12/09/2022
سماج کی حالت کو بہتر بنانے کی واحد صورت یہ ہے کہ اس کے افراد کو بہتر بنایا جائے۔ افراد کی تعلیم اگر اچھی ہو گی، ان کے اندر اگر اعلا کریکٹر ہو گا، وہ اگر صبر و برداشت کی صفت کے حامل ہوں گے، ان کا مزاج اگر ایسا ہو گا جو اتحاد کو پسند کرے اور اختلاف کو نا پسند، جو منفی باتوں سے دور رہے اور صرف مثبت باتوں سے دلچسپی لے، جس سماج میں ایسے افراد ہوں وہ لازمی ترقی کرے گا-
فرد کا بنائو سماج کا بنائو ہے، اور فرد کا بگاڑ سماج کا بگاڑ ۔ جب بھی کسی سماج کی حالت سدھارنے کی ضرورت ہو تو سارا زور اس کے افراد کی اصلاح پر دینا ہو گا۔۔ ایسے موقع پر یہ ضرورت ہوتی ہے کہ سماج کے افراد کے اندر صیح سوچ پیدا کی جائے- ان کے علم کے معیار کو بڑھایا جائے۔ ان کے اندر صیح مزاج لانے کی کوشش کی جائے، ان کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ ناخوش گوار مواقع پر اپنے آپ کو رد عمل کی نفسیات سے بچائیں اور حالات سے غیر متاثر رہ کر درست فیصلہ لے سکیں۔۔
ایسے افراد کی تیاری کا ہی دوسرا نام سماج کی اصلاح ہے۔۔ سماج ہمیشہ فرد سے بنتا ہے نہ کہ فرد سماج سے۔۔