حضرتِ ابن عمررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت ہے کہ رسول ِ کریمعلیہ الصلاۃ والسلامنے فرمایا کہ میری امت پر ایک زمانہ ضرور ایسا آئے گا جیسا کہ بنی اسرائیل پر آیا تھا۔ بالکل ہو بہو ایک دوسرے کے مطابق ۔ یہاں تک کہ بنی اسر ائیل میں سے اگر کسی نے اپنی ماں سے علانیہ بدفعلی کی ہوگی تو میری امت میں ضرور کوئی ہوگا جو ایسا کرے گا۔ اور بنی اسرائیل بہتّر مذہبوں میں بٹ گئے تھے اور میری امت تہتر مذہبوں میں بٹ جائے گی۔ ان میں ایک مذہب والوں کے سوا باقی تمام مذاہب والے ناری اور جہنمی ہوں گے ۔ صحابہ کرامرَضِیَ اللّٰہ عَنْہُمنے عرض کیا یارسولاللّٰہ (صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) وہ ایک مذہب والے کون ہیں؟ ( یعنی ان کی پہچان کیا ہے ؟) حضورصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا وہ لوگ اسی مذہب و ملت پر قائم رہیں گے جس پر میں ہوں اور میرے صحابہ ہیں۔
Ahadees Ki Dunya
Dil ko sukoon Deni wali Ahadees aur Islami Bateen
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“جس شخص نے اللہ کے لیے حج کیا، پھر نہ کوئی فحش بات کی اور نہ گناہ کیا، وہ ایسا واپس لوٹتا ہے جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو۔”
روایت ہے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ حمد و صلوۃ کے بعد یقینًا بہترین بات الله کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمدمصطفےٰ کا طریقہ ہے ۱؎ اور بدترین چیز دین کی بدعتیں ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۲؎ (مسلم)
حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسولِ کریمعلیہ الصلاۃ والسلامنے فرمایا کہ آخری زمانہ میں ( ایک گروہ) فریب دینے والوں اور جھوٹ بولنے والوں کا ہوگا وہ تمہارے سامنے ایسی باتیں لائیں گے جن کو نہ تم نے کبھی سنا ہوگا نہ تمہارے باپ دادا نے ۔ تو ایسے لوگوں سے بچو اور انہیں اپنے قریب نہ آنے دو تاکہ وہ تمہیں گمراہ نہ کریں اور نہ فتنہ میں ڈالیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Badin