07/01/2022
کالج سٹاف میں ردو بدل اور ایڈمن کی تبدیلی کے بعد یہ پیج اب کالج کے حوالے سے اطلاعات اور معلومات کے لیے استعمال نہیں کیا جارہا. طلبہ اس مقصد کے لیے ذیل میں دکھایا گیا کالج پیج فالو کر سکتے ہیں. شکریہ
* The ink of the scholar is more holy than the blood of martyr. Hazrat Muhammad (S.A.W). “The great majority of us are Muslims.
We follow the teachings of the Prophet Mohammed (may peace be upon him). We are members of the brotherhood of Islam in which all are equal in rights, dignity and self-respect. Consequently, we have a special and a very deep sense of unity. But make no mistake: Pakistan is not a theocracy or anything like it.”
― Muhammad Ali Jinnah
07/01/2022
کالج سٹاف میں ردو بدل اور ایڈمن کی تبدیلی کے بعد یہ پیج اب کالج کے حوالے سے اطلاعات اور معلومات کے لیے استعمال نہیں کیا جارہا. طلبہ اس مقصد کے لیے ذیل میں دکھایا گیا کالج پیج فالو کر سکتے ہیں. شکریہ
سیکنڈ ائیر کی مارکس شیٹس کالج آچکی ہیں. طلبہ وصول کرسکتے ہیں.
26/10/2021
14/08/2021
سیکنڈ ائیر کے طلبہ کی رولنمبر سلپس آچکی ہیں، سوموار 5 جولائی سے کالج آفس سے وصول کرسکتے ہیں.
23/06/2021
سیکنڈ ائیر..... ڈیٹ شیٹ
عیدالفطر تک کالج کے تمام کلاسز کے طلبہ کی چھٹیاں ہیں..
تمام اہل علم سے گزارش ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے وہ طلبا وطالبات جنہوں نے میٹرک 2019 اور 2020 سالانہ امتحان میں کسی سرکاری سکول سے 60 فیصد سے زائد نمبر سے پاس کیا ہو اور ان کا ڈومیسائل پنجاب کا بنا ہوا ہو، ان کو مطلع کریں کہ وہ درج ذیل لنک پر جا کر رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم سکالر شپ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، آخری تاریخ 5 اپریل2021 ہے.
hedscholarships.punjab.gov.pk
*اہلیت کا معیار*
*انٹرمیڈیٹ کی سطح پر اسکالرشپ*
درخواست دہندہ کیلئے اہلیت کا معیار :
- درخواست دہندہ کے پاس صوبہ پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔
- پنجاب کے سرکاری کالج کا طالب علم ہونا ضروری ہے۔
- کسی سرکاری سکول سے میٹرک پاس کیا ہو۔
- میٹرک سالانہ امتحان میں کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں۔
- سال 2019 یا 2020 میں میٹرک پاس کیا ہو۔
- امیدوار کسی دوسرے اسکالرشپ سے فائدہ نہ اٹھا رہا ہو۔
*ضرورت پر مبنی اسکالرشپ کیلئے اہلیت:*
- والدین کی ماہانہ آمدنی 25,000 روپے یا اس سے کم ہونی چاہئے۔
- والدین کے پاس 5 ایکڑ زرعی اراضی یا 5 مرلہ شہری املاک سے زائد کی ملکیت نہیں ہونی چاہئے۔
*میرٹ پر مبنی اسکالرشپ کیلئے اہلیت:*
ہر ضلع میں میرٹ پر مبنی اسکالرشپ کی ایک خاص تعداد متعین ہے۔ اس تعداد کے مطابق میٹرک میں اعلی نمبر حاصل کرنے والے طلباء (جنہوں نے سرکاری کالجوں میں بھی داخلہ لیا ہو) کو اسکالرشپ دیئے جائیں گے۔
*اسکالرشپ کی تقسیم:*
50 فیصد میرٹ پر مبنی ، 50 فیصد استحقاق پر مبنی اسکالرشپس۔
صنفی بنیاد پر یکساں تقسیم۔
سائنس اور آرٹس کے طلباء کی تقسیم بالترتیب ساٹھ اور چالیس کے تناسب سے تصور کی جائے گی۔
ضرورت پر مبنی اسکالرشپ کے تحت (درجہ 1 تا 4) کے سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے 10 فیصد کوٹہ مختص ہے۔
*تصدیق کا طریقہ کار:*
درخواست دہندگان کے نتائج کی تصدیق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب کے فراہم کردہ اعدادوشمار کی روشنی میں کی جاتی ہے۔
کالج پرنسپل اس بات کی تصدیق کرے گا کہ طالب علم اس کالج کا طالب علم ہو، اس کے علاؤہ وہ کسی اور اسکالرشپ سے فائدہ نہ اٹھا رہا ہو۔
کالج پرنسپل طالب علم کے درج ذیل کوائف کی بھی تصدیق کرے گا:
طالب علم کا نام
بے فارم
والد کا نام
والد / سرپرست کا شناختی کارڈ
متعلقہ بورڈ کا رجسٹریشن نمبر
کلاس حاضری (کم از کم 75 فیصد)
کلاس ٹیسٹ کے نتائج (تسلی بخش/ غیر تسلی بخش)
ڈپٹی کمشنر یہ جاننے کا ذمہ دار ہوگا کہ آن لائن ڈیش بورڈ کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر امیدوار ضرورت پر مبنی اسکالرشپ کیلئے اہل ہے۔
نوٹ: جو طلباء اپنے رہائشی ضلع سے باہر کسی سرکاری کالج میں داخلہ لیتے ہیں، ان کی اہلیت کا تعین ضلع کے ڈومیسائل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
*بیچلرز کی سطح پر اسکالرشپ*
پنجاب کی یونیورسٹیوں میں891 مختلف پروگرام پڑھائے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹیوں کے رجسٹرار اسکالرشپ دینے کیلئے اپنے رجسٹرڈ پروگراموں میں بہترین/ ٹاپ اسکورر امیدواروں کی فہرست ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کریں گے۔
Copied :
کل 31 مارچ بدھ کو بھی ان شاء اللہ صرف انٹر سائنس کی کلاسز ہوں گی جبکہ یکم اپریل جمعرات سے کلاسز نئے شیڈول کے مطابق ہوں گی.