ادارہ ہذا کے ننھے منے طالبعلم مہمانوں کو خوبصورت انداز میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ بچوں کی پرفارمنس پسند آئی ہے تو ویڈیو کو لائک کریں اور دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ
Boys HSS Ali Sojal
Boys Higher Secondary School Ali Sojal Rawalakot Azad Kashmir.
22/12/2025
سالانہ نتائج تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مختلف کلاسز سے پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں مہمان خصوصی ، پرنسپل صاحب اور دیگر احباب کی جانب سے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کرنے کی تصویری جھلکیاں۔
جماعت ششم کی طالبہ حفصہ فاروق نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایلمنٹری بورڈ میں سے پوزیشن کے ساتھ ساتھ سکول میں سے بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔
22/12/2025
آج ادارہ ہذا میں سالانہ نتائج کی پروقار تقریب ہوئی۔
تقریب سے پرنسپل ادارہ ہذا سید مختار حسین بخاری عآجزصاحب، مہمان خصوصی عثمان عثمانی ، ایس ایم سی ممبرز اور دیگر معزیزین علاقہ اور اساتذہ کرام نے خطاب فرمایا۔
تقریب میں والدین ، مرد وخواتین نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
موسم کی خرابی کے باوجود ایک بہترین پروگرام کروانے پر مہمان خصوصی اور دیگر مقررین نے پرنسپل صاحب سمیت جملہ سٹاف ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور پوزیشن ہولڈر اور پاس ہونے والے بچوں کو مبارکباد دی۔
21/12/2025
اسلام علیکم۔
کل بروز سوموار 22 دسمبر 2025 ادارہ ہذا میں سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کی تقریب ہو گئی۔ انشاءاللہ
اس موقع پر بچوں کی جانب سے رنگارنگ ٹیبلو، تقاریر اور سبق آموز ڈرامے پیش کیئے جائیں گئے۔
عوام علاقہ اور بلخصوص والدین کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ جس بچے کے والدین یا سرپرست میں سے کوئی نہیں آئے گا اس کا رزلٹ روک دیا جائے گا لہذا تمام والدین لازمی شرکت کریں اور اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
18/11/2025
ادارہ ہذا میں مارننگ اسمبلی کے مناظر۔
پرنسپل صاحب سمیت تمام اساتذہ کرام اسمبلی میں موجود ہیں۔
پرنسپل سید مختار حسین بخآری عاجز کا 24 اکتوبر آذاد کشمیر کے اٹھہترویں یوم تاسیس پر ادارے میں منعقدہ تقریب میں صدارتی خطاب
24 اکتوبر یوم تاسیس
گائیڈ معاویہ سلیم کی قیادت میں پریڈ کا دستہ مہمانوں کو سلامی پیش کر رہا ہے۔
✌
24/10/2025
ایس ایم سی کے چیئرمین ایم گلزار صاحب۔ ڈاکٹر نذیر سلیمان صاحب۔ چیئرمین یونین کونسل علی سوجل ساجد نصیر صاحب۔ ایس ایم افسر سدوزئی صاحب اور دیگر شرکائے محفل اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
24/10/2025
78ویں یوم تاسیس کے پروگرام کی تصویری جھلکیاں۔
24 اکتوبر کے حوالے سے پرنسپل ادارہ ہذا سید مختار حسین بخاری صاحب کا پیغام اور پریڈ کی تیاریوں کی ایک جھلک اس ویڈیو میں موجود ہے ۔ آپ تمام احباب کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ پروگرام انشا اللہ 30 9 بجے شروع ہو گا۔
23/10/2025
اسلام علیکم۔
بوائز ہائیر سکینڈری سکول علی سوجل میں 78 واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پہ آپ تمام احباب کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ بچوں کی طرف سے پریڈ ، پی ٹی شو اور دیگر آٹمز پیش کیئے جائیں گئے۔ آپ تمام لوگوں کو اور خصوصا والدین کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ پروگرام انشا اللہ30 9 ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔ شکریہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Azad Kashmir
Opening Hours
| 09:00 - 17:00 |