مدرسہ انوار العلوم الاسلامیہ گمبت مردان

مدرسہ انوار العلوم الاسلامیہ گمبت مردان

Share

مدرسہ انوار العلوم الاسلامیہ گمبت مردان

21/01/2024

تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن سچے ہیں۔

1--پہلا قانون فطرت:

اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے.
اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔
یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے۔

2--دوسرا قانون فطرت:

جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے۔
خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے۔
غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے۔
عالم "علم" بانٹتا ہے۔
پرامن انسان "امن و سکون" بانٹتا ہے۔
دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔
خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔
مثبت اور تعمیری انسان موٹیویشن دیتا ہے
اسی طرح سیاہ دل و متعصب انسان "تعصب و نفرت" بانٹتا ہے

3--تیسرا قانون فطرت:

آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لئے کہ

کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔
مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" تکبر اور اسراف" بڑھتا ہے.
عبادت ھضم نہ ہونے کی صورت میں إخلاص کے بجائے " ریاکاری" بڑھتی ہے۔
بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے۔
تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ہے۔
مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے "دشمنی" بڑھتی ہے۔
غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے۔
اقتدار اور طاقت ہضم نہ ہونے کی صورت میں معاشرے میں" ظلم و بدمعاشی غنڈا گردی" میں اضافہ ہوتا ہے۔

اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد" اور "با اخلاق" زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔۔اللہ پاک ہم سب کواچھی زندگی گزارنےکی توفیق عطا فرمائیں 🤲

06/12/2023

نماز دین کا ستون ہے
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں مومنوں کی صفات بیان کرتے ہوئے ان کی ایک نہایت اہم صفت بیان فرماتا ہے کہ مومن نماز کو قائم کرتے اور قائم رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں افادیتِ نماز سے متعلق فرماتا ہے کہ۔ اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنْھٰی عَنِ الْفَحْشَآئِ وَ الْمُنْکَرِ (العنکبوت: ۴۶)

یقیناً نماز بدیوں اور بری باتوں سے روکتی ہے۔

09/04/2023
Photos from ‎مدرسہ انوار العلوم الاسلامیہ گمبت مردان‎'s post 05/05/2022

📌 سیاسی قیادت اور قوم کے نام اہم پیغام

🎙شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا آج عید کے اجتماع سے فکر انگیز خطاب.... اہم نکات کی قسط وار پکچر پوسٹ

عیدگاہ ناظم آباد، کراچی
3 مئی 2022
منقول از یمین الدین احمد

Want your school to be the top-listed School/college in Attock?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

مدرسہ انوار العلوم الاسلامیہ گمبت مردان
Attock