Government Pilot High School Dhirkot

Government Pilot High School Dhirkot راجا محمد یٰسین خان گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ، ضلع باغ آزاد کشمیر

25/05/2026

آج گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول پرائمری سیکشن سٹی کیمپس دھیرکوٹ جماعت سوم، چہارم اور پنجم کے بچوں کو جامعہ مسجد نیلہ بٹ روڈ دھیرکوٹ میں نماز عیدالاضحٰی کا عملی طریقہ بتایا گیا۔

پرنسپل سردار منصور احمد صاحب کی پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ سے ٹرانسفر پر ان کے اعزاز میں اج بعد نماز جمعہ نڑول ہوٹل میں شان...
23/05/2026

پرنسپل سردار منصور احمد صاحب کی پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ سے ٹرانسفر پر ان کے اعزاز میں اج بعد نماز جمعہ نڑول ہوٹل میں شاندار الوداعی پارٹی رکھی گئی ساتھ ہی پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ میں نئے آنے والے پرنسپل سردار اختر حیات صاحب کو خوش آمدید کہا گیا اس موقع پر مقررین اساتذہ نے سردار منصور احمد صاحب کی پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ تعیناتی کے دوران ان کی شاندار تعلیمی خدمات اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کیا اور موصوف کی شخصیت اور پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ میں ان کی طرف سے کی گئی اصلاحات کا احاطہ کیا اور ان کی نئی جگہ تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اس کے ساتھ ساتھ پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے پرنسپل سردار اختر حیات صاحب کو خوش آمدید کہا گیا اور ان کی ماضی کی شاندار کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے موصوف کی سابقہ روایات کے تسلسل اور ان میں مزید ترقی و بہتری کے لیے نیک خواہشات اور اساتذہ کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی اس تقریب کی تصاویری جھلکیاں

فالکن سپورٹس آزاد کشمیر اور بوائز مڈل سکول چمن کوٹ کے اشتراک سے بوائز مڈل سکول چمن کوٹ میں منعقدہ معرکہ حق  بنیان المرصو...
20/05/2026

فالکن سپورٹس آزاد کشمیر اور بوائز مڈل سکول چمن کوٹ کے اشتراک سے بوائز مڈل سکول چمن کوٹ میں منعقدہ معرکہ حق
بنیان المرصوص تین روزہ سپورٹس فیسٹیول میں پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ

کی شاندار کارکردگی انڈر 16 بوائز کٹیگری کے والی بال ۔بیڈمنٹن اور سیک ریس کے مقابلوں میں اول پوزیشن جبکہ ون لیگ ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ٹرافی 🏆 اور کیش پرائز حاصل کر لیا اس شاندار کارکردگی پر پرنسپل پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ سردار اختر حیات صاحب اساتذہ پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ اور کھلاڑی/ طلباء کو خراج تحسین پیش ہے اس شاندار فیسٹیول کے انعقاد پر صدر معلم مڈل سکول چمن کوٹ آصف عباسی صاحب اور ان کے پورے سٹاف کو خراج تحسین پیش ہے
اس فیسٹیول میں ہل چمن کوٹ چمیاٹی اور دھیرکوٹ کے درجن بھر سے زائد میل اور فیمیل سکولوں نے حصہ لیا اس فیسٹیول کے فائنل ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب سردار نسیم خان اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی اس ایونٹ کی تصویری جھلکیاں

سردار شفیق خان ڈی پی آئی سکولز آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور سردار نسیم خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع باغ کا پائلٹ ہ...
13/05/2026

سردار شفیق خان ڈی پی آئی سکولز آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور سردار نسیم خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع باغ کا پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ کا دورہ کلاسز کا وزٹ کیا اور طلباء سے مختلف مضامین کے مطلق سوالات پوچھے طلباء نے پر اعتماد طریقے سے تعلیمی آفیسران کو جوابات دیے جس پر مواقع پر موجود پرنسپل پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ سردار اختر حیات صاحب ،اساتذہ اور طلباء کی ستائش کی ساتھ ہی ادارے کی مجموعی کارکردگی نئے سال میں 100 سے زائد نئے طلباء کے ایڈمیشن اور لوگوں کے پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ پر اعتماد پر طمانیت کا اظہار کیا ساتھ ہی مستقبل میں اسی محنت اور لگن سے کام کرنے اور طلباء کو عصر حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا تعلیمی آفیسران کے دورے کی تصویری جھلکیاں

13/05/2026

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
افسوسناک خبر پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ سے چند سال قبل درجہ چہارم سے ریٹائر ہونے والے کوٹلی کیری والے ہمارے بھائی راجہ اقبال خان وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج دن 11.30 پر ہوتھلہ لاہوڑی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اللہ کریم ان کی حسنات کو قبول فرما کر جنت الفردوس عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

27/04/2026

پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ سکول اسمبلی قومی ترانہ پیش کیا جارہا ہے

نئے سال 2026 کی پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ کی مارننگ سکول اسمبلی کی پیکچرز
26/04/2026

نئے سال 2026 کی پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ کی مارننگ سکول اسمبلی کی پیکچرز

الحمدللہ پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جماعت پنجم اور جماعت ہشتم سے سو فیصد رزلٹ دیا اس...
05/04/2026

الحمدللہ پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جماعت پنجم اور جماعت ہشتم سے سو فیصد رزلٹ دیا اس شاندار کامیابی پر پرنسپل پائلٹ ہائی سکول دھیرکوٹ اختر حیات عباسی صاحب اور اساتذہ کو مبارکباد پیش ہے ❤️

Address

Dhirkot
Bagh

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Pilot High School Dhirkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category