04/08/2025
"اپنی بچیوں کا خیال رکھیں"
چھوٹی بہن کو اکیڈمی سے لینے گیا تھا رش کے باعث ایک رکشے والا ایک طالبہ کو سڑک کراس کروا کے دوسری طرف ٹھہرے رکشے کی جانب لے جا رہا تھا۔ اس نے سڑک کراس کرتے ہوئے تقریباً دو مرتبہ بچی کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی وہ سمجھدار تھی بیشک رش تھا لیکن وہ جانتی تھی یہ طریقہ درست نہیں اس نے دونوں مرتبہ رکشے والے کا ہاتھ جھٹک دیا ۔۔۔۔۔
اپنی بچیوں کی اسی طرح ذہن سازی کریں انہیں سمجھائیں کہ رکشے والے سے کس طرح محتاط رہنا ہے اور اگر وہ ایسی کوئی کوشش کرتے ہیں تو آپ کو ضرور بتائیں تاکہ آپ اس پر ضرورت کے مطابق ایکشن لیں۔۔۔۔۔
ہم ایک لمحے کے لیے سوچ لیتے ہیں کہ وہ شخص شاید اپنی طرف سے بچی کو محفوظ طریقے سے سڑک پار کروانا چاہتا تھا اس کے باوجود بھی ہاتھ پکڑنا ضروری نہیں۔ دوسری بات وہ رکشے والا بھی لڑکا ہی تھا۔۔۔
کئی بار دیکھا گیا ہے کہ سکول یا اکیڈمی سے پک اینڈ ڈراپ دینے والے رکشہ ڈرائیور اکثر بچیوں کے ساتھ راستے میں گپ شپ لگاتے ہیں چھوٹی بچیاں میچور نہیں ہوتیں وہ نہیں جانتیں کہ کس بات پر کیسا رد عمل کیسا جواب دینا ہے اور سامنے والے کی گفتگو کس نوعیت کی ہے۔۔
لہٰذا بچیوں کو یہ تربیت بھی دیں کہ راستے میں خاموشی اختیار کریں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔۔۔
اللہ تعالیٰ سب کو اپنی امان میں رکھے آمین ۔۔۔
Copied post