Computer Course

Computer  Course MS-Office :-1:- MS-Word. 2:- MS Excel. 3:- MS PowerPoint. and ather course

*سانحہ سوات: جب ریاست تاخیر سے پہنچی اور موت پہلے*سوات، جسے کبھی پاکستان کا "سویٹزرلینڈ" کہا جاتا تھا، آج وہاں انسانیت ک...
27/06/2025

*سانحہ سوات: جب ریاست تاخیر سے پہنچی اور موت پہلے*

سوات، جسے کبھی پاکستان کا "سویٹزرلینڈ" کہا جاتا تھا، آج وہاں انسانیت کی لاش پڑی تھی—بے حس حکومتی اداروں، مردہ ضمیر والی انتظامیہ، اور لاپرواہ ریسکیو سروسز کے قدموں میں۔ دریائے سوات میں بائی پاس روڈ کے قریب پیش آنے والا حادثہ محض پانی میں ڈوبنے کا واقعہ نہیں، یہ ریاستی ناکامی، انتظامی غفلت، اور دعووں کی قلعی کھول دینے والا سچ ہے۔

ایک سیاح، عینی شاہد، جب یہ کہتا ہے:

*> "ریسکیو والے دو گھنٹے بعد آئے اور کہا کہ ہمارے پاس انہیں بچانے کا کوئی بندوبست نہیں، اور چلے گئے!"*

تو سوال صرف یہ نہیں کہ 15 افراد کیوں مرے؟ سوال یہ ہے کہ ریاست کہاں تھی؟

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں عورتوں، بچوں اور مردوں کو موت کے دہانے پر بے بسی سے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ نگاہیں جو حکومتی اداروں کی طرف امید سے اٹھیں، آخرکار پانی میں غرق ہو گئیں۔ دریا میں صرف انسان نہیں، ریاستی بے حسی، حکومتی دعوے، اور ضلعی نظام کا اصل چہرہ ڈوبا۔

پاکستان تحریکِ انصاف گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا میں برسرِ اقتدار ہے۔
سیاحت کو معیشت کا ستون قرار دیا گیا، مگر

ٹوارزم پولیس کہاں تھی؟

ریسکیو 1122 کے پاس "بندوبست" کیوں نہیں تھا؟

ضلعی حکومت محض تنخواہیں لینے تک محدود کیوں ہے؟

ادارے، جنہیں عوام کے تحفظ کے لیے بنایا گیا، آج محض اشتہاری مہمات اور سوشل میڈیا بیانات تک محدود ہو گئے ہیں۔

یہ محض حادثہ نہیں، قتل ہے

جب ریاستی ادارے اپنی بنیادی ذمے داریاں پوری نہ کریں،
جب "ریسکیو" صرف بینرز پر ہو،
جب "ٹورازم" صرف رپورٹوں میں ہو،
تو ایسے سانحات حادثے نہیں، قتل ہوتے ہیں۔

*> اب سوال یہ نہیں کہ یہ لوگ کیسے مرے؟*
سوال یہ ہے کہ ان کا قاتل کون ہے؟

قاتل وہ نظام ہے جو بے حسی کا مجسمہ بن چکا ہے۔
قاتل وہ حکومتی دعوے ہیں جو بحران میں چاک ہو جاتے ہیں۔
قاتل وہ رویے ہیں جو غفلت کے باوجود بھی شرمندہ نہیں ہوتے۔

کیا سوات کے دریا میں بہہ جانے والی وہ جانیں صرف اعداد و شمار ہیں؟
یا وہ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں:

* ہم حکومت سے کچھ نہیں چاہتے تھے… صرف مدد چاہتے تھے!

سوال ابھی زندہ ہے… اور شاید اگلا واقعہ اس کا جواب ہو، اگر ہم خاموش رہے۔
✒ تحریر: ک۔ م۔ ن

23/06/2025
_‏*ایرانی فوج نے حملوں کے بعد یہ تصویر جاری کر دی*_
23/06/2025

_‏*ایرانی فوج نے حملوں کے بعد یہ تصویر جاری کر دی*_

قطر میں امریکی اڈوں منظر
23/06/2025

قطر میں امریکی اڈوں منظر

23/06/2025

بریکنگ نیوز

19/06/2025

20 جون کو ایک دن کے لئے ۔

پی ٹی اے اور موبائل آپریٹرز کی جانب سے 20 کروڑ ٹیلی کام صارفین کا ہدف عبور کرنے کی خوشی میں صارفین کو 20 جون 2025 کو 24 گھنٹوں کے لیے 2 جی بی ڈیٹا اور 200 آن نیٹ منٹس بالکل مفت مہیا کئے جائیں گے۔ یہ سہولت حاصل کرنے کے لئے کسی بھی نیٹ ورک سے #2200* ڈائل کریں۔

11/05/2025

JF- 17 thunder which destroyed Indian S-400

11/05/2025

PAF of Pakistan attacks India
10/05/2025

11/05/2025

JF-17 fighter jet

Date sheet BISE Mardan
01/04/2025

Date sheet BISE Mardan

Address

Akora Khattak

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Computer Course posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Computer Course:

Shortcuts

Share

Category