ہم بدلتے ہیں رخ ہواؤں کا
آئے دنیا ہمارے ساتھ چلے
پاکستان ایک زرعی ملک ہے ۔ ایشیائی ممالک کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے ۔ زراعت مُلکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔چونکہ گزشتہ چند دہائیوں سے ہمارے علاقے میں زراعت کی سرگرمیوں کا عمل ناپید ہو چکا ہے ۔ نسل نو کی تربیت اور زراعت کی سرگرمی میں جدت و بہتری لانا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔
لہٰذا رئیس الاحرار کمیونٹی ہائیر سیکنڈری سکول نیلابٹ و حضرت ابو بکر صدیق اسکول نیلابٹ انتظامیہ نے اس اہم کام کے لیے آگاہی ، تربیت اور عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
فی الوقت محکمہ زراعت دھیرکوٹ ماہرین زراعت کی رہنمائی سے یکم تا 15 نومبر جملہ اسکول کے بچوں ، والدین اور اسٹاف کو لہسن کی فصل کاشت کرنے کی ترغیب و ترتیب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جملہ اسٹاف و سٹوڈنٹس آگاہی و تربیت حاصل کرنے کے بعد لہسن کاشت کریں گے ۔۔
لہٰذا مورخہ ۳۱ اکتوبر بروز جمعہ رئیس الاحرار کمیونٹی ہائیر سیکنڈری سکول نیلابٹ میں اس اہم سرگرمی کا آغاز دعائیہ تقریب و معلوماتی بریفینگ سے ہوگا۔
لہسن کاشت کرنے کے لیے ماہرین زراعت کی زیرِ نگرانی عملی سرگرمی کا اہتمام ہوگا ۔
جملہ احباب سے پُرزور اپیل ہے کہ اِس سرگرمی کا حصہ بنیں اور مُلکی ترقی کے اِس سفر میں ہمارا ساتھ دیں ۔ مخیرحضرات لہسن کا بیج عطیہ کر کے بھی اس سرگرمی کا حصہ بنیں۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ۔
انتظامیہ رئیس الاحرار کمیونٹی ہائر سیکنڈری سکول نیلابٹ
حضرت ابو بکر صدیق اسکول نیلابٹ.
25/08/2025
آج محترم ناظم حسین صاحب چیف آفیسر (برائیٹ فیوچر ٹیک ) رئیس الاحرار کمیونٹی ہائیر سیکنڈری سکول نیلابٹ تشریف لائے ۔ نرسری و پریپ کلاسز وزٹ کیں۔ بچوں کی کاپیاں اور ریڈنگ ٹیسٹ لیا ۔ اعلی بہترین کام پر مس مقدس اظہر کو مبلغ دو ہزار روپے نقد انعام دیا ۔ نرسری پریپ کلاسز کو اعلی بہترین معیاری کام کروانے پر مقدس اظہر اور پرنسپل صاحبہ کو بیحد مبارکباد و خراج تحسین پیش کرتے ھیں ۔
20/08/2025
Team GRT with FTP VISITED RAEES UL AHRAR HIGHER SECONDARY SCHOOL NEELABUT. Team GRT also visited the classrooms and negotiated with students & distributed lunch boxes among students
14/08/2025
"Let's remember the struggles and sacrifices that brought us freedom. May our nation's independence inspire us to strive for a brighter future. Happy Independence Day!
06/08/2025
الحمدللہ اج رئیس الاحرار ر ہائر سیکنڈری سکول میں فرسٹ ایئر کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز دعائیہ کلمات سے کر دیا گیا ہے اور بچیوں میں آج فاضلیہ ٹرسٹ کے تعاون سے کاپیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔
Be the first to know and let us send you an email when Raees.ul Ahrar High School . posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.