28/03/2026
السلام علیکم
خیریت موجود و مطلوب ۔
عرض کرنا مقصود ہے کہ ادارہ ہذا کے کمرہ جات و امتحانی ہال کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس وقت بیسمنٹ (پلنتھ) کا کام مکمل ہوا۔ جن احباب کا تعاون ابھی باقی ہے ان سے استدعا ہے کہ اپنی نسلوں کی بقاء اور روشن مستقبل کے لیے ادارہ کی تعمیر کے پروجیکٹ میں حسب استطاعت اپنا حصہ ڈالیں تاکہ بچوں کو مناسب تعلیمی ماحول میسر آسکے۔ یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ حکمرانوں کو اداروں کی تعمیر کو یقینی بنانا چاہیے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا کے کہ حکمران طبقے کی ترجیحات میں ہمارے بچوں کی تعلیم و تربیت شامل نہیں ہے اور ہم مزید اپنے بچوں کے مستقبل کو ان حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ مجھے امید ہے کہ آپ دوست و احباب اس معاملے کو اشد ضروری تصور کرتے ہوئے حسب استطاعت اپنا تعاون کریں گے تاکہ جلد سے جلد اس پروجیکٹ کی تکمیل ممکن ہو سکے۔
اللہ پاک آپ سب احباب کو رزق و حیات میں برکتیں عطا فرمائے آمین۔
والسلام
تعمیراتی کمیٹی ہائی سکول پدر مستو۔
19/12/2025
26/10/2024