29/08/2026
اللّٰه سے دوری کی اصل وجہ: غفلت
انسان اللّٰه سے دور صرف گناہ کی وجہ سے نہیں ہوتا، بلکہ اکثر گناہ اور دنیا کی بے جا محبت بھی غفلت کا نتیجہ بن جاتے ہیں۔
جب دل اپنے خالق کی یاد اور مقصدِ حیات سے غافل ہوتا ہے، تو دنیا کی محبت اس میں جگہ بنانے لگتی ہے، اور پھر انسان گناہوں میں مبتلا ہو کر اپنے رب سے مزید دور ہوتا چلا جاتا ہے۔
راہِ نجات: غفلت کی نیند سے بیداری، اللّٰه کی کثرت سے یاد، سچی توبہ اور استغفار...