19/06/2026
Department of Arabic BZU
قسم اللغة العربية جامعة بهاء الدين زكريا ملتان باكستان
19/06/2026
*بی ایس عربی، ایم فل عربی یا پی ایچ ڈی عربی کے بعد کیا بن سکتے ہیں؟*
یہ سوال اکثر طلبہ اور والدین پوچھتے ہیں کہ "عربی پڑھ کر کیا حاصل ہوگا؟" یا "عربی میں مستقبل کیا ہے؟"
حقیقت یہ ہے کہ عربی صرف ایک زبان نہیں بلکہ علم، تحقیق، تدریس، قرآن فہمی، بین الاقوامی روابط اور پیشہ ورانہ ترقی کے بے شمار مواقع کا دروازہ ہے۔
اگر آپ بی ایس عربی، ایم فل عربی یا پی ایچ ڈی عربی مکمل کرتے ہیں تو آپ درج ذیل میدانوں میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں:
✅ یونیورسٹی لیکچرر
✅ اسسٹنٹ پروفیسر اور پروفیسر
✅ کالج لیکچرر
✅ اسکولوں میں عربی و اسلامیات کے ماہر استاد
✅ محقق (Researcher)
✅ مترجم (Translator)
✅ عربی، اردو اور انگریزی کے درمیان ترجمہ نگار
✅ عربی کتب کے محقق، مصحح اور ایڈیٹر
✅ نصاب ساز (Curriculum Developer)
✅ عربی زبان کے ٹرینر
✅ آن لائن ٹیچر اور عالمی سطح کے انسٹرکٹر
✅ عربی کانٹینٹ رائٹر
✅ عربی صحافت اور میڈیا سے وابستہ ماہر
✅ اسلامی بینکاری اور تحقیقی اداروں کے ریسرچ آفیسر
✅ مدارس اور جامعات میں تدریسی و انتظامی ذمہ داریاں
✅ قرآنی علوم، تفسیر اور اسلامی مطالعات کے محقق
✅ عربی زبان اور مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق تحقیقی منصوبوں کے معاون
✅ قومی اور بین الاقوامی علمی اداروں کے ساتھ وابستہ ماہر
آج دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، لیکن عربی زبان کی اہمیت کم نہیں ہو رہی بلکہ بڑھ رہی ہے۔ عربی اقوامِ متحدہ کی سرکاری زبانوں میں شامل ہے، دنیا کے کروڑوں افراد کی زبان ہے، اور قرآن و سنت کو سمجھنے کا بنیادی ذریعہ بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عربی جاننے والا فرد صرف ایک مضمون کا طالب علم نہیں بلکہ ایک بڑی علمی اور تہذیبی دنیا کا حصہ بن جاتا ہے۔
*اگر آپ ایسی تعلیم چاہتے ہیں جو:*
✔ قرآن کریم کو سمجھنے میں مدد دے
✔ عربی زبان میں مہارت پیدا کرے
✔ تحقیق کا ذوق پیدا کرے
✔ تدریس اور علمی قیادت کے مواقع فراہم کرے
✔ آپ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے قابل بنائے
تو شعبۂ عربی، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔
*📚 داخلے جاری ہیں*
بی ایس عربی
ایم فل عربی
پی ایچ ڈی عربی
مزید معلومات، داخلہ رہنمائی اور شعبے کے تعلیمی پروگرامز کے بارے میں رابطہ کریں:
پروفیسر ڈاکٹر عذرا فضل صاحبہ
چیئرپرسن، شعبۂ عربی
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان
📞 0304-7863336
آپ کا آج کا ایک فیصلہ آپ کے علمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کی سمت متعین کر سکتا ہے۔
17/06/2026
اہم اعلان :
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی (BZU) ملتان کا شعبہ عربی اپنے موجودہ طلبہ، فارغ التحصیل طلبہ (ایلومنائی)، اساتذہ کرام اور عربی زبان سے محبت و دلچسپی رکھنے والوں کو یہ مطلع کرتے ہوئے بے حد مسرت محسوس کر رہا ہے کہ شعبہ عربی باقاعدہ طور پر اپنی نئی بلڈنگ میں منتقل ہو چکا ہے۔ نئی عمارت یو بی ایل (UBL) بینک اور شعبہ علوم اسلامیہ کے قریب واقع ہے۔شعبہ عربی تمام بھائیوں اور بہنوں کو نئی عمارت کا دورہ کرنے، اس کی سہولیات، تعلیمی پروگراموں اور علمی سرگرمیوں سے واقفیت حاصل کرنے کی پرخلوص دعوت دیتا ہے۔ نیز آپ سے گزارش ہے کہ عربی زبان و ادب، ترجمہ اور تحقیق (ریسرچ) میں دلچسپی رکھنے والے خواہشمند طلبہ و طالبات کی شعبے کی طرف رہنمائی فرمائیں، تاکہ وہ ایک شاندار تعلیمی سفر اور روشن مستقبل کے مواقع کا حصہ بن سکیں۔تعلیم، داخلوں اور تعلیمی رہنمائی سے متعلق مزید معلومات اور پریسٹرش کے لیے براہِ راست رابطہ فرمائیں:
پروفیسر ڈاکٹر عذرا فضل صدر شعبہ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان📞 رابطہ نمبر: 7863336-0304
ہم آپ کی تشریف آوری کے منتظر ہیں اور آپ کو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں "عربی کے نیو ڈیپارٹمنٹ " میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
شعبہ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان.
16/06/2026
🌿 شعبہ عربی بھاء الدین زکریا یونیورسٹی 🌿
علمِ کا معتبر مرکز
📚 داخلے جاری ہیں
🔹 BS Arabic
🔹 عربی مکالمہ (Arabic Speaking) کورس
🔹 عربی گرامر (نحو و صرف) کورس
🔹 قرآن فہمی اور ترجمۂ قرآن کورس
✓خصوصیات: تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ:
» آن لائن اور آف لائن کلاسز
» آسان اور مؤثر تدریسی انداز
» طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ سہولت
» اگر آپ عربی زبان میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند ہیں تو آج ہی رابطہ کریں۔
📞 رابطہ نمبر: 03047863336
16/06/2026
#آزاد
16/06/2026
*عربی میں اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں؟ شعبۂ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کو ضرور جانیے*
*ایک طالب علم کی نظر میں ایسا شعبہ جہاں عربی زبان، قرآن فہمی، تحقیق، فکری وسعت اور عملی زندگی کی تیاری ایک ساتھ میسر آتی ہے*
تعلیمی زندگی میں بعض فیصلے ایسے ہوتے ہیں جو صرف چند سالوں کی تعلیم کا نہیں بلکہ پوری زندگی کی سمت کا تعین کرتے ہیں۔ بی ایس، ایم فل یا پی ایچ ڈی کے لیے ادارے کا انتخاب بھی انہی اہم فیصلوں میں سے ایک ہے۔ اگر آپ عربی زبان و ادب، تحقیق، قرآن فہمی اور علمی ترقی کے میدان میں اپنا مستقبل تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو میں اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبۂ عربی کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہوں گا۔
میں نے خود اس شعبے میں ایم فل مکمل کیا اور پی ایچ ڈی کے کورس ورک سے استفادہ کیا۔ اس دوران مجھے اس شعبے کے اساتذہ، طلبہ، علمی ماحول، تحقیقی سرگرمیوں اور فکری وسعت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی طالب علم مجھ سے عربی زبان میں اعلیٰ تعلیم کے بارے میں مشورہ مانگتا ہے تو شعبۂ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میرے ذہن میں ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد انتخاب کے طور پر سامنے آتا ہے۔
یہ شعبہ صرف عربی زبان پڑھانے کا مرکز نہیں بلکہ مختلف علمی، فکری اور سماجی طبقات کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں مدارس کے فضلاء بھی ہوتے ہیں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی؛ مختلف مکاتبِ فکر کے افراد بھی ہوتے ہیں اور مختلف مزاج و رجحانات رکھنے والے نوجوان بھی۔ ایک ہی کلاس روم میں مختلف پس منظر رکھنے والے لوگ اکٹھے بیٹھتے ہیں، گفتگو کرتے ہیں، ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ میرے نزدیک یہ شعبہ صرف علمی تربیت ہی نہیں کرتا بلکہ برداشت، مکالمہ، وسعتِ نظر اور قومی ہم آہنگی بھی پیدا کرتا ہے۔
خصوصاً مدارس کے طلبہ کے لیے یہ شعبہ ایک نئے جہان کا تعارف ہے۔ یہاں آ کر انہیں زندگی کا وہ رخ بھی دیکھنے کا موقع ملتا ہے جو عموماً مدرسے کے ماحول سے مختلف ہوتا ہے۔ وہ سیکھتے ہیں کہ جامعات میں تحقیق کیسے کی جاتی ہے، علمی اختلاف کس طرح کیا جاتا ہے، سرکاری اور نجی اداروں کا ماحول کیسا ہوتا ہے، پیشہ ورانہ تعلقات کیسے قائم کیے جاتے ہیں اور جدید دنیا کے تقاضوں کے ساتھ کس طرح ہم آہنگ ہوا جاتا ہے۔ یوں طالب علم اپنی سابقہ علمی بنیاد کو محفوظ رکھتے ہوئے مزید وسیع علمی اور عملی دنیا میں داخل ہوتا ہے۔
شعبۂ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی موجودہ کامیابیاں کسی ایک دور یا ایک شخصیت کا نتیجہ نہیں بلکہ کئی دہائیوں پر محیط ایک علمی سفر کا ثمر ہیں۔ اس شعبے کو مختلف ادوار میں ایسے جلیل القدر اساتذہ اور اہلِ علم کی سرپرستی حاصل رہی جنہوں نے اپنی علمی بصیرت، تحقیقی خدمات اور تدریسی محنت سے اسے قومی سطح پر ایک ممتاز مقام عطا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسنین نقوی، پروفیسر ڈاکٹر محمد سید طاہر القادری، پروفیسر ڈاکٹر ریاض الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد سومروؒ، پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف سیالویؒ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت اللہ، پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحیم،پروفیسر ڈاکٹر ابوذر خلیل اور دیگر اکابر اساتذہ نے اپنے اپنے ادوار میں اس شعبے کی علمی بنیادوں کو مضبوط کیا، تحقیقی روایت کو فروغ دیا اور ایسے طلبہ تیار کیے جو بعد ازاں ملک و بیرونِ ملک علمی خدمات انجام دیتے رہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آج شعبۂ عربی جس مقام پر کھڑا ہے، اس کے پیچھے ان اہلِ علم کی شبانہ روز محنت، اخلاص اور علمی بصیرت کارفرما ہے۔ موجودہ دور میں پروفیسر ڈاکٹر عذرا فضل صاحبہ اور ان کے رفقائے کار اسی روشن علمی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ شعبہ جدید تقاضوں، تحقیقی معیار اور بین الاقوامی روابط کے اعتبار سے مزید ترقی کرے، جبکہ اپنی علمی و دینی شناخت کو بھی پوری قوت کے ساتھ برقرار رکھے۔
اس شعبے کی ایک بڑی خوبی اس کے اساتذہ ہیں۔ ہر استاد اپنے مضمون کی روح کو اپنی شخصیت میں سموئے ہوئے محسوس ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر ابوذر خلیل صاحب کے ہاں تنقید صرف ایک مضمون نہیں بلکہ ایک طرزِ فکر ہے۔ ان کی گفتگو طالب علم کو سوال اٹھانے، مختلف زاویوں سے سوچنے اور ہر مسئلے کو گہرائی سے سمجھنے پر آمادہ کرتی ہے۔ اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر رحمی عمران صاحبہ، پروفیسر ڈاکٹر عمارحیدر زیدی صاحب ،پروفیسر ڈاکٹر حافظ سرور صاحب ،ڈاکٹر اسامہ صاحب اور دیگر اساتذہ اپنے اپنے میدان میں طلبہ کی علمی اور تحقیقی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
آج شعبے کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر عذرا فضل صاحبہ کے ہاتھ میں ہے۔ ان کی شخصیت میں نفاست، سنجیدگی، محنت اور طلبہ نوازی کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ وہ صرف ایک منتظمہ نہیں بلکہ ایک راہنما اور مربیہ کی حیثیت سے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کرتی ہیں۔ان کی خواہش ہوتی ہے کہ شعبے کا ہر طالب علم آگے بڑھے، کسی مؤثر مقام تک پہنچے اور علمی و عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے۔ وہ طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی، علمی سرگرمیوں کے فروغ اور نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مسلسل متحرک رہتی ہیں۔
شعبۂ عربی کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں طلبہ کو صرف نصاب تک محدود نہیں رکھا جاتا بلکہ انہیں عربی زبان کی عالمی دنیا سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مختلف جامعات، علمی مراکز، تحقیقی اداروں اور عربی زبان کے عالمی حلقوں سے تعارف کروایا جاتا ہے۔ طلبہ کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ علمی روابط کس طرح قائم کیے جاتے ہیں، علمی شخصیات سے استفادہ کیسے کیا جاتا ہے اور بین الاقوامی مواقع تک رسائی کس طرح حاصل کی جاتی ہے۔ مختلف جامعات، مدارس اور علمی اداروں کے مطالعاتی دورے اسی وژن کا حصہ ہیں۔
یہ شعبہ جدید عربی زبان، معاصر عربی ادب، عربی صحافت، تحقیق اور لسانیات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، لیکن اس کی شناخت صرف یہی نہیں۔ قرآن و سنت کے علوم سے اس کا تعلق بھی مضبوط اور نمایاں ہے۔ عربی زبان کو یہاں محض ایک لسانی مہارت نہیں سمجھا جاتا بلکہ قرآن کریم، حدیث نبوی اور اسلامی علمی روایت تک رسائی کا ذریعہ بھی تصور کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ متعدد تحقیقی مقالات، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تھیسز قرآن کریم، تفسیری مطالعات، اسلامی ادب اور دینی علمی ورثے سے متعلق ہیں۔
جامعہ کی سطح پر بھی قرآن فہمی کے فروغ کے لیے مختلف پروگرامز جاری ہیں۔ ترجمۂ قرآن، فہمِ قرآن اور قرآنی علوم سے متعلق سرگرمیاں طلبہ کے علمی افق کو مزید وسیع کرتی ہیں۔ یوں ایک طالب علم عربی زبان کی جدید جہات سے بھی واقف ہوتا ہے اور قرآن و سنت کے سرچشموں سے بھی اپنا تعلق مضبوط بناتا ہے۔
شعبۂ عربی کی ایک طویل اور روشن علمی تاریخ ہے۔ یہاں سے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر فارغ ہونے والے سینکڑوں طلبہ آج ملک و بیرونِ ملک جامعات، کالجوں، مدارس، تحقیقی اداروں، سرکاری محکموں اور نجی تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ فارغین دراصل اس شعبے کے علمی سفر کی زندہ علامت ہیں۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ شعبے کو اب نئی عمارت بھی میسر آ چکی ہے، جو ان شاء اللہ تدریسی، تحقیقی اور علمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ بہتر سہولیات، متحرک قیادت، تجربہ کار اساتذہ اور وسیع فارغین نیٹ ورک اس شعبے کو مستقبل کی طرف مزید اعتماد کے ساتھ لے جا رہے ہیں۔
میری رائے میں اب وقت آ گیا ہے کہ اس شعبے کے فارغین اپنے مادرِ علمی کے لیے مزید فعال کردار ادا کریں۔ جو حضرات اور خواتین مختلف اسکولوں، کالجوں، جامعات اور مدارس میں خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں شعبۂ عربی کے سفیر کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ جس طرح دیگر ادارے اپنے نمائندوں کے ذریعے طلبہ تک پہنچتے ہیں، اسی طرح شعبۂ عربی کے فارغین بھی اپنے اپنے اداروں میں اس شعبے کا تعارف پیش کریں، عربی زبان کے مواقع سے نئی نسل کو آگاہ کریں اور قابل طلبہ کو اس طرف آنے کی ترغیب دیں۔ اگر یہ کام منظم انداز میں شروع ہو جائے تو یہ شعبہ مزید تیزی کے ساتھ ترقی کر سکتا ہے۔
میری خواہش ہے کہ شعبۂ عربی اور مجمع اللغة العربية بپاکستان کے درمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو۔ مشترکہ سیمینارز، عربی زبان کے مقابلے، تربیتی ورکشاپس، ماہانہ علمی نشستیں، مطالعاتی پروگرام اور تحقیقی سرگرمیاں دونوں اداروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس سے نہ صرف طلبہ کو فائدہ ہوگا بلکہ عربی زبان کی خدمت کا دائرہ بھی وسیع ہوگا۔
اگر آپ بی ایس میں داخلہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، اگر آپ ایم فل یا پی ایچ ڈی کے لیے کسی ایسے شعبے کی تلاش میں ہیں جہاں عربی زبان، قرآن فہمی، تحقیق، شخصیت سازی، فکری وسعت اور عملی زندگی کی تیاری ایک ساتھ میسر ہو، تو شعبۂ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی یقیناً آپ کی توجہ کا مستحق ہے۔
اور اگر آپ اس شعبے کے سابق طالب علم ہیں تو یاد رکھیے کہ مادرِ علمی کا حق صرف یادوں میں زندہ رکھنا نہیں بلکہ اس کے علمی سفر کو آگے بڑھانا بھی ہے۔ آپ جہاں بھی ہیں، جس منصب پر بھی ہیں، آپ اس شعبے کے سفیر ہیں۔ آپ کی کامیابی اس شعبے کی کامیابی ہے، اور اس شعبے کی کامیابی عربی زبان، علمی تحقیق اور فکری ہم آہنگی کی کامیابی ہے۔
شعبۂ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی صرف ایک تعلیمی شعبہ نہیں، بلکہ علم، تحقیق، قرآن، ادب، مکالمہ، قیادت اور کردار سازی کا ایک ایسا سفر ہے جس سے وابستہ ہو کر طالب علم صرف ایک ڈگری نہیں بلکہ ایک وسیع علمی دنیا، مضبوط فکری بنیاد اور روشن مستقبل حاصل کرتا ہے۔
میں خصوصی طور پر شعبۂ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے تمام سابق طلبہ، اساتذہ، محققین اور خصوصاً ان فضلاء سے گزارش کروں گا جو آج مختلف مدارس، اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں کہ وہ اپنی مادرِ علمی کے ساتھ اپنی وابستگی کا عملی ثبوت دیں۔ جن طلبہ کو وہ اس وقت پڑھا رہے ہیں اور جو بی ایس کی سطح پر داخلے کے مرحلے میں ہیں، انہیں شعبۂ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور عملی مواقع سے آگاہ کریں اور ان کی مناسب رہنمائی کریں۔ کسی بھی علمی ادارے کی اصل طاقت اس کے فارغین ہوتے ہیں، اور جب فارغین اپنی مادرِ علمی کی نمائندگی کرتے ہیں تو ادارے کی علمی روایت مزید مضبوط ہوتی ہے۔ آج شعبۂ عربی کے ہر فاضل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اپنے شعبے کے تعارف اور ترقی میں بھی اپنا حصہ ادا کرے۔
اگر آپ بی ایس، ایم فل یا پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہش مند ہیں، یا شعبۂ عربی کے تعلیمی پروگرامز، تحقیقی سرگرمیوں، داخلہ پالیسی، نصاب یا مستقبل کے مواقع کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہِ راست شعبۂ عربی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر عذرا فضل صاحبہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ وہ طلبہ کی رہنمائی اور معاونت کے لیے ہمیشہ متحرک رہتی ہیں۔
رابطہ:
*پروفیسر ڈاکٹر عذرا فضل*
چیئرپرسن، شعبۂ عربی
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان
*📞 0304-7863336*
*ممکن ہے آپ کا ایک رابطہ، ایک مشورہ یا ایک فیصلہ آپ کے علمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کی سمت متعین کر دے۔*
*سمیع اللہ عزیز*
فاضلِ درسِ نظامی، جامعہ فاروقیہ کراچی
پی ایچ ڈی اسکالر (عربی)، جامعہ بہاء الدین زکریا ملتان
رئیس مجمع اللغۃ العربیہ بباکستان
*📞 03076652006*
15جون 2026ء
14/06/2026
14/05/2024
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Allu Multan