20/06/2026
:🌟 الحمدللہ! ایک اور اعزاز، ایک اور کامیابی 🌟
یہ انتہائی خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 الپوری کو صوبائی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والے سکولوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ 🏆
یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم، اساتذہ کرام کی انتھک محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کے بھرپور تعاون کا ثمر ہے۔ الحمدللہ، ہمارے ادارے کی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کو صوبائی سطح پر سراہا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت اساتذہ کرام کو 50,000 روپے فی کس جبکہ سکول کے پرنسپل صاحب کو 100,000 روپے بطور انعام دیے جائیں گے، جو ان کی محنت اور خدمات کے اعتراف کا خوبصورت اظہار ہے۔
ہم اپنے تمام اساتذہ، طلبہ، والدین اور خیرخواہوں کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کو مزید ترقیوں، کامیابیوں اور اعزازات سے نوازے اور ہمیں قوم کی بہتر خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
🎉 مبارکباد برائے کوزہ الپوری اور پورا شانگلہ
🎉 مبارکباد برائے پرنسپل اور اساتذہ کرام!
🎉 مبارک ہو طلبہ اور والدین۔