Wisdom Grammar School

Wisdom Grammar School

Share

A best Educational Project for your childern

17/03/2024

اللہ کے فضل وکرم سے ایک اور سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہوں۔ بہاولنگر کے دوستوں کے لئیے عمومی طور پر اور محلہ اسلام نگر، قائم آباد، جہانگیر کوٹ، جہانگیر گارڈن، باگڑ والا کھوہ ،بستی چوہدری عبدالجبار، لطیف کالونی اور سعد اللہ ٹاون کے دوستوں کے لئیے خصوصی طور پر ایک ایسا ادارہ قائم کرنے جا رہا ہوں جہاں آپ کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے کی مشین بنانے کی بجائے اسے معاشرے کا ایک کار آمد اور مفید شہری بنانے پر فوکس کیا جائے گا۔ وزڈم گرائمر سکول ایک ایسا ادارہ ہے جہاں پر بجوں کو عہد حاضر کے مطابق نا صرف تعلیم دی جائے گی بلکل ان کو ایسی سکلز سکھائی جائیں گیں جن کی مدد سے وہ پریکٹیکل لائف میں پریکٹیکل اپروچ کے ساتھ جلد از جلد کامیابی حاصل کر سکیں۔ ہمارا مقصد بچوں کو اس انداز میں تعلیم تربیت اور سکلز سکھانا کہ وہ معاشرے کی ایک اچھی اکائی بن کر معاشرے کو بہتر بنانے میں اپنا رول پلے کر سکیں۔ ہم بچوں کو اکسفورڈ سلیبس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے نمایاں فیچرز یہ ہیں جو ہمیں دوسرے اداروں سے ممتاز کرتے ہیں۔
1. آکسفورڈ سلیبس۔
2. فونکس کلاسز اردو انگلش عربی۔
3. پانچ دن کلاسز چار دن پڑھائی اور جمعہ کا دن صرف سکلز اور ایکسٹرا کریکلم ایکٹیوٹیز کے لئیے۔
4. بچوں کو اس قابل بنانا کہ میٹرک کے بعد وہ فنانشلی انڈیپنڈنٹ ہو سکیں۔
5. پری سکول میں پڑھائی تھرو پلیئنگ لسنگ اینڈ سپیکنگ۔
6. . کیریئر کونسلنگ بچوں کے رجحان کے مطابق۔
7. مسنون دعائیں تمام کلمے اللہ تعالی کے ننانوے نام نبی کریم صل اللہ علیہ وصلم کے ننانوے نام طریقہ نماز طریقہ نماز جنازہ و دیگر ضروری اسلامی احکامات۔
8. ورک شیٹس
9. پریکٹیکل اپروچ کے ساتھ پڑھائی خصوصا سائنس اور میتھس نا کہ بکش اپروچ۔
10. جنرل نالج پر خاص توجہ
11. ٹیچرز ٹریننگ۔
12. پیرنٹس کونسلنگ۔
13. پیرنٹس ٹیچر میٹنگز۔
14. بچوں کی خوشخطی پر خصوصی توجہ۔
15. پرسنالٹی گرومنگ۔
16. صرف بیس بچوں کی کلاس۔
17. ڈیجیٹل لرننگ۔
18. پانچویں جماعت تک تمام بچوں کومکمل ناظرہ قران پاک پڑھانا۔
19. اقبال کی شاعری۔
20. اور بھی بہت کچھ جو آپ وزٹ کر کے ہم سے معلوم کر سکتے ہیں۔
وہ والدین جو اپنے بچوں کے تعلیمی کیرئیر کو لے کے پریشان ہیں وہ ایک بار ضرور وزٹ کریں۔
پلے گروپ تا 2nd کلاس داخلے جاری ہیں انشاء اللہ یکم اپریل سے کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalnagar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Saad Ullah Town Bahawalnagar
Bahawalnagar
06200

Opening Hours

09:00 - 17:00