13/06/2026
📋 *کارگزاری شباب اٹک Batch-1 — سوئمنگ ایکٹیویٹی* 🏊♂️
📅 5 جون 2026، بروز جمعہ
👥 شرکاء: 49 شباب
الحمدللہ! شباب اٹک Batch-1 کے لیے سوئمنگ ایکٹیویٹی کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں 49 شباب نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد جسمانی تربیت، اعتماد سازی، نظم و ضبط اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔
🏊♂️ شباب کو سوئمنگ کی بنیادی مہارتیں سکھائی گئیں جن میں پانی سے مانوسیت، ببلنگ🫧 اور دیگر عملی مشقیں شامل تھیں۔ اس کے ساتھ سانس روکنے کے مقابلے، سوئمنگ ریس اور بہترین تیراکوں کے مابین خصوصی مقابلے بھی کروائے گئے جنہوں نے شباب میں جوش، ہمت اور مثبت جذبۂ مسابقت کو فروغ دیا۔
🤝 الحمدللہ سرگرمی کے دوران اخوت، تعاون اور ٹیم ورک کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کا اکرام کیا گیا اور تمام شباب بخیریت واپس پہنچ گئے۔
🌹 اس کامیاب پروگرام پر شباب ٹیم، اسپورٹس ٹیم اور خدمت پر مامور تمام ساتھی مبارکباد اور شکریے کے مستحق ہیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے شباب کی ہمہ جہت تربیت کا مؤثر ذریعہ بنائے۔ آمین۔