14/05/2026
آجمورخہ 14 مئی 2026 بروز جمعرات گونمنٹ بوائز ہائیرسیکنڈری سکول بیرپانی میں سرکاری طور پر پورے آزادکشمیر میں منعقدہ تحصیل سطح کے تقریری مقابلہ جات بعنوان "مقبوضہ کشمیر اور انسانی حقوق کے علمبردار" میں تحصیل بیرپانی سے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ادارہ جات نے شرکت کی
اس تحصیل سطی کے تقریری مقابلہ کے ونر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیرپانی اور بوائز ہائی سکول ڈھل قاضیاں ٹھہرے۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیرپانی کی جماعت چہارم کی طالبہ رُمیسہ رانی نے تقریری مقابلہ میں نمایاں اور شاندار کامیابی حاصل کر کے ضلعی سطح کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اِس کامیابی پر ہم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیرپانی کی پرنسپل ،اساتذہ اور مقابلہ جیتنے والی ننھی طالبہ رُمیسہ رانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ اللہ کرے بیرپانی کی یہ بیٹی ضلعی سطح اور اس کے بعد آل آزادکشمیر کمپیٹیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو۔
ویلڈن رُمیسہ رانی
ویلڈن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیرپانی۔