18/02/2026
Ali Gohar Degree College Chinari
Govt. Ali Gohar Boys Degree College Chinari is a Government Educational institute.
18/02/2026
17/02/2026
🎉 گورنمنٹ علی گوہر ڈگری کالج چناری میں طلباء کی حاضری کے لیے جدید بائیو میٹرک سسٹم نصب 🎉
تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر، گورنمنٹ علی گوہر ڈگری کالج چناری میں طلباء کی حاضری کو شفاف، مؤثر اور خودکار بنانے کے لیے جدید بائیو میٹرک سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔
اس جدید نظام کا باقاعدہ افتتاح کالج کے معزز پرنسپل شیخ عبد الحفیظ نے دیگر پروفیسر صاحبان کے ہمراہ کیا۔ پرنسپل صاحب نے کہا کہ یہ اقدام کالج کے تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے عزم کا مظہر ہے اور طلباء کے لیے ایک منظم تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس نظام کے ذریعے طلباء کی حاضری میں مکمل شفافیت اور درستگی ممکن ہوگی، وقت کی بچت ہوگی اور حاضری کا ریکارڈ خودکار طور پر تیار ہوگا۔ اس کے علاوہ طلباء کے نظم و ضبط میں بہتری آئے گی اور والدین کے لیے حاضری کے قابلِ اعتماد ڈیٹا کی فراہمی آسان ہو جائے گی۔
اس موقع پر کالج کی آئی ٹی ٹیم کی محنت اور مہارت کو خاص طور پر سراہا گیا، جنہوں نے اس جدید نظام کو کامیابی سے نصب اور فعال کر کے اس تعلیمی اقدام کو ممکن بنایا۔
07/02/2026
علی گوہر ڈگری کالج چناری میں والدین و اساتذہ کی مشترکہ نشست (PTM) کا انعقاد
علی گوہر ڈگری کالج چناری میں والدین و اساتذہ کی مشترکہ نشست (Parent Teacher Meeting) کا انعقاد کیا گیا، تاہم اس نشست میں والدین کی شرکت توقع سے کم رہی۔ نشست کا بنیادی مقصد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، نظم و ضبط اور مجموعی ترقی سے متعلق والدین کو آگاہ کرنا تھا۔
اساتذہ کرام نے شرکت کرنے والے والدین کو ان کے بچوں کی تعلیمی پیش رفت، کمزوریوں اور بہتری کے امکانات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ طلبہ کی بہتر تعلیمی اور اخلاقی تربیت کے لیے والدین اور اساتذہ کا باہمی رابطہ اور تعاون نہایت ضروری ہے۔
ادارہ ہذا تمام والدین سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہے کہ آئندہ منعقد ہونے والی والدین و اساتذہ نشستوں میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، کیونکہ والدین کی دلچسپی اور تعاون طلبہ کی کامیابی اور مستقبل کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
علی گوہر ڈگری کالج چناری مستقبل میں بھی والدین کے ساتھ مؤثر رابطے اور تعاون کے فروغ کے لیے ایسی نشستوں کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہے۔
حسب ہدایت جناب ناظم اعلیٰ تعلیم کالجز جملہ پرنسپل صاحبان صاحبات کو مطلع کیا جاتا ہے ہے آج مورخہ 24 جنوری 2026 کو شدید موسمی حالات و شدید برفباری کی وجہ سے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے زیر انتظام جملہ کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تاہم بورڈ/ یونیورسٹی کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،۔ شدید برف باری میں سفر سے گریز کریں۔
شکریہ 🌨️
15/01/2026
علی گوہر ڈگری کالج چناری میں انٹرنل امتحانات نہایت منظم شفاف اور پُرامن ماحول میں جاری ہیں۔
امتحانات کے دوران پرنسپل صاحب نے امتحانی ہالز کا دورہ کیا اور انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔
اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے معزز پروفیسر صاحبان بھی موجود رہے جنہوں نے امتحانی عمل کی نگرانی کی اور طلبہ کو نظم و ضبط کے ساتھ امتحان دینے کی ہدایات دیں۔
کالج انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
ہم اپنے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے پُرعزم ہیں۔
مرزا عابد صاحب کی زیرنگرانی ادارہ ہذا کے مین گیٹ کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔
🌟 الحمدللہ 🌟
علی گوہر ڈگری کالج چناری میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP) کا پہلا بیچ شاندار کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا 🎓👏
🏅 ادارے کے ہونہار طالب علم عبدالحنان راجہ نے
یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے
اپنے والدین، اساتذہ، ادارہ اور پورے علاقے کا نام فخر سے بلند کیا 💐
📊 رزلٹ کی تفصیلات:
✅ ایسوسی ایٹ ڈگری سائنسز کا نتیجہ: 💯٪
✅ ایسوسی ڈگری آرٹس کا نتیجہ: 87٪
📈 ادارے کا مجموعی نتیجہ: 91٪
🌟 یہ ایک قابلِ فخر کارکردگی ہے!
🏆 یہ شاندار کامیابی:
🔸 طلباء کی محنت
🔸 والدین کی دعاؤں
🔸 محترم پرنسپل جناب شیخ عبدالحفیظ صاحب کی مدبرانہ قیادت
🔸 اور ہمارے محنتی پروفیسر صاحبان کی انتھک کوششوں کا ثمر ہے 🌹📚
🎉 ہم عبدالحنان راجہ کو شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں 🎊
💐 ساتھ ہی تمام کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو بھی بھرپور مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے یہ شاندار نتائج حاصل کیے۔
👨🏫 ادارے کے تمام پروفیسر صاحبان اور انتظامی عملہ بھی خصوصی تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے ہر قدم پر طلباء کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔
📖 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو علم و عمل کا مینار بنائے، اور آنے والے سالوں میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
🤲 آمین
10/09/2025
👨💻 Hands-on Learning in Action! 👩💻
Our students are diving deep into real-world applications during their computer lab sessions. 💻✨
They're not just learning theory – they're gaining practical experience that prepares them for the future. 🚀
05/09/2025
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد
05/09/2025
🌟علی گوہر ڈگری کالج چناری — شعبہ کیمسٹری میں جدید سائنسی تربیت جاری🌟
علی گوہر ڈگری کالج چناری میں فیکلٹی آف سائنسز کے شعبہ کیمسٹری میں نہ صرف طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کا عمل جاری ہے، بلکہ ان کی صلاحیتوں کو جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے۔
معزز اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان حیدر صاحب اور پروفیسر ساجد اعوان صاحب اپنی ماہرانہ رہنمائی میں طلباء کو کیمسٹری کے عملی تجربات سے روشناس کروا رہے ہیں، جس سے طلباء میں سائنسی سوچ، مشاہدہ، تحقیق اور تجربہ کرنے کی مہارتوں میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
یہ عملی سرگرمیاں طلباء کو تھیوری سے ہٹ کر حقیقی دنیا کے سائنسی چیلنجز کو سمجھنے اور حل کرنے کی تربیت فراہم کرتی ہیں، جو ان کے تعلیمی و پیشہ ورانہ کیریئر کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوں گی۔
🏫 سرکاری ادارے — معیاری ادارے
📚 تعلیم، تحقیق اور تربیت کا ایک روشن سفر!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Azad Kashmir
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 14:00 |
| Tuesday | 08:00 - 14:00 |
| Wednesday | 08:00 - 14:00 |
| Thursday | 08:00 - 14:00 |
| Friday | 08:00 - 12:00 |
| Saturday | 08:00 - 14:00 |