ابنِ علی ؑ تھا دشت میں تنہا بوقت عصر
اور اِک صدا بلند تھی مارو حسین ؑ کو
😭😭😭
Syed Hassan Abbas Kazmi
Our mission is to convey to you the Islamic Teachings according to Quran. Must Like& Follow our Page.
حضرتِ یعقوب ع کا یوسف ع کو پانا اور تھا مگر دس محرم کو امام حسین ع کا اُٹھتے بیٹھتے علی اکبر کی لاش تک آنا اور تھا😭😭
ماتم میں یہ وجود بکھر جانا چاہیے
ہمیں غمِ حسین ع میں مر جانا چاہیے
😭😭💔
سَبھی لُٹ جائیں گے ارمان تیرے کربل میں
مَنّتوں کے تُو بُجھا دے یہ دِیے اب صُغریٰ !💔😭
غمِ امام حسین علیہ السلام میں آنکھوں کے صدف سے نکلنے والے موتیوں کی قیمت جنت ہے🥺🚩
اب تلک خُشک نہیں ہوتیں ہماری آنکھیں
اب کسی پیاسے کو دریا پے نہ مارا جائے۔💔😭
4 محرم الحرام: وہ سیاہ ترین دن جب تاریخ کا رخ موڑ دیا گیا! 💔
مسجدِ سے ابنِ زیاد کا وہ کون سا اعلان تھا جس نے مسلمانوں کو رسول اللہ ﷺ کے پیارے نواسے کے خلاف لا کھڑا کیا؟ آخر ایسا کیوں ہوا کہ ابھی کلمہ پڑھانے والے نبی ﷺ کو دنیا سے رخصت ہوئے 50 سال بھی نہیں گزرے تھے اور امت نے خود اپنے امامؑ پر ظلم کے لیے تلواریں کھینچ لیں؟
یہ ویڈیو دیکھ کر ذرا ریسرچ کیجیے، شیعہ-سنی کی تفریق سے بالاتر ہو کر اس دردناک حقیقت کو سمجھیے۔ جب آپ کو اصل وجہ معلوم ہوگی، تو غمِ حسینؑ ہمیشہ کے لیے آپ کے دل میں گھر کر جائے گا۔
👉 پوری ویڈیو دیکھیں، ریسرچ کریں اور دوسروں کے ساتھ شیئر کر کے حق کا ساتھ دیں۔
19/06/2026
لاہور ہائیکورٹ کا ایک بڑا فیصلہ
مومنین کی یاددہانی کے لیے محرم الحرام/ مجالس کی مناسبت سے دوبارہ شئیر کیا جا رہا ہے،
درخواست گزار نے پچھلے سال عشرہ محرم الحرام منعقد کروایا تو متعلقہ پولیس نے درخواست گزار پر بغیر اجازت مجلس و عشرہ محرم الحرام منعقد کرنے پر مقدمہ درج کر دیا۔
اس سال2023 میں درخواست گزار نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے پاس مجلس و عشرہ کے لیے درخواست دی جسے ڈپٹی کمشنر نے خارج کرتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
درخواست گزار نے ڈپٹی کمشنر کے آرڈر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا..
جس پر معزز جسٹس شمس محمود مرزا نے سرکار (سرکاری وکیل) سے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت آپ یہ مجلس و عشرہ نہیں ہونے دے رہے..
جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ اس خاتون پر پچھلے سال بھی مجلس کروانے کی وجہ سے مقدمہ درج ہوا..
دوسرا یہ کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ایک پالیسی بنا رکھی ہے کہ جس مجلس کے بارے میں ماضی میں کوئی تاریخ نہ ملتی ہو ایسی کوئی نئی مجلس منعقد نہیں ہو سکتی، جو مجالس ماضی میں چلتی آرہی ہیں وہی ہو سکتی ہیں نئی مجالس یہ عزا کے پروگرام نہیں ہو سکتے.
جس پر جج صاحب نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 20 تمام شہریوں کو اپنے مذہب کی ترویج، تبلیغ اور اشاعت کا بنیادی حق دیتا ہے.
ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بنائی گئی کوئی بھی ایسی پالیسی جو شہریوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہو کبھی قابل قبول نہیں ہوسکتی، اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کئے گئے آرڈر میں ایسی کسی پالیسی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی درخواست گزار کو منع کرنے کی کوئی معقول وجہ بیان کی گئی ہے۔
لہذا تمام حالات واقعات کومد نظر رکھتے ہوئے درخواست گزار کے موقف کو تسلیم کر لیا گیا اور اسے بغیر کسی لائسینس اور اجازت کے عشرہ محرم الحرام منعقد کرنے کی اجازت دے دی گئی
دعاگو: سید اسد توقیر حسین کاظمی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
03067930303
تاریخ فیصلہ
21/7/2023
رسولﷺ کو دنیا سے گئے ابھی 50 سال بھی نہیں گزرے تھے... پھر نواسۂ رسولؐ کو کس نے شہید کیا؟" 🖤🥀🚩
🏴 2 محرم الحرام 🏴
آج قافلۂ امام حسینؑ کربلا پہنچا...
زمین خاموش تھی،
مگر آسمان آنے والے مصائب پر گریہ کر رہا تھا۔ 😭💔
Click here to claim your Sponsored Listing.