گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سگھری-Gbhs Saghri

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سگھری-Gbhs Saghri

Share

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سگھری تحصیل جنڈ ضلع اٹک

16/05/2026

A heartfelt message by our kids for you ❤️.....
سوشل میڈیا نے ہمیں دنیا سے تو جوڑ دیا،مگر کہیں نہ کہیں اپنے ہی لوگوں سے دور کر دیا۔موبائل اسکرین سے نکل کر اپنے والدین، بچوں اور خاندان کو وقت دیں…

Photos from ‎گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سگھری-Gbhs Saghri‎'s post 15/05/2026

حاجی صاحب کے تمام رفقاء و فیملی ممبران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔۔۔۔۔جنہوں نے ہمارے سکول تشریف لا کر اس محفل کو رونق بخشی اور اس بزم کو چار چاند لگا دیے۔
آپ سب کی آمد ہمارے لیے باعثِ عزت اور خوشی رہی۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت، عزت اور خوشیوں بھری لمبی زندگی عطا فرمائے اور یہ محبتیں ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
جزاکم اللہ خیراً۔

Photos from ‎گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سگھری-Gbhs Saghri‎'s post 14/05/2026

*۔*الوداعی تقریب *۔*
آج بتاریخ 14 مئی بروز جمعرات گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سگھری ایک مشفق،بذلہ سنج اور رقیق القلب شخصیت کی رفاقت سے محروم ہوگیا؛میری مراد جناب اصغر خان صاحب ہیں جو آج اپنی تدریسی و تعلیمی خدمات سے باعزت سبکدوش ہو گئے ہیں۔ادارہ ھذا کے سٹاف کی طرف سے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلیے ایک الوداعی بزمِ ادب پروگرام کا اہتمام کیا گیا؛کسی بھی ادارہ کی یہ ایک خوبصورت روایت ہے کہ وہ اپنے رخصت ہونے والے ساتھی کی حوصلہ افزائی اور دلجوئی کیلیے اختتامی تقریب کا انعقاد کرتا ہے؛اسی خوبصورت روایت پہ عمل پیرا ہوتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول سگھری کے جملہ سٹاف نے محترم اصغر خان صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک شاندار بزمِ ادب پروگرام منعقد کیا۔اس پروگرام میں طلبہ اور اساتذہ کرام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اصغر صاحب کی سماجی اور تدریسی خدمات کو سراہا۔مقررین نے جناب اصغر صاحب کی زندگی کے خوبصورت دریچوں اور گوشوں پہ روشنی ڈالی اور ان سے اپنی لازوال محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔جناب اصغر خان صاحب اپنے نفیس مزاج اور ملنسار طبیعت کے باعث ہمیشہ دلوں پہ راج کریں گے۔وہ اپنے پیچھے ایک ایسا خلاء چھوڑے جا رہے ہیں جس کی تلافی کرنے کیلیے شاید ہمیں سالوں درکار ہوں؛مگر یہ فطرت کا اصول ہے کہ انسان کو کہیں دوام نہیں ہے لہٰذا اس فطری اصول کی پاسداری کرتے ہوئے ادارہ انھیں ڈھیروں پُرخلوص دعائوں کے ساتھ الوداع کرتا ہے۔اللہ پاک ان کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان آنے والی زندگی کو پرسکون بنائے۔امین۔۔*۔*
الداعی الی الخیر:سٹاف گورنمنٹ ہائی سکول سگھری۔۔۔

Photos from ‎گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سگھری-Gbhs Saghri‎'s post 19/01/2026

*** Dear Students Welcome Back to School***

After the vacations this is your first day of the year in school, we wish you all a happy return to your school.
May this year bring you great success and achievements .

Ameen.

11/01/2026

Laptop ceremony GBHS No 1

❤️ Congratulations to our Three topper students class 10 session 2025 ❤️


05/12/2025

جماعت ششم ۔۔۔۔۔۔
ایکٹویٹی۔۔۔۔۔۔۔ پھول کے حصے

Photos from ‎گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سگھری-Gbhs Saghri‎'s post 25/10/2025

It's ON today......Day 2........ PTM is in progress .....

Photos from ‎گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سگھری-Gbhs Saghri‎'s post 24/10/2025

فرسٹ ٹرم امتحانات جماعت نہم و دہم
بچوں کی کارکردگی کے حوالے سے والدین سے میٹنگ کا پہلا دن۔۔

20/10/2025

Rare to see such commitment.... Really inspiring Sir .....

Photos from ‎گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سگھری-Gbhs Saghri‎'s post 14/08/2025

الحمد للّٰہ 🌸
اس سال سمر تعطیلات کو بامقصد اور مفید بنانے کے لیے جناب ڈپٹی کمشنر اٹک اور سی ای او ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد اظہرصاحب کی سربراہی میں گورنمنٹ سکول سگھری میں سمر بوٹ کیمپ کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد طلباء کو جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا تھا۔

الحمد للّٰہ تمام طلباء نے کامیابی کے ساتھ اپنی سرٹیفیکیشن مکمل کر کے آج سرٹیفیکیٹس حاصل کیے۔ 🎓✨

یہ کامیابی طلباء کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college?

Website