10/04/2026
*اٹک میں نجی تعلیمی اداروں پر حکومتی تعطیلات کی خلاف ورزی پر کارروائی، ایک سکول سیل و 10 لاکھ جرمانہ، دو پر 10،10 لاکھ روپے جرمانے عائد*
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اٹک کی ہدایات پر حکومت کی جانب سے پٹرول کی بچت کے پیش نظر جمعہ اور ہفتہ کی تعطیلات کے باوجود سکول کھولنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
*قائد اعظم ماڈل سکول ڈھوک فتح* کو حکومتی تعطیلات کے باوجود کھلا پایا، جہاں طلبہ کلاسز میں موجود تھے۔ حکومتی احکامات کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کو سکول بلایا گیا جو کہ قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔
*واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اٹک نے مذکورہ سکول کو سیل کر دیا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا* ہے، جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) فتح جنگ نے *قائد اعظم ماڈل سکول جبّی کسراں اور اسامہ ماڈل سکول جبّی کسراں کا دورہ کیا، جہاں دونوں سکول جمعہ کے روز حکومتی تعطیل کے باوجود کھلے پائے گئے۔ ان دونوں اداروں پر بھی 10،10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔*