16/04/2026
معیاری تعلیم — کامیاب مستقبل کی ضمانت
گورنمنٹ پرائمری اسکول کِکّر والا میں نئے تعلیمی سال 2026–27 کے لیے داخلوں کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل 2026 سے کیا جا چکا ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے بہتر تعلیمی مستقبل کے لیے بروقت داخلہ یقینی بنائیں۔
📚 جماعتیں:
پلے گروپ سے آٹھویں جماعت تک
✨ ہماری نمایاں خصوصیات
• تجربہ کار اور ذمہ دار تدریسی عملہ
• جدید اور مؤثر طریقۂ تدریس
• نظم و ضبط پر مبنی محفوظ تعلیمی ماحول
• طلبہ کی اخلاقی، ذہنی اور سماجی تربیت پر خصوصی توجہ
• ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے شخصیت سازی
• معیاری تعلیم تک آسان رسائی
---
🎯 ہمارا ویژن
ایسا تعلیمی ماحول فراہم کرنا جہاں ہر طالب علم اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکے، خود اعتمادی حاصل کرے اور معاشرے کا مفید شہری بنے۔
---
📢 آج ہی تشریف لائیں اور اپنے بچے کے روشن کل کی بنیاد رکھیں۔
📍 داخلہ و معلومات کے لیے اسکول آفس سے رابطہ کریں
🕘 دفتری اوقات: دورانِ اسکول
گورنمنٹ پرائمری اسکول کِیکر والا
علم • تربیت • کامیابی