24/08/2025
دوروزہ سپورٹس فیسٹیول کاانعقادکیاگیاجس میں بچوں نے پہلادن آرسی گراونڈشاہکوٹ میں گزاراجس میں کرکٹ،فٹ بال ،سرکل ،چیتو،گلی ڈنڈا،لڈو،رسہ کشی،کبڈی اوردوڑکے مقابلے ہوئے ادارے میں موجودچارہوسسزگرین ،بلیو،ریڈاوروائیٹ ہاوسسز کے درمیان مقابلے ہوۓ جس میں مجموعی طورپہ بلیوہاوس پہلی ،ریڈہاوس نے دوسری جبکہ گرین ہاوس نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فیسٹیول کادوسراروزاپرنیلم کے سبزہ زارپہ منعقد ہواجس میں دن بھرکھیلنے کے بعدبچوں نے سبزہ زارپہ بکھراکچراجس میں جوس کے ڈبے ریپروپلاسٹک شامل تھے وہ جمع کرکے پراپرکچرادان میں ڈالے بعدازاں کلوزنگ سرمنی کاانعقادہواجس میں منیجنگ ڈائریکٹر کے علاوہ نوجوان سکالرچوہدری آصف ضیاصاحب نے خوبصورت گفتگوکی جن کاموضوع مقصدحیات تھاجبکہ نوجوان سکالر وپراجیکٹ منیجرلوکل گورنمنٹ شاردہ خواجہ غلام رسول صاحب نے بھی پرمغزاورپراثرگفتگوسے مستفیدکیا یادرہے برائیٹ فیوچرسکول نیٹ ورک کامقصدمورجہ روایتی طریقہ تدریس نہیں اورنہ ہی شعبہ تعلیم سے مال ودولت بناناہے بلکہ ہمارامقصدمعاشرے میں بامقصدتعلیمی کلچرکافروغ ہے جس میں طلبہ کی فکری اورتعمیری تربیت شامل ہے