Musa Kazim

Musa Kazim

Share

Knowledge grows by sharing.

08/04/2024

سولر پلیٹیں اتنی سستی کیسے ہو گئیں؟
سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کی دو بڑی وجوہات ہیں۔
1. سپلائی اور ڈیمانڈ کا فرق :
کسی بھی دوسری جنس کی طرح سولر پینلز کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بھی عمومی طور پر سپلائی ڈیمانڈ کے فرق سے منسلک رہا ہے ۔
مگر پچھلے سالوں 2022 کی تیسری سہ ماہی سے لیکر سال 2023 کی تیسری سہ ماہی تک سولر پینلز کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہوا تھا۔
جس کی بنیادی وجہ روس ۔ یوکرین جنگ کے باعث تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں اور قلت کے خدشات نے پورے یورپ کو انرجی کرائیسز سے نبٹنے کی سولر پینلز کی اندھا دھند خرید پر راغب کیا اور ان کے امپورٹرز نے اپنے سٹور پینلز سے بھر دئیے ۔یورپ کی تقریباً تمام درآمدات چین سے آتی ہیں چین کی سولر پینل کی کل برآمدات کا تقریباً 60 فیصد یورپ کو جاتا ہے۔
دوسری جانب ہوا یہ کہ لیبر کی کمی اور ریگولیٹری عوامل کی وجہ سے اتنی تنصیب نہیں ہو سکی۔ اور بہت بڑی تعداد میں سولر پینل گوداموں میں پڑے ہیں۔ جس سے یورپ کو اس سال ایکسپورٹ نہیں ہو رہیں ۔
گزشتہ سال کے دوران چین میں سولر پینلز (سولر ماڈیولز) اور ان کے خام مال (را مال) بنانے والی کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت میں بہت اضافہ ہوا ہے اور نئی کمپنیاں بھی میدان میں آئی ہیں۔
اب موجودہ صورتحال یہ ہے کہ یورپ میں اندھا دھند درآمد کی وجہ سے اور چین میں (پروڈکشن) (گودام) سولر پینلز سے بھرے پڑے ہیں۔ پیچھے سے نئی پروڈکشنز بھی آرہی ہیں۔ جس کی وجہ سے پینلز کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
اس وجہ سے، دنیا بھر میں بہت سے درآمد کنندگان پینل کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع کے باعث جان بوجھ کر چین سے پینل درآمد نہیں کر رہے ہیں۔
اور چین کا سارا مال ڈمپنگ یارڈ کے طور پر پاکستان آرہا ہے۔
2. لاگت میں کمی/ ہلکی کوالٹی
ایک جانب جہاں مسابقت اور ڈیمانڈ سپلائی فرق نے قیمتیں کم کیں تو دوسری جانب سولر پینلز کی تیاری کی لاگت بھی کم ہوئی۔
لاگت میں کمی کا سبب پینلز میں فوٹو وولٹک سیل کی بہتر پیکنگ کم چاندی کا استعمال پتلا شیشہ پتلے فریم اوربڑے ماڈیول شامل ہیں۔
سستے ڈی سینٹرلائزڈ سولر روف ٹاپ پی وی سسٹمز یا یوٹیلیٹی اسکیل انسٹالیشن ٹیکنالوجیز خریدنے والے صارفین نے اس کا فائدہ اٹھایا ہے۔
ایک دہائی کے دوران سولز پینلز کا سائز دگنا ہوا جب کہ صلاحیت کئی گنا بڑھی ہے۔ اب پتلے فریموں اور پتلے شیشے کے ساتھ پینلز سائز میں تقریباً دوگنے ہو چکے ہیں۔
ہاف کٹ سیل ماڈیولز میں اب عام طور پر پچھلے شیشے میں تین سوراخ ہوتے ہیں جس سے وہ چھوٹے سائز کے ساتھ زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں۔
یہ تبدیلی اس وقت ہوئی جب 2 ملی میٹر موٹا گلاس سولر پینل متعارف ہوا جو اس سے پہلے کے معیار یعنی گولڈ اسٹینڈرڈ کے 3.2 ملی میٹر سے کم تھا۔ اسی دوران سولر پاور پلانٹس نے بنیادی طور پر دو طرفہ ڈبل گلاس استعمال کرنا شروع کر دیا جس سے سولر پینلز کی بجلی بنانے کی صلاحیت بڑھ گئی۔
آج کل تقریباً تمام بڑے سولر پلانٹس سامنے اور عقب میں 2 ملی میٹر موٹے شیشے کے ساتھ بائی فیشل ڈبل گلاس پینلز استعمال کرتے ہیں۔
* سستے سولر پینلز کا نقصان :
لیکن حالیہ برسوں میں گھروں میں استعمال ہونے والے سولر پینلز کا معیار اتنا گرا ہے کہ ٹوٹ پھوٹ کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔ اب 5 فیصد پینلز کے گلاس ٹوٹ جاتے ہیں۔
گلاس میں یہ دراڑیں وارنٹی کے دعووں اور معاہدے کے تنازعات کا سبب بن رہی ہیں جس میں پیسہ، وقت اور سسٹم سٹیبیلٹی کی قیمت لگ رہی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ سستا سولر پینل نہ صرف بجلی صارفین کے لیے بدتر نتائج کا باعث بن رہا ہے بلکہ صنعت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے جس سے سولر پینل اور پی وی سپلائرز، انجینئرنگ، مصنوعات اور تعمیراتی کمپنیاں اور سولر پلانٹ کے مالکان متاثر ہو رہے ہیں۔
گویا سولر پینل سستا تو ہوا ہے لیکن شمسی توانائی میں سرمایہ کاری پر فائدے میں کوئی بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ اس صورت حال میں سولر پینل کی صنعت میں آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ قیمت مزید کم کرنے کے بجائے معیار برقرار رکھنے پر توجہ دی جائے۔
-
عتیق الرحمن
بشکریہ پی وی میگزین

08/03/2024

سولرسسٹم کی انسٹالیشن کےلیے ہماری خدمات حاصل کریں ۔ بیٹری واٹر ری فلنگ / بیٹری کی گریویٹی بیٹری ہیلتھ اور سولر سسٹم کی مینٹی نینس یا پھر مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے ۔
Call Or Whats App +92 3340014014
District Attock \ Fateh Jang

Musa Kazim Knowledge grows by sharing.

20/03/2023

کمپیوٹر پاور سپلائی کو ٹھیک کرنے کا طریقہ
How to repair Computer Power Supply Troubleshooting Repair ۔

20/03/2023

How To Repair Computer ATX Power Supply

25/12/2022

کمپیوٹر پاور سپلائی کو ٹھیک کرنے کے لیے کچھ اہم معلومات ۔
How to repair Computer Power Supply Troubleshooting Repair ۔

16/12/2022

XBOX 360 Power Supply_ Not Working

08/12/2022

Buck Converter 30V 5A

06/12/2022

12 Volt SMPS Have Only 3 Volt Output_ Low Output
How to Smps Power Supply

01/12/2022

What is the best Reverse Voltage Protection Circuit_ __ Repairing a Lab Bench Power Supply

01/12/2022

Understanding OPTOCOUPLER or OPTO-ISOLATOR

30/11/2022

سویچ موڈ #پاور #سپلائی کو موڈیفائی کرنے کا طریقہ جس میں آپ اسکی آوٹ پُٹ کو کم زیادہ کرسکتے ہیں ۔
How To Modify Switch Mode Increase _ Decrease _ Adjust Output of SMPS

29/11/2022

SHUNT Resistance_ Uses and Working Principle_
How to Measure Current using Shunt Resistance

Want your school to be the top-listed School/college in Attock?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Attock
46000