FTK Surmo

FTK Surmo Falahi Tanzeem Khar (FTK) (R) Surmo We always appreciate and welcome your efforts, comments, ideas and sharing information. Thank

Falahy Tanzeem Khar (FTK) is a well known Welfare group of youngest people who belong to the heaven of earth called Khar Surmo. This group consist of many many people whos efforts, vision and struggle will always for the better of own society living in village city or over Seas. The group members have an ability to solve the problems and can full fill the requirements of society, students, patients, old citizens and new comers.

سجدہ زمین کو دو تو یہ دیتی ہے نواع جاںمٹی میں مل کے دیکھو ہے زرخیزی جہاںبنجر تھی جو زمین میرے مغلوب خوں سے آجشاداب ہوگئی...
29/09/2026

سجدہ زمین کو دو تو یہ دیتی ہے نواع جاں
مٹی میں مل کے دیکھو ہے زرخیزی جہاں

بنجر تھی جو زمین میرے مغلوب خوں سے آج
شاداب ہوگئی ہے عجب ہے یہ ماجرا

مٹی کی محبت میں جو قطرہ بھی گرا ہے
اس دشت کی قسمت میں ہریالی کا صلہ ہے

نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

فلاحی تنظیم کھر کے جوانوں، بزرگوں، ماؤں اور بہنوں نے آج سے چند سال پہلے یہ علاقہ جنگلات اور غیر پھلدار درختوں سے بھرا ہوا تھا کاٹ کر مٹی کو زرخیز بنایا گیا۔
اس وقت اس زرخیز مٹی سے ہر طرح کے سبزے، پھل اور میوے بہت اچھے اور بہتر کوالٹی کے ساتھ اگتے ہیں۔
اس کامیابی کا سہرا بزرگوں،جوانوں، ماؤں بہنوں کی محنت، قربانی اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
اللہ پاک اس دھرتی کو یوں ہی ہرابھرا اور سرسبز و شاداب رکھے۔ آمین۔

منجانب،
فلاحی تنظیم کھر سرموں پاکستان
ہیڈ آفس، کھر سرموں، ضلع گانچھے بلتستان

برانچز،
اسلام آباد۔ | لاہور۔ | کراچی۔ | امریکہ

سال 2026شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات کے حسین مواقع پر آخوند محلہ کھر، سرموں کے بزرگوں، جوانوں اور نونہالوں پر مشتم...
26/09/2026

سال 2026
شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات کے حسین مواقع پر آخوند محلہ کھر، سرموں کے بزرگوں، جوانوں اور نونہالوں پر مشتمل یہ خوبصورت گروپ فوٹو ہماری اجتماعی محبت، بھائی چارے اور نسلوں کے باہمی رشتے کی ایک خوبصورت یادگار ہے۔ ❤️
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بزرگوں کا سایۂ شفقت ہم پر تادیر قائم رکھے، انہیں صحت، تندرستی، خوشحالی اور ایمان کی دولت سے مالا مال فرمائے اور ہماری نئی نسل کو ان کی محبت، دعاؤں اور رہنمائی سے ہمیشہ فیض یاب فرمائے۔
اللہ رب العزت ہماری اس خوبصورت دھرتی کو ہر قسم کی آفات، مصائب، بیماریوں اور دنیا و آخرت کی تمام بلاؤں سے اپنی حفظ و امان میں رکھے، یہاں ہمیشہ محبت، اتحاد، خوشحالی اور امن قائم فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ 🤲

منجانب:
ایڈمن، آفیشل گروپ

فلاحی تنظیم کھر سرموں (رجسٹرڈ) پاکستان کے نام سے بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے اہم پیش رفت:فلاحی تنظیم کھر سرموں (رجسٹرڈ) پا...
20/09/2026

فلاحی تنظیم کھر سرموں (رجسٹرڈ) پاکستان کے نام سے بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے اہم پیش رفت:

فلاحی تنظیم کھر سرموں (رجسٹرڈ) پاکستان کے نام سے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت عمل میں آئی ہے۔ تنظیم کے عہدیداران کی موجودگی میں قراقرم کوآپریٹو بینک، گلگت بلتستان، خپلو برانچ میں تنظیم کے نام سے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے تمام ضروری فارم، دستاویزات اور متعلقہ کاغذات بینک منیجر کے دفتر میں جمع کرا دیے گئے۔

اس اہم عمل میں محترم جناب جی۔ایم شاہین صاحب، چیئرمین مشاورتی کونسل، اسلام آباد برانچ نے نہایت اہم، کلیدی اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ مصروفیات کے باوجود تنظیم کے بینک اکاؤنٹ کے قیام کے لیے تمام ضروری مراحل کو ذاتی دلچسپی اور ذمہ داری کے ساتھ مکمل کیا۔

جناب جی۔ایم شاہین صاحب نے متعلقہ بینک سے درخواست فارم حاصل کرنے، فارم کی بروقت تکمیل، تنظیم کے متعلقہ نمائندگان کے شناختی کارڈز کی نقول گھر گھر جا کر حاصل کرنے، مجموعی قرارداد پر متعلقہ افراد کے دستخط کروانے، تین مجاز اتھارٹیز کے دستخطوں کے نمونے (Specimen Signatures) حاصل کرنے اور اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بینک منیجر کے نام باضابطہ درخواست تیار کرنے سمیت دیگر ضروری دستاویزات کی تیاری میں بھرپور معاونت فراہم کی۔

تمام مطلوبہ کاغذات مکمل کرنے کے بعد یہ دستاویزات تنظیم کے عہدیداران کی موجودگی میں متعلقہ بینک منیجر کے دفتر میں جمع کروائی گئیں، جبکہ بینک سے اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ فلاحی تنظیم کھر سرموں (رجسٹرڈ) پاکستان کے نام سے باقاعدہ بینک اکاؤنٹ کھولنا آل پاکستان پہلے کنونشن 2026ء، اسلام آباد کے اہم فیصلہ جات میں سرفہرست تھا۔ تنظیم کے بڑھتے ہوئے دائرۂ کار اور قومی و بین الاقوامی سطح پر اس کی سرگرمیوں کے پیش نظر یہ اقدام وقت کی اہم ضرورت بن چکا تھا۔

تنظیم کے نام سے باقاعدہ بینک اکاؤنٹ کے قیام سے مالی معاملات میں شفافیت، باقاعدہ ریکارڈنگ اور سالانہ مالی گوشواروں کی تیاری میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر سپانسرشپ، عطیات، چندہ اور دیگر قانونی مالی لین دین کو منظم اور شفاف انداز میں انجام دینے میں بھی یہ اکاؤنٹ معاون ثابت ہوگا۔

یہ پیش رفت تنظیم کے مالیاتی نظام کو مزید منظم، شفاف اور ادارہ جاتی بنیادوں پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

فلاحی تنظیم کھر سرموں (رجسٹرڈ) پاکستان محترم جناب جی۔ایم شاہین صاحب، چیئرمین مشاورتی کونسل، اسلام آباد برانچ کی تہہ دل سے شکر گزار ہے، جنہوں نے اپنی نجی مصروفیات کے باوجود اس اہم قومی و تنظیمی ذمہ داری کو وقت دیا اور بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے تمام مراحل کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

تنظیم ان کی اس مخلصانہ کاوش، وقت اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی تنظیمی امور کو مزید مؤثر، منظم اور شفاف بنانے کے لیے باہمی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

منجانب:
فلاحی تنظیم کھر سرموں (رجسٹرڈ) پاکستان

ہیڈ آفس، فلاحی تنظیم کھر سرموں گانچھے بلتستان کے نونہالوں اور شہروں سے آئے مہمانوں کے درمیان ایک خوبصورت پروگرام منعقد ہ...
20/09/2026

ہیڈ آفس، فلاحی تنظیم کھر سرموں گانچھے بلتستان کے نونہالوں اور شہروں سے آئے مہمانوں کے درمیان ایک خوبصورت پروگرام منعقد ہوا ۔ یہ ایک بہت منفرد پروگرام تھا جس میں نونہالوں کے مستقبل کے ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر ان کو سپورٹس کا سامان مہیا کیا گیا۔ سپورٹس کٹ مہیا کرنے میں جی ایم شاہین صاحب اور علی ابراہیم نے سپانسر کیا۔
نونہالوں نے شہروں سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
www.ftksurmo.org

زیر تعمیر مسجد اویس قرنی کھر سرموں بلتستان مورخہ 27 اگست 2026 کو تشری سرموں آرا مشین سے مسجد اویس قرنی کھر سرموں کی دوسر...
10/09/2026

زیر تعمیر مسجد اویس قرنی کھر سرموں بلتستان

مورخہ 27 اگست 2026 کو تشری سرموں آرا مشین سے مسجد اویس قرنی کھر سرموں کی دوسری منزل کی تعمیرات کے لیے لکڑی تراشی گئی، جس میں ٹھٹیل لکڑی کے (فرت شینگ) بھی شامل تھے۔

جوانانِ ایف ٹی کے نے مسجد کمیٹی کے *چیئرمین جناب حوالدار اشرف صاحب* کی سربراہی میں تمام لکڑیوں کو مسجد کی آرا مشین تک پہنچانے کے لیے بھرپور تعاون کیا۔

اللہ تعالیٰ مسجد کی تعمیر و خدمت میں حصہ لینے والے تمام افراد کی محنتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں کامیابی، خوشحالی اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین 🤲

*منجانب: مسجد کمیٹی*
www.ftksurmo.org

*اكو حسن لنک روڈ كھر سرموں كی صفائی*جی ایم شاہین نے پچھلے دنوں ایكسین شاہد علی صاحب سے خپلو میں ان كے افس میں خصوصی ملاق...
09/09/2026

*اكو حسن لنک روڈ كھر سرموں كی صفائی*
جی ایم شاہین نے پچھلے دنوں ایكسین شاہد علی صاحب سے خپلو میں ان كے افس میں خصوصی ملاقات كی۔ اس موقع پر غازی تھنگ ہائی سكول كی تعمیری معاملات پر گفتگو ہوئی۔ نیز میٹنگ میں اكو حسن لنك روڈ كھر سرموں كی صفائی كے بارے میں اگاہ كیا۔ اور روڈ كوہلی سے ناہموار جگہوں كو ہموار كرنا اور صفائی كی درخواست كی۔ شاہد صاحب نے درخواست قبول كرتے ہوئے فوری طور پر روڈ كوہلی سے چھوغوگرونگ تا كھر روڈ كی بہترین صفائی كرائی۔ اس موقع پر عبد الکریم باری انچارچ روڈ کوہلی نے بھر پور تعاون کرتے ہوئے روڈ کو بہتر انداز میں رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے كھر میں گاڑیوں كی امدورفت میں اسانی ہوئی۔ اہلیان كھر اور بزرگوں نے روڈ كی صفائی كو سراہا گیا۔ اور نوجوانوں سے روڈ كو بہترین حالات میں ركھنے پر زور دیا۔
فلاحی تنظیم کھر نے روڈ کو بار بار خراب کرنے اور روڈ کے سائڈ اور کنارے سے پانی لے جاکر خراب کرنے والوں کے خلاف محکمے میں کاروائی کرنے کی درخواست بھی کی۔
کیونکہ یہ روڈ صرف اہلیان کھر کے لیے نہیں بلکہ پورے سرموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ نیز اس روڈ سے دوستانہ کی بنیاد پر کئی ٹورسٹ بھی گزرتے ہیں۔ لہذا اس روڈ کو صاف ستھرا رکھنا اور ہموار رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔
ہم لوگوں سے پرزور گزارش کرتے ہیں کہ روڈ کی اہمیت کو جانچتے ہوئے خراب کرنے کی بجائے ہموار اور صاف ستھرا رکھیں۔ شکریی۔
منجانب۔ اہلیان کھر سرموں
بزریعہ فلاحی تنظیم کھر سرموں پاکستان
www.ftksurmo.org
[email protected]

17 اگست 2026 کو فلاحی تنظیم کھر سرموں ہیڈ آفس کے نو منتخب عہدیداران برائے سال جولائی 2026 تا جون 2029 نے ایک خوبصورت تقر...
07/09/2026

17 اگست 2026 کو فلاحی تنظیم کھر سرموں ہیڈ آفس کے نو منتخب عہدیداران برائے سال جولائی 2026 تا جون 2029 نے ایک خوبصورت تقریب میں حلف اٹھایا۔ اس موقع پر جی ایم شاہین صاحب، محمد یوسف نوری صاحب، آخوند سجاد حسین صاحب اور علی ابراہیم امریکہ صاحب مہمانان خصوصی تھے۔ کی ایم شاہین صاحب نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف اٹھایا۔
ایف ٹی کے نو منتخب صدر جناب داؤد علی صاحب کا خطاب۔

کھر کمیونٹی، خصوصا نوجوانوں اور نونہالوں سے جناب ذوالفقار علی کا سبق آموز خطاب۔ ۔ ۔
کوئٹہ کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد بلال نے بھی حلف برداری تقریب سے خطاب کیا۔

حلف برداری تقریب سے جناب یوسف نوری، جی ایم شاہین ، علی ابراہیم، ایڈوکیٹ مظفر، آخوند سجاد، ذوالفقار علی، داؤد علی، آخوند غلام خواجا اور سر عبد الکریم نے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض جناب عبداللہ خان نے سر انجام دیا۔
آخر میں بہترین ریفریشمنت سے لطف اندوز ہوئے۔

www.ftksurmo.org
[email protected]

وزیر معدنیات ڈاکٹر اسد شفیق نے اہلیان کھر کا شکریہ ادا کرنے کے لیے کھر کا وزٹ کیا اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ...
07/09/2026

وزیر معدنیات ڈاکٹر اسد شفیق نے اہلیان کھر کا شکریہ ادا کرنے کے لیے کھر کا وزٹ کیا اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گانچھے خپلو سے راولپنڈی ڈائرکٹ نیٹکو بس سروس بندش سے عوام کو درپیش مسائل پیش کیا اور اس کے حل کا تحریری مطالبہ کیا۔ وزیر صاحب نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔
www.ftksurmo.org

07/09/2026

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*

معززینِ ایف ٹی کے کھر، سرمو!

آپ تمام معزز احباب کو مؤدبانہ دعوت دی جاتی ہے کہ *کل، 18 اگست، بوقتِ شام 4 بجے* ایف ٹی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والی نئی کابینہ کے ممبران کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت فرما کر تقریب کو رونق بخشیں۔

اس موقع پر شہروں سے تشریف لانے والے معزز مہمانانِ گرامی بھی موجود ہوں گے۔

آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ عزت و مسرت ہوگی۔

*منجانب: ایف ٹی کے کھر سرمو*

فلاحی تنظیم کھر کے نونہالوں نے شہروں سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں ایک خوبصورت پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں کھر میں مو...
07/09/2026

فلاحی تنظیم کھر کے نونہالوں نے شہروں سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں ایک خوبصورت پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں کھر میں موجود جی ایم شاہین اور ایڈوکیٹ مظفر علی آخوند نے شرکت کی۔ باقی ممبران سرموں بروق میں جانے کی وجہ سے شرکت نہیں ہوئی۔ چیف کوآرڈینیٹر عباس تھا۔ اس موقع پر ایک نشست کا بھی اہتمام کیا۔جس میں نونہال بچوں نے تلاوت، نعت پڑھی۔ عباس نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ پارٹی شہروں سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں سجائی ہے۔ اور ساتھ نوجوانوں میں اپنے مسائل اور ضروریات پیش کئے۔ جس میں اسکول کی چار دیواری، پانی کے لیے واٹر ٹینکی، سپورٹ جرسی اور کرکٹ اور فٹبال کٹس کا تقاضا کیا۔ جی ایم شاہین نے اپنے خطاب میں پارٹی دینے پر شکریہ ادا کیا اور اسکول سے متعلق معاملات کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پہنچانے کا یقین دلایا اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ضروریات کو حل کرنے کا یقین دلایا۔ جی ایم شاہین نے نونہالوں کو علم سے محبت، اساتذہ کے احترام اور کتابوں سے دوستی پر زور دیا۔ اور بزرگوں سے احترام سے پیش آنے پر زور دیا۔اس کے نونہالوں کی طرف سے پارٹی دی گئی۔ اخر میں اصغر کے دعائے مغفرت کے بعد پارٹی کا اختتام ہوا۔

www.ftksurmo.org.pk

Address

Hamdani Town
Alipur
444000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FTK Surmo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to FTK Surmo:

Shortcuts

Share