READ Foundation High School Kahuti

READ Foundation High School Kahuti "Helping society through quality oriented value based and purposeful education and capacity building"

اس عظیم کامیابی پر پرنسپل و سٹاف کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔بلا شبہ میرپور بورڈ سے جہاں بڑے بڑے چین کے ادارے ،کیڈٹ کا...
29/08/2026

اس عظیم کامیابی پر پرنسپل و سٹاف کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
بلا شبہ میرپور بورڈ سے جہاں بڑے بڑے چین کے ادارے ،کیڈٹ کالج پلندری ،پنجاب گروپ آ ف کالجز جیسے ادارے جن کے پاس وسائل بھی ہیں اور سب کچھ ہے وہاں کہوٹی کے دیہات سے اٹھ کر میرپور بورڈ میں ایک ہی ادارے سے بیک وقت تین پوزیشن لینا بہت بڑی کامیابی ہے ۔اور ستر ہزار کم و بیش طلباء اس امتحان میں ہر سال شامل ہوتے ہیں ان میں سے ٹاپ ٹونٹی میں تین پوزیشنز لینا بہت بڑا کارنامہ ہے جس پر جتنی پرنسپل و سٹاف کی تعریف کی جائے کم ہے ہم ریڈ فاؤنڈیشن کی منیجمنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی رہنمائی میں یہ سب ممکن ہوا ۔بلاشبہ اہلیان کہوٹی کو آ زاد کشمیر بھر میں لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔جہاں سے ان بچیوں نے تین بورڈ پوزیشن حاصل کی ۔

الحمدللہ رب العالمین کل ریڈ فاؤنڈیشن ریجن باغ میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیپارٹمنٹ آ ...
23/08/2026

الحمدللہ رب العالمین
کل ریڈ فاؤنڈیشن ریجن باغ میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیپارٹمنٹ آ ف ایجوکیشن کے ہیڈ شازیب حنیف صاحب اور ڈپٹی منیجر محمد حسیب صاحب نے پوزیشن ہولڈرز اور پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن ہائی اسکول کہوٹی باغ کیساتھ تاریخ ساز رزلٹ دینے پر اور بورڈ میں باغ کی طرف سے سب سے زیادہ تین پوزیشن لینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بچوں سٹاف اور والدین کو مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن ریجن باغ سید ظہیر گردیزی صاحب اور ڈپٹی منیجر ریڈ فاؤنڈیشن راجہ شفاعت صاحب اور اسسٹنٹ مینیجر ریڈ فاؤنڈیشن راجہ جاوید صاحب اسسٹنٹ مینیجر ریڈ فاؤنڈیشن گل بادشاہ صاحب بھی موجود تھے ۔

الحمدللہ رب العالمین عزت و ذلت اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے تاریخ ساز کامیابی پر اساتذہ کرام اور والدین کو مبارکباد پیش ...
18/08/2026

الحمدللہ رب العالمین

عزت و ذلت اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے
تاریخ ساز کامیابی پر اساتذہ کرام اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

یہ جنوبی باغ کا بلخصوص اور بالعموم ضلع باغ کا اعزاز ہے تین پوزیشنز کا اعزاز کوئی معمولی اعزاز نہیں اس کے پیچھے طلباء ،اساتذہ کرام اور منیجمنٹ کی راتوں کی نیندیں جلی ہیں ۔اللہ تعالیٰ برکتیں عطا فرمائے آمین ہم تمام سوشل میڈیا ایکٹوسٹ و معززین علاقہ اور تماں سماجی شخصیات کا حوصلہ افزائی پر پرنسپل و سٹاف کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں
ایڈمن

10/04/2026

پراکٹر اور ہیڈ بوائے ہیڈ گرلز کی نئے سیشن پر پرنسپل آ فس میں میٹنگ اور سکول کا نظم و ضبط کنٹرول کرنے کے لیے ہدایات دی گئی
ہم تعلیم کیساتھ لیڈرشپ بھی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں

28/02/2026

ریڈ فاؤنڈیشن ہائی اسکول کہوٹی باغ
آپ کے بچے کے مستقبل کا ضامن
پلے تا کلاس نہم داخلہ جاری
نرسری کلاس میں یکم مارچ تا 15مارچ داخلہ فری ہے ایک ماہ کی ایڈوانس فیس کیساتھ فارم ب یا درست تاریخ پیدائش والد کے شناختی کارڈ کی ایک عدد کاپی لازمی ساتھ لائیں

ماضی کے جھروکوں سے 2017-
27/02/2026

ماضی کے جھروکوں سے 2017-

داخلہ جاری ہے
26/02/2026

داخلہ جاری ہے

With Muhammad Fazail Journalist – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
26/02/2026

With Muhammad Fazail Journalist – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

ریڈ فاؤنڈیشن ہائی اسکول کہوٹی باغ میں تعلیم دوست مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے آ پ ریڈ فاؤنڈیشن میں پڑھنے والے 14000یتیم بچو...
26/02/2026

ریڈ فاؤنڈیشن ہائی اسکول کہوٹی باغ میں
تعلیم دوست مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے
آ پ ریڈ فاؤنڈیشن میں پڑھنے والے 14000یتیم بچوں کی تعلیم و کفالت پروگرام میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں اور اپنا صدقہ ،فطرانہ،اور زکوٰۃ ریڈ فاؤنڈیشن کی تعلیم دوست مہم میں دیں تاکہ ان 14000یتیم بچوں کے خواب کی تعبیر آپ کے ذریعے ممکن ہو سکے ۔
"1️⃣ جنت میں قربت کی بشارت
📖 حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے۔"
اور آپ ﷺ نے اپنی دو انگلیوں کو ملا کر دکھایا
آ ئیے یتیم بچوں کی تعلیم و کفالت میں حصہ لیکر رسول ۔اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جنت میں ساتھ حاصل کریں

Address

Bagh
12500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when READ Foundation High School Kahuti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to READ Foundation High School Kahuti:

Shortcuts

Share

Category