READ foundation school & college Kals Pajjay

READ foundation school & college Kals Pajjay

Share

READ Foundation school & college Kals Pajjay official page
03155670010
[email protected]

Photos from READ foundation school & college Kals Pajjay 's post 29/04/2026

مقابلہ حمد ونعت اور عارفانہ کلام میں شریک طالبات:

Photos from READ foundation school & college Kals Pajjay 's post 29/04/2026

مقابلہ حمد ونعت اور عارفانہ کلام میں شریک طلباء:

22/04/2026

کفالتِ یتیم سے رفاقتِ رسول ﷺ بھی، جنت کا حصول بھی

ریڈ فاؤنڈیشن کالج کلس پجے
تعلیم دوست مہم میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کر دیے گئے۔

آئیے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کریں۔
مل کر بچوں کے خوابوں کو پورا کریں!

19/04/2026
Photos from READ foundation school & college Kals Pajjay 's post 17/04/2026

Eid Milan Party vibes🌟💐

Today, we celebrated a joyous Eid Milan Party. The event brought students and staff together in the true spirit of Eid. Students participated with great enthusiasm, wearing colorful dresses that added vibrancy to the occasion. Many students also brought homemade dishes from their homes, which were shared among friends and teachers, creating a warm atmosphere of love and togetherness. The day was filled with smiles, laughter, and cultural harmony, reminding us all of the values of sharing, gratitude, and unity that Eid teaches. It was indeed a memorable celebration.

15/04/2026

ریڈ کلس پجے کی سابقہ ہونہار, محنتی اور مؤدب طالبہ خنسا جاوید عباسی کا بطور میڈیکل افیسر رورل ھیلتھ سنٹر سیسر تعیناتی کا نوٹیفکیشن دیکھ کر انتہائ خوشی ہوئی۔
اس کامیابی پر خنساء جاوید , فیملی اور اہل علاقہ کو دلی مبارک ھو۔
اللّٰہ پاک انہیں انسانیت کی خدمت کی توفیق دے۔ دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے نوازے۔

Photos from READ foundation school & college Kals Pajjay 's post 15/04/2026

Today's Assembly Session:

Photos from READ foundation school & college Kals Pajjay 's post 10/04/2026

صحت مند عقل صحت مند جسم میں ہوتی ہے۔ ادارہ میں آج اینول پلاننگ کے مطابق ھائ اور کالج کی بچیوں کا سپورٹس ڈے تھا۔ بیڈ منٹن, باسکٹ بال, رسہ کشی میوزیکل چیئر اور دیگر ان ڈور کھیلوں کے مقابلے ہوۓ۔فی میل سٹاف نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ بارشوں کے بعد, دھوپ میں کھیل اور جیت کی لگن نے آج کے دن کو یادگار بنا دیا۔

Photos from READ foundation school & college Kals Pajjay 's post 09/04/2026

جب جنگ کے سائے تہذیبوں پر منڈلا رہے تھے
تب ایک آواز اٹھی… پاکستان کی آواز۔

نہ توپوں کی گھن گرج، نہ دھمکیوں کا شور،
بلکہ تدبر، حکمت اور امن کا پیغام—
اور دنیا رک گئی۔

دو ہفتوں کی مہلت…
مگر ان دو ہفتوں میں
کتنی زندگیاں، کتنی امیدیں محفوظ ہو گئیں۔

یہ صرف جنگ بندی نہیں،
یہ ایک قوم کی سفارتی جیت ہے،
جو بتاتی ہے کہ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں،
بلکہ دانش اور امن میں بھی ہوتی ہے۔

آج پھر ثابت ہوا—
پاکستان صرف سرحدوں کا نام نہیں،
یہ امن کی ایک صدا ہے۔

🇵🇰 پاکستان ہمیشہ زندہ باد ❤️

Photos from READ foundation school & college Kals Pajjay 's post 06/04/2026

اسمبلی سیشن میں سال کے مقابلہ جات کی اہم اور منفرد پلاننگ

مقابلہ جات کے متعلق روزانہ تجزیہ کیا جائے گا، اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو جانچ کے بعد انعامات سے نوازا جائے گا۔

ہم نصابی سرگرمیوں میں فعال حصہ لینے والے طلبہ کو جائزہ لینے کے بعد انعام دیا جائے گا۔

مکمل حاضری برقرار رکھنے والے طلبہ کو سال کے اختتام پر جانچ کے بعد انعام دیا جائے گا۔

نظم و ضبط اور فرمانبرداری کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعام سے نوازا جائے گا۔

تخلیقی اور جدت پر مبنی کام کرنے والے طلبہ کو جانچ کے بعد خصوصی انعام دیا جائے گا۔

منتخب نعرے پر مکمل عملدرآمد کرنے والے طلبہ کو ریکارڈ کی بنیاد پر انعام دیا جائے گا۔

دوسروں کی مدد کرنے والے طلبہ کو مشاہدے کے بعد انعام سے نوازا جائے گا۔

والدین کے احترام اور اطاعت کرنے والے طلبہ کو جانچ کے بعد انعام دیا جائے گا۔

صفائی اور قوانین کی پابندی کرنے والے طلبہ کو جائزہ کے بعد انعام دیا جائے گا۔

ماحول دوست رویہ اپنانے والے طلبہ کو مشاہدے کے بعد انعام دیا جائے گا۔

اساتذہ کا احترام کرنے اور ان کی ہدایات پر عمل کرنے والے طلبہ کو انعام دیا جائے گا

یونیفارم اور نظم و ضبط کے اصولوں کی پابندی کرنے والے طلبہ کو جانچ کے بعد انعام دیا جائے گا۔

جماعتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرنے والے طلبہ کو جائزہ کے بعد انعام دیا جائے گا۔

ہوم ورک باقاعدگی سے مکمل کرنے والے طلبہ کو جانچ کے بعد انعام سے نوازا جائے گا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Bagh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Village Kals Pajjay, Tehsil Dhirkot, District Bagh, AJK
Bagh
12600