Jamia Darul uloom haqqania

Jamia Darul uloom haqqania You tube link in the session
⬇️
https://www.youtube.com/

02/11/2025
02/11/2025

خدمات مولانا سمیع الحق شھید
میں شرکت کیلئے کون کون تیار ہے ؟

📢 اہم اعلانحقانیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام🌊 سیلاب زدگان کی امداد کے لیے خصوصی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے 🌊ہزاروں خاندان ا...
18/08/2025

📢 اہم اعلان

حقانیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام
🌊 سیلاب زدگان کی امداد کے لیے خصوصی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے 🌊

ہزاروں خاندان اس وقت کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر اپنے بھائیوں اور بہنوں کا سہارا بنیں۔

🤲 آپ سب سے دردمندانہ اپیل ہے کہ دل کھول کر تعاون کریں:

نقد عطیات

خشک راشن

کپڑے

ادویات

📍 امدادی کیمپ: [دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور جامع مسجد سلمان فارسی اسلام آباد]
📞 رابطہ نمبر: [03009108580]

آئیے! مشکل کی اس گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہوں۔
آپ کا ایک قدم کسی کی زندگی بدل سکتا ہے!





16/08/2025

بونیر سیلاب ۰
متاثرہ گاؤں بٹئ سے تعلق رکھنے والے جامعہ ح قانیہ کے دورہ حدیث کلاس کے تین طالبعلم جمعرات کے دن چھٹی ھونے پر گاوں جانے کےبعدسیلابی ریلے کے بعد تاحال غائب ۰
الله رب العزت سے امید ہے کہ طلباء بخیر و عافیت ہوں گے
الله رب العزت تمام امت مسلمه خصوصا سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے مسلمانوں کا حامی و ناصر ہو
آمین ثم آمین یارب العالمین
😭😓

11/08/2025

ہمارے ساتھ جامعہ دارلعلوم حقانیہ کے طلباء/فضلاء کہا کہا سے ایڈ ہے اپنا تعارف کیجئے شکریہ۔🌹
.

You tube link in the session
⬇️
https://www.youtube.com/

عالم عرب کے رہنماؤں کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ امد
29/03/2025

عالم عرب کے رہنماؤں کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ امد

عرب رہنماؤں نے بھی جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کیا اور مولانا حامد الحق کے لے دعاء مغفرت کی ...

دارالعلوم حقانیہ کہ شب و روز  سے باخبر رہنے کے لیے  اس پیج کو سبسکرائب کریں ۔
03/02/2025

دارالعلوم حقانیہ کہ شب و روز سے باخبر رہنے کے لیے اس پیج کو سبسکرائب کریں ۔

Share your videos with friends, family, and the world

ماہنامہ ''الحق''  آن لائن  ویب سائٹ کا آغازhttps://alhaqonline.comالحمدللہ ! جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا علمی و دینی ترجما...
23/12/2024

ماہنامہ ''الحق'' آن لائن ویب سائٹ کا آغاز
https://alhaqonline.com

الحمدللہ ! جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا علمی و دینی ترجمان مجلہ ''الحق'' جوکہ 59سال سے مسلسل شائع ہورہا ہے ،جس نے دینی اور علمی حلقوں میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے، اب آپ کے لیے ڈیجیٹل دنیا میں ویب سائٹ کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ چاہے آپ سفر و حضر میں ہوں یا کہیں بھی ، اب آپ صرف ایک کلک سے ''الحق''کے بیش قیمت مضامین تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس ویب سائٹ میں اکتوبر 1965 سے لے کر موجودہ تمام شمارے دستیاب ہوں گے۔ آپ اپنے پسندیدہ مضامین کو یونی کوڈ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ہر ماہ کی نئی اشاعت اور خصوصی شمارے وغیرہ بھی بروقت اپڈیٹ کیے جائیں گے اور قارئین کو علمی مضامین کے ساتھ ساتھ جامعہ دارالعلوم حقانیہ کی تازہ ترین معلومات بھی دستیاب ہوں گی ۔ قارئین پی ڈی ایف کی شکل میں شمارے ڈاون لوڈ بھی کرسکیں گے اور اس کے علاوہ آف لائن بھی استفادہ کرسکیں گے ۔ معروف اہل علم و قلم کے تحقیقی مضامین، جن میں تفسیر، حدیث، فقہ، تصوف ،تاریخ، سیرت اور دیگر جدید موضوعات شامل ہیں۔اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ آسانی سے سبسکرپشن حاصل کر سکتے ہیں اور ہر ماہ کا شمارہ براہِ راست اپنے ای میل پر بھی موصول کر سکتے ہیں۔قارئین اور طلبا کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے علماء سے براہ راست رابطے کی سہولت بھی موجود ہوگی ۔
https://alhaqonline.com ویب سائٹ لانچ ہوچکی ہے ،اب آپ اس کا وزٹ کرسکتے ہیں ۔ اپنے علم میں اضافہ کریں اور دینی رہنمائی حاصل کریں۔
نوٹ: اس ویب سائٹ پر مزید بہتری کے لئے مفتی محمد یاسر نعمانی، جناب زاہد صاحب کام کررہے ہیں۔ آپ کی اچھی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ (مدیر اعلیٰ ماہنامہ ''الحق'')

شیخ المشائخ امیرالمومنین شیخ الحدیث مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کی حیاتِ مبارکہ ایسی سرسبز و شاداب وادی کی مانند ہے جس کی خ...
21/12/2024

شیخ المشائخ امیرالمومنین شیخ الحدیث مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کی حیاتِ مبارکہ ایسی سرسبز و شاداب وادی کی مانند ہے جس کی خوشبو آج بھی قلب و جاں معطر کرتی ہے اس وادی میں معتمد خاص و شاگرد خاص مولانا ظفرالحق حقانی صاحب کی حیثیت ایک ایسے گلِ رعنا کی تھی جو ہر لمحہ اپنی وفا کی مہک سے اسے مزید معطر کرتا رہا 1980ء کی دہائی سے مولانا ظفرالحق حقانی، شیخ مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کے معتمد خاص اور شاگرد خاص کے طور پر خدمت کی شمع جلائے رکھنے میں مصروف رہے۔

مولانا ظفرالحق کی مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کے ساتھ محبت کا یہ عالم تھا، انہوں نے اخلاص کا ایسا دامن تھاما جو کبھی نہ چھوٹا وہ پارلیمانی دفاتر سے لے کر دارالعلوم حقانیہ کی گلیوں تک مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کے قدم بہ قدم رہے ہر موقع پر خدمت اور قربانی کی مثال بنے رہے ان کی محنت، وفا اور عشقِ شیخ آج بھی ایک ایسی داستان ہے جس کا ذکر سن کر دل کانپ اٹھتا ہے اور آنکھیں بے اختیار اشکبار ہو جاتی ہیں۔

مولانا ظفرالحق حقانی، مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کے ہم رکاب ہو کر دارالعلوم حقانیہ کی بقا کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھے میدان میں اترے دن ہو یا رات، ان کی زندگی ایک مسلسل جہدِ مسلسل کا نمونہ بنی رہی تاہم، ان کی مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کے ساتھ محبت کا رنگ سب سے الگ اور نرالا تھا وہ اپنی ہر مجلس میں شیخ کا ذکر اس والہانہ انداز سے کرتے ہیں کہ سامعین پر سکوت طاری ہو جاتی ہے جب وہ گہری آہ بھرتے ہوئے کہتے ہیں "آہ وہ فرشتہ صفت انسان، جو ہماری محفل کی رونق تھا، آج یہاں نہیں ہے" تو محفل میں ایک لمحہ ایسا آتا ہے کہ ہر دل نم، فضائیں تھم، اور ہر آنکھ اشکبار ہو جاتی ہے اب گرچہ دارالعلوم حقانیہ کی بلند و بالا حیثیت دیکھ کر مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کی روح کو سکون اور اطمینان نصیب ہوگا یہ ایک ایسی امید ہے جو ان کے دل کو طاقت بخشتی ہے اور ان کے جذبے کو مہمیز دیتی ہے

یا اللہ ہمارے مشفق شیخ کی قبر پر وہ رحمتیں نازل فرما جن کی وسعت آسمانوں اور زمینوں کو گھیر لے۔ اور جب وہ ہم سے راضی ہوں، تو ہمیں بھی اپنے فضل سے نواز دے۔"

نوشتہ رنگ:-
عبدالحق ظفــــــــر

Address

District Nowshera Akora Khattak
Akora Khattak
24100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Darul uloom haqqania posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia Darul uloom haqqania:

Shortcuts

Share