25/09/2026
Friday Activity
Class=HIC
گورنمنٹ سکینڈری اسپیشل ایجوکیشن سنٹر بہاولنگر
„امانت داری اچھے انسان کی پہچان„
آج ہماری دو پیاری بچیوں نے ہمیں ایک بہت بڑا سبق سکھایا۔راستے میں انہیں 100 روپے گرے ہوئے ملے۔وہ چاہتیں تو خود رکھ لیتیں، لیکن انہوں نے
ایسا نہیں کیا۔انہوں نے وہ پیسے اٹھا کر فوراً نوٹس بورڈ پر لگا دیے، تاکہ جس کی امانت ہے اس تک پہنچ جائے۔
*یہی ہے امانت داری!*
یاد رکھو بچو! راستے میں پڑی ہوئی چیز تمہاری نہیں، کسی کی امانت ہے۔
سچا اور امانت دار انسان ہی سب سے اچھا انسان ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ امانت داروں کو بہت پسند کرتا ہے۔
اگر کبھی آپ کو سکول میں کوئی بھی گمی ہوئی چیز ملے، چاہے وہ پیسے ہوں، کتاب ہو یا کھلونا، تو اسے فوراً آفس میں جمع کروائیں یا نوٹس بورڈ پر لگائیں۔
گمشدہ چیز اس کے اصلی حقدار تک پہنچانا ، اچھے اور سچے انسان کی پہچان ہے۔