27/12/2025
پیس ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ سہنسہ کلاس نہم تا سیکنڈ ایئر کے بورڈ میں شاندار نتائج دینے پر ادارہ کے ایم ڈی اورنگزیب اقبال صاحب کی طرف سے بچوں اور اساتذہ کے لیے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے بچوں کو سکالرشپ اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ مقررین نےخطاب میں بچوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی اور ادارے کی کارکردگی کو سراہا ۔ آخر میں پرنسپل وقاص حسین صاحب نے بچوں اور اساتذہ کو شاندار نتائج دینے پر مبارکباد دی اور آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
31/10/2025
Alhamdulliah Result HSSC-I
10/10/2025
آج مورخہ 10 اکتوبر 2025 بروز جمعتہ المبارک پیس کالج سٹوڈنٹس ارگنائزیشن(پیکسو) کی پہلی ماہانہ ورکشاپ ہوئی جس میں بچوں نے مختلف تنظیمی سرگرمیاں کی اور اپنی صلاحیتوں کو ابھارہ جس پر بچوں کو بہترین کارگردگی پر میڈل دیے گئے اور آخر میں ایم ڈی ادارہ اورنگزیب اقبال صاحب ،پرنسپل وقاص حسین صاحب اور صدر تنظیم احسان نعیم نے اختتامی خطاب کیے
09/10/2025
ہم پیس کالج سہنسہ کے ہونہار طالب علم احسن گلفراز کی سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کی خوشی میں احسن گلفراز کے دادا عبد الرحمٰن صاحب ،والد گلفراز الرحمٰن صاحب، چچا گلنواز الرحمٰن صاحب، کی طرف سے اپنے گھر پر پیس ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ سہنسہ کے ایم ڈی اورنگزیب اقبال صاحب، پرنسپل وقاص حسین صاحب، سپروائزر عمران عزیزصاحب، سیکشن ہیڈ سراج خان صاحب، سینیئر ٹیچر چوہدری نعیم کلیال صاحب،ایم ڈی تکبیر کالج پلیٹ راجہ شاہ پارس صاحب اور سینئر ٹیچر شیراز ملک صاحب کو مدعو کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ احسن گلفراز کو اور کامیابیوں سے نوازے۔آمین!
20/08/2025
Staff Required for Session 2025-26