18/04/2026
**اساتذہ کے نام خراجِ تحسین**
آج کے کامیاب Parent-Teacher Meeting کے انعقاد پر Al Noor Public High School Badin کے تمام اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
آپ سب کی محنت، لگن اور خلوص نے کم وقت میں ایک بڑا ہدف حاصل کر کے دکھایا۔ جس خوبصورتی اور ذمہ داری کے ساتھ آپ نے اس اہم ایونٹ کو منظم کیا اور والدین کے ساتھ طلبہ کی کارکردگی پر بہترین انداز میں رہنمائی فراہم کی، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔
آپ کی انتھک کوششیں ہمارے ادارے کی کامیابی کا اصل سرمایہ ہیں۔ ہم آپ کی اس محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آپ سب پر فخر کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق دے۔
**بہت شکریہ!**