10/10/2025
یاد رکھو...
رب کی تدبیر سب تدبیروں سے اونچی ہے....!!
وہ کبھی دیر کرتا ہے مگر اندھیری راتوں کے بعد سورج ضرور طلوع کرتا ہے۔
وہ تمہیں صبر کے امتحان میں ڈالتا ہے تاکہ تمہارا یقین مضبوط ہو جائے،
وہ تمہیں محرومی کا ذائقہ اس لئے چکھاتا ہے تاکہ عطا کا لمحہ تمہارے لئے جنت سے کم نہ لگے۔
یقین رکھو..!!
جس نے یوسفؑ کو کنویں سے نکالا،
ایوبؑ کو بیماری کے بعد شفا دی،
یونسؑ کو اندھیروں سے نجات دی،
وہی تمہارے لئے بھی ناممکن کو ممکن بنائے گا۔
دعاؤں کی طاقت کو کم نہ سمجھو
وہ پل بدل دیتی ہیں، راستے بنا دیتی ہیں،
اور ایسی خوشبو بن کر دل تک اترتی ہیں کہ دل مطمئن اور آنکھیں پرنور ہو جاتی ہیں۔
بس تمہارا یقین کامل ہونا چاہئے...
پھر رب وہ دے گا جہاں تمہارا گمان بھی نہیں پہنچتا۔
اور جب وہ عطا کرے گا تو تمہارے دل کی ہر دعا حیرت میں ڈوب جائے گی...!!♥️