Iqra International Public Elementary School Kamra

Iqra International Public Elementary School Kamra

Share

دینی و دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج

29/07/2023

جن کا جنّت سے تشریف لایا ہے نام
جن کی برکت سے روشن میرے صبح و شام
جن کے نانا ﷺ ہیں سب انبیاء کے امام
اس حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام⁦🧡

29/07/2023

ہو جس سینے میں بغضِ صدیق و عمر (رض)
بہتر ہے وہ سینہ تاقیامت پٹتا رہے۔

🧡

28/07/2023

اے خاکِ کربلا تو اس احسان کو نا بھول
تڑپی ہے تجھ پہ لاش جگرِ گوشہِ بتول
شہید کے لہو سے تیری پیاس بجھ گئی
سیراب کر گیا تجھے خونِ رگِ رسول ﷺ

#حسین تم کو زمانہ سلام کہتا ہے✨

27/07/2023

*پڑھاکو لوگ:*

لوگ دو قسم کے ہوتے ہیں۔

ایک وہ جو نہیں پڑھتے۔

وہ تین گھنٹے کی مووی بغیر کسی وقفے کے دیکھ لیں گے،
یا گھنٹوں باتوں کا ڈھیر لگا کر بھی نہیں تھکیں گے،

لیکن کسی کتاب کا صرف ایک صفحہ پڑھ کر انھیں چکر آنے لگتے ہیں۔

دوسری قسم کے لوگ پڑھاکو ہوتے ہیں۔

یہ ہر چیز پڑھتے ہیں۔ خبروں سے لے کہانیوں تک،

اور گوگل سے لے کر فیس بک کی پوسٹوں تک،
انھیں جو ملے، جہاں ملے،
پڑھ پڑھ کر چاٹ جاتے ہیں۔

اگر آپ ابھی تک یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو،

مبارک ہو!
آپ بھی اسی کیٹگری میں آتے ہیں۔

آپ کی یہ عادت آپ کو بہت آگے لے جا سکتی ہے،

کیونکہ ریسرچ کے مطابق اگر آپ پڑھنے میں دلچسپی لیتے ہیں تو آپ کے اندر لکھنے کے بھی جراثیم موجود ہیں۔

تاریخ کے کامیاب لوگ اسی صلاحیت کی وجہ سے صدیوں تک یاد رکھے جاتے ہیں۔

😁😁😁😁

26/07/2023

‏🔴 سوال: مسلمان ماتم کیوں نہیں کرتے؟

جواب:
1️⃣ غزوہ بدر مین 14 صحابہ شہید ہوئے ، حضور پاکﷺ نے ماتم نہیں کیا' بلکہ صبر کیا۔

2️⃣ غزوہ احد میں 70 صحابہ شہید ہوئے حضور پاکﷺ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے صبر کیا ماتم نہیں کیا۔

3️⃣ فتح مکے کے وقت کچھ صحابہ شہید ہوئے حضور پاکﷺ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے صبر کیا ماتم نہیں کیا۔

4️⃣ خیبر میں کچھ صحابہ شہید ہوئے، حضور پاک ﷺ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے صبر کیا ماتم نہیں کیا۔

5️⃣ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ شہید ہوئے، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور صحابہ کرام نے صبر کیا ماتم نہیں کیا۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ شہید ہوئے حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہ نے صبر کیا ماتم نہیں کیا۔
حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہ شہید ہوئے اہلبیت اور صحابہ نے صبر کیا ماتم نہیں کیا۔
‏‎زندہ ہیں وہ زندہ ہیں اور ہم زندہ کا ماتم نہیں کرتے

24/07/2023

استاد اور استاذ میں فرق! اردو میں یہ دونوں الفاظ عام طور پر ایک ھی معنوں میں استعمال ھوتے ہیں حالانکہ ان میں بہت فرق ھے۔
استاد فارسی زبان کا لفظ ھے .جو ہر قسم کے عملی و فنی کام سکھانے والے کو کہتے ھیں۔ یعنی کسی پیشے کی عملی تربیت دینے والے کو استاد کہتے ھیں۔ استاد کی جمع اساتید ھے.
استاذ عربی زبان کا لفظ ھے جو صرف فکری اور علمی شعور دینے والے کو کہتے ھیں۔ استاذ کا تعلق تعلیمی اداروں سے ھوتا ھے۔ استاذ کی جمع اساتذہ ھے

🧡🧡🧡

22/07/2023

سلام اس حسین ؓ پر جس نے اپنی مبارک گردن تو کٹوا دی لیکن یا علی مدد پھر بھی نہیں کہا،،،،،
سجدے کی حالت میں بھی الله کو ہی پکارا۔
تیرا حسین ؓ میرا حسین ؓ 🕊️❤️🧡

20/07/2023

سال نیاشروع ہوگیا
ایمان کی حالت کو کتنا سدھارا؟
گناہوں سے کتنا بچے؟
کتنےآخرت کےخسارےکماۓ؟
دنیا کتنی گلےلگالی؟
انہیں سوچوں نے
دماغ جکڑرکھاہےبس!
ابھی تک نمازنہیں پڑھی ہے
کہ جب
دماغ کی رگیں
پھٹنےکوہوجائیں گی
جب حدہوجاۓگی
توسجدہ کرنےمیں مزہ آۓگا!
اورپھر ہی ڈپریشن ختم ہوگا!
ایک دفعہ ہولےجوہوناہے!
تاکہ باربار نہ ہو
آج پھر توبہ کرنی ہے!
آج پھراُدھرجاناہے!
آج پھرسےایک عہدہوگا!
مگردعاہے،
کہ اس دفعہ!
وہ مل جاۓ
جس کےبناسانس نہیں آتی!
اس کی پناہ مل جاۓ!
اس دفعہ مجھے
خدامل جاۓ!
بس یہ دن بھاری ہے دل پہ!
اپنےہاتھوں کی کمائیاں
دیکھ کے حیاآرہی!
پھرایک اور!
ایک اورسال اجاڑلیااپنا
اپنےانہی ہاتھوں سے_

مگرتُوتویارب!
رحیم ہےجبارہے!
حنان ومنان ہے!
توفیق دیجیےآنےکی!
کہنےکی!
پالینےکی!
ہمیشہ کے لیے!
ہمیشہ کےلیے!
🧡

20/07/2023

مرادِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم،
ابو الحفص ،
دامادِ حیدرِ کرار رض اللّٰہ عنہ،
فاتح مصر و روم و ایران ،
عشرہ و مبشرہ کی خوش خبری پانے والے
خلیفہِ دوم،
قرآن حکیم میں تقریباً 25 آیات جنکی کی تائید میں نازل ہوئی،
امیر المومنین کا لقب پانے والے پہلی شخصیت،
امام عدل و حریت، پیکر شجاعت سیدنا حضرت عمر فاروق رضی ﷲ عنہ،
تاریخ کے دھارے کا رخ موڑنے والے امیر المومنین فاروق اعظمؓ،
نبی کریمﷺ کے ارشاد کے مطابق سیدنا عمر فاروقؓ اس امت کے محدث ،
سادگی کا یہ عالم تھا کہ آپؓ کے لباس پر پیوند لگے ہوتے تھے۔ مگر انہوں نے تھوڑے ہی عرصے میں کسریٰ کی پُرشوکت سلطنت اور قیصر کی باجبروت بادشاہت کو ملیامیٹ کرکے رکھ دیا۔ عالمی تاریخ کے دھارے کے رخ کو موڑ دینے والے امیرالمومنین حضرت عمرؓ تھے، جنہوں نے شہنشاہوں کے تاج ہاتھ بڑھا کر اُن کے پُرغرور سروں سے کھینچ کر مسل ڈالے۔
آج تک دنیا کے کسی مدبر سے مدبر حکم ران نے بھی ایسی خوبی و حکمت سے حکومت نہیں کی جیسی حضرت عمر ؓ نے کی اور اس وقت تک اس قسم کے عدل و انصاف والا ایک بھی حکم ران نہیں گزرا، جیسے حضرت عمر بن خطابؓ تھے۔ حتیٰ کہ عدل فاروقی ایک تاریخی مثال بن گیا۔ حضرت عمر فاروقؓ کا مشہور قول ہے کہ اگر دریائے فرات کے کنارے ایک کُتا بھی پیاسا مرگیا تو عمر سے پوچھا جائے گا۔
ستائیس ذی الحجہ کو امیرالمومنین حضرت عمرفاروقؓ مسجد نبویﷺ میں فجر کی نماز کی امامت کررہے تھے کہ ایک بدبخت مجوسی ابولولو فیروز نے زہرآلود خنجر سے آپؓ پر وار کئے اور آپؓ زخمی ہوکر گرپڑے ۔ تین روز مو ت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد یکم محرم الحرام سن 24 ہجری کو اسلام کا یہ بطل جلیل اور تاریخ کے دھارے کا رخ موڑنے والا عظیم انسان اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ انہوں نے دس سال چھ ماہ تک حکومت کی۔

انہیں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کے حجرے میں آقائے دوجہاںﷺ اور خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کے پہلو میں دفن کیا گیا۔ آج بھی اہل ایمان جب حج یا عمرے کی سعادت کے لیے ارضِ مقدس جاتے ہیں اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دیتے ہیں تو ان کے پہلو میں ان کے دو قریبی ساتھیوں حضرت ابوبکر صدیق ؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کو بھی سلام پیش کرتے ہیں اور یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔

عمر کی جرأت کے جاؤں قرباں
تھے قیصر و کسریٰ جن سے لرزاں
عمر کے آنے سے کفر پر جو زوال آیا
کمال آیا✨✨✨✨✨✨✨

ک ر ن 🧡

19/07/2023

روئیں وہ جو شھادت کو ناکامی سمجھیں،
ہم جنت کے شہزادوں کا ماتم نہیں کرتے۔

19/07/2023

✨بڑی غریبی ہے مجبور ہوگئے ہیں ہم✨
✨تمہارے در سے بہت دور ہوگئے ہیں ہم✨
✨جو حکم ہو تو مدینے میں گھومنے آئیں ✨
✨دیارِ پاک کی_____دیوار چومنے آئیں✨
✨اگر حضور(ص) کے روضہ کی دید ہوجائے✨
✨قسم خدا کی غریبوں کی عید ہو جائے۔✨

😔

17/07/2023
Want your school to be the top-listed School/college in Attock?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Main Jattial Road Kamra
Attock