Govt. M.C High School Arifwala

Govt. M.C High School Arifwala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt. M.C High School Arifwala, School, H Block, Arifwala.

جناب سمیع اللہ علوی صاحب کو دلی مبارکبادایم سی ہائی سکول (بوائز) عارفوالہ کے کلاس ٹیچر جناب سمیع اللہ علوی صاحب اور پوری...
06/08/2026

جناب سمیع اللہ علوی صاحب کو دلی مبارکباد
ایم سی ہائی سکول (بوائز) عارفوالہ کے کلاس ٹیچر جناب سمیع اللہ علوی صاحب اور پوری ٹیم کو دہم جماعت 2026 کے شاندار نتائج پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
آپ کی انتھک محنت لگن اور بہترین رہنمائی نے طلبہ کو نمایاں کامیابی دلائی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عزت اور ترقی عطا فرمائے. اور آپ اسی طرح قوم کے معمار تیار کرتے رہیں.
ایک بار پھر بہت بہت مبارک ہو

27/07/2026

میرا پیارا ایم سی ہائی سکول (بوائز) عارف والا
جس جس کا بھی یہ سکول رہا ہے وہ ضرور لائک کرے اور کمنٹس میں اپنا داخلہ یا پاس آؤٹ ہونے کا سال لکھے.آئیے اپنی خوبصورت یادیں ایک بار پھر تازہ کرتے ہیں..

15/06/2026

اعلان برائے سابق طلبہ ایم سی ہائی سکول عارف والا
ایم سی ہائی سکول عارف والا کے تمام سابق طلبہ سے گزارش ہے کہ اگر آپ کے پاس اپنے محترم اساتذہ کرام کی پرانی تصاویر کلاس یا گروپ فوٹوز سکول کی یادگار تصاویر یا کسی تقریب کی تصاویر موجود ہیں تو براہِ کرم ہمارے ساتھ شیئر کریں۔ تصویر کے ساتھ ممکنہ طور پر سال (Year) کلاس اور متعلقہ معلومات بھی ضرور درج کریں تاکہ ہم ان قیمتی یادوں کو محفوظ کر سکیں۔
تاکہ سکول کی خوبصورت یادوں اور اپنے اساتذہ کرام کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے.
آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ ❤️

محترم احمد سعید کمال صاحب اپنی تدریسی زندگی کی 27 سالہ شاندار، باوقار اور قابلِ فخر خدمات مکمل کرنے کے بعد گورنمنٹ ایم س...
14/06/2026

محترم احمد سعید کمال صاحب اپنی تدریسی زندگی کی 27 سالہ شاندار، باوقار اور قابلِ فخر خدمات مکمل کرنے کے بعد گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول عارف والا سے ریٹائر ہوگئے۔ یہ ان کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے کہ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی اسی عظیم درسگاہ سے حاصل کی اور بعد ازاں اسی ادارے میں بطور استاد اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ یوں ان کا تعلیمی اور تدریسی سفر ایک ہی ادارے سے وابستہ رہا، جو ان کی اپنے ادارے سے محبت، وفاداری اور خلوص کا روشن ثبوت ہے۔
اپنے 27 سالہ تدریسی دور میں احمد سعید کمال صاحب نے ہزاروں طلبہ کی علمی، اخلاقی اور عملی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی محنت، دیانت داری، خوش اخلاقی اور طلبہ سے شفقت نے انہیں اساتذہ اور طلبہ دونوں میں یکساں مقبول بنایا۔ ان کے شاگرد آج مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو ان کی محنت اور بہترین رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عارف والا کی معروف تاج مارکی میں ایک شاندار اور پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ساتھی اساتذہ، سابق طلبہ، دوست احباب اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے احمد سعید کمال صاحب کی تعلیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی شخصیت، کردار اور تدریسی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران انہیں محبت، عزت اور نیک تمناؤں کے اظہار کے طور پر یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے۔
اس موقع پر تمام شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ احمد سعید کمال صاحب کو صحتِ کاملہ، خوشیوں، سکون اور عزت و وقار کے ساتھ بھرپور زندگی عطا فرمائے اور ان کی آنے والی زندگی کو کامیابیوں اور خوشیوں سے بھر دے۔ ان کی تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور وہ اپنے شاگردوں اور ساتھیوں کے دلوں میں ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ زندہ رہیں گے۔ آمین۔

14/04/2026

اپنے پیارے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کریں

تمام سابق اور موجودہ طلبہ سے گزارش ہے کہ کمنٹ میں اپنے پسندیدہ استاد کا نام لکھیں اور یہ بھی بتائیں کہ آپ نے کس سال یا کن سالوں میں ان سے پڑھا۔ 📚

آئیں ہم سب مل کر اپنے اساتذہ کی محبت اور رہنمائی کو یاد کریں۔
مثلاً:
استاد کا نام: __________
کلاس / مضمون: __________
سال: __________

آپ کے کمنٹس ہمارے اساتذہ کے لیے بہترین خراجِ عقیدت ہوں گے۔

آج گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول عارفوالا کے صفحات پر ایک عہدِ زریں اپنی تمام تر علمی رعنائیوں کے ساتھ مکمل ہو رہا ہے۔ہمارے س...
13/04/2026

آج گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول عارفوالا کے صفحات پر ایک عہدِ زریں اپنی تمام تر علمی رعنائیوں کے ساتھ مکمل ہو رہا ہے۔
ہمارے سکول کے مایہ ناز مربی، شرافت و متانت کا پیکر اور بے حد محترم جناب مرزا محمد خان صاحب اپنی شاندار ملازمت کا طویل سفر مکمل کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ایم سی ہائی سکول کی تاریخ مرزا صاحب کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ انہوں نے صرف کتابیں نہیں پڑھائیں بلکہ کئی نسلوں کے شعور کو جِلا بخشی اور انہیں زندگی جینے کا قرینہ سکھایا۔
مرزا صاحب کا طرزِ تدریس ہو یا ان کی پُروقار شخصیت، وہ ہمیشہ شاگردوں کے لیے مشعلِ راہ اور اپنے عقیدت مندوں کے لیے فخر کا باعث رہے۔
خلوصِ دل سے جو روشن چراغ کرتا ہے
سارا زمانہ اسی کے دم پہ ناز کرتا ہے
جدا ہو کر بھی وہ یادوں سے جدا ہوتا نہیں
وہ اپنے عمل سے ہر دل کو ساز کرتا ہے
یہ دن بھی جشن ہے، غم کا کوئی سوال نہیں
وہ اپنے فن سے زمانے کو سرفراز کرتا ہے
ہم آپ کی بے مثال خدمات پر آپ کو "ہدیہ تبریک" پیش کرتے ہیں۔ آپ جیسے اساتذہ کبھی ریٹائر نہیں ہوتے، آپ کا فیض ان ہزاروں شاگردوں کی صورت میں جاری رہے گا جو آج ملک کے کونے کونے میں آپ کا نام روشن کر رہے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کو صحتِ کاملہ، سکونِ قلب اور بے پناہ خوشیوں سے بھر دے۔ آمین ..

❤️❤️
31/03/2026

❤️❤️

21/11/2025

سرکاری سکول معیاری سکول

21/08/2025
24/07/2025

گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول عارف والا
شجاع احمد 1175
طہ خالد 1175
ضلع بھر میں گورنمنٹ سکولز میں پہلی پوزیشن محمد طیب مدثر صاحب کو مبارکباد

Address

H Block
Arifwala
57450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. M.C High School Arifwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category