Human Organs & their Functions. Grade 5th Science.🧬 🧠🫀 🫁
Middle School Nasirabad, Qamri
Educating, Inspiring & Empowering Young Minds.✨
معرکہ حق ریلی ۔۔۔ مڈل سکول ناصر آباد قمری استور۔۔ 💙🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
ہیڈماسٹر مڈل سکول ںاصر آباد قمری غلام محمد انیس صاحب معرکہ حق کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ۔۔ 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
معرکہ حق ۔۔ آپریشن بنیان المرصوص کی مناسبت سے آج مڈل سکول ناصر آباد قمری میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔۔
پاکستان زندہ باد ۔۔ پاک افواج پائندہ باد۔۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
05/05/2026
About Today…
Marekai-Haq , Operation Bunyan-un-Marsoos (Iron Wall) celebration at
۵ مئی ۔۔ معرکہ حق ۔۔۔ آپریشن بنیان المرصوص ۔۔ 🇵🇰
جماعت ششم کے طالب علم شہباز بٹ نعت رسول مقبول ص پڑھ رہے ہیں ۔۔ ❤️
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے: "مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کر دو"
یکم مئی ۔۔ یوم مزدور ❤️
سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کر
مزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
سروں پہ اوڑھ کے مزدور دھوپ کی چادر
خود اپنے سر پہ اسے بوجھ اٹھانا ہے
...
رہتا نہیں انسان تو مٹ جاتا ہے غم بھی
سو جائیں گے اک روز زمیں اوڑھ کے ہم بھی
احسان دانش
....
اب ان کی خواب گاہوں میں کوئی آواز مت کرنا
بہت تھک ہار کر فٹ پاتھ پر مزدور سوئے ہیں
نفس انبالوی
.....
اس لیے سب سے الگ ہے مری خوشبو عامیؔ
مشک مزدور پسینے میں لیے پھرتا ہوں
عمران عامی
.....
خون مزدور کا ملتا جو نہ تعمیروں میں
نہ حویلی نہ محل اور نہ کوئی گھر ہوتا
حیدر علی جعفری
.....
میں اک مزدور ہوں روٹی کی خاطر بوجھ اٹھاتا ہوں
مری قسمت ہے بار حکمرانی پشت پر رکھنا
احتشام الحق صدیقی
....
میں نے انورؔ اس لیے باندھی کلائی پر گھڑی
وقت پوچھیں گے کئی مزدور بھی رستے کے بیچ
انور مسعود
....
سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کر
مزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
منور رانا
....
تیری تابش سے روشن ہیں گل بھی اور ویرانے بھی
کیا تو بھی اس ہنستی گاتی دنیا کا مزدور ہے چاند؟
شبنم رومانی
....
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات
علامہ اقبال
....
زندگی اب اس قدر سفاک ہو جائے گی کیا
بھوک ہی مزدور کی خوراک ہو جائے گی کیا
رضا مورانوی
.....
آنے والے جانے والے ہر زمانے کے لیے
آدمی مزدور ہے راہیں بنانے کے لیے
حفیظ جالندھری
....
اب تک مرے اعصاب پہ محنت ہے مسلط
اب تک مرے کانوں میں مشینوں کی صدا ہے
تنویر سپرا
.....
بلاتے ہیں ہمیں محنت کشوں کے ہاتھ کے چھالے
چلو محتاج کے منہ میں نوالہ رکھ دیا جائے
رضا مورانوی
.....
دولت کا فلک توڑ کے عالم کی جبیں پر
مزدور کی قسمت کے ستارے نکل آئے
نشور واحدی
.....
دنیا میری زندگی کے دن کم کرتی جاتی ہے کیوں
خون پسینہ ایک کیا ہے یہ میری مزدوری ہے
منموہن تلخ
....
ہونے دو چراغاں محلوں میں کیا ہم کو اگر دیوالی ہے
مزدور ہیں ہم مزدور ہیں ہم مزدور کی دنیا کالی ہے
جمیلؔ مظہری
....
انہی حیرت زدہ آنکھوں سے دیکھے ہیں وہ آنسو بھی
جو اکثر دھوپ میں محنت کی پیشانی سے ڈھلتے ہیں
جمیلؔ مظہری
.....
کچل کچل کے نہ فٹ پاتھ کو چلو اتنا
یہاں پہ رات کو مزدور خواب دیکھتے ہیں
احمد سلمان
...
لے کے تیشہ اٹھا ہے پھر مزدور
ڈھل رہے ہیں جبل مشینوں میں
وامق جونپوری
....
لوگوں نے آرام کیا اور چھٹی پوری کی
یکم مئی کو بھی مزدوروں نے مزدوری کی
افضل خان
....
میں کہ ایک محنت کش میں کہ تیرگی دشمن
صبح نو عبارت ہے میرے مسکرانے سے
مجروح سلطانپوری
...
محنت کر کے ہم تو آخر بھوکے بھی سو جائیں گے
یا مولا تو برکت رکھنا بچوں کی گڑ دھانی میں
ولاس پنڈت مسافر
....
مل مالک کے کتے بھی چربیلے ہیں
لیکن مزدوروں کے چہرے پیلے ہیں
تنویر سپرا
...
پسینہ میری محنت کا مرے ماتھے پہ روشن تھا
چمک لعل و جواہر کی مری ٹھوکر پہ رکھی تھی
ناظر صدیقی
...
پیڑ کے نیچے ذرا سی چھاؤں جو اس کو ملی
سو گیا مزدور تن پر بوریا اوڑھے ہوئے
شارب مورانوی
...
پھوٹنے والی ہے مزدور کے ماتھے سے کرن
سرخ پرچم افق صبح پہ لہراتے ہیں
علی سردار جعفری
...
سروں پہ اوڑھ کے مزدور دھوپ کی چادر
خود اپنے سر پہ اسے سائباں سمجھنے لگے
شارب مورانوی
....
تعمیر و ترقی والے ہیں کہیے بھی تو ان کو کیا کہیے
جو شیش محل میں بیٹھے ہوئے مزدور کی باتیں کرتے ہیں
عبید الرحمان
....
تری زمین پہ کرتا رہا ہوں مزدوری
ہے سوکھنے کو پسینہ معاوضہ ہے کہاں
عاصمؔ واسطی
...
پیشکش : عمر جاوید خان
#مزدور
طلبہ 18 گھنٹے گھر میں ہوتے ، صرف 6 گھنٹے سکول میں۔۔ زیادہ توجہ کی ضرورت گھر میں ہوتی ہے۔۔
والدین اور اساتذہ کے درمیان ہم آہنگی اور گھر میں پڑھائی کے ماحول کے بارے کچھ گفتگو ۔۔
GRADE 6th Students watching a Documentary about life of great Humanitarian & Philanthropist Abdul Sattar Edhi. 🎦💙
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 14:00 |
| Tuesday | 08:00 - 14:00 |
| Wednesday | 08:00 - 14:00 |
| Thursday | 08:00 - 14:00 |
| Friday | 08:00 - 14:00 |
| Saturday | 08:00 - 14:00 |