23/07/2026
السلام علیکم!
الحمد اللّٰہ
آج PECTAA آفس لاہور میں پنجاب بھر کے ٹاپ 50 سپر اسٹارز کو معزز وزیرِ تعلیم پنجاب جناب رانا سکندر حیات صاحب نے خصوصی طور پر مدعو کیا، جہاں ہمیں Certificate of Appreciation سے نوازا گیا۔ اس فہرست میں ہمارا گورنمنٹ پرائمری سکول لوہاری والی سرِفہرست رہا۔ یہ کامیابی ہمارے سکول کی انتظامیہ، اسٹاف، طلبہ اور اہلِ علاقہ کی محنت، تعاون اور بھرپور کردار کی بدولت حاصل ہوئی ہے، جس پر ہم آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتےہیں۔ اس موقع پر کئی خوشخبریاں بھی دی گئیں، جن کا اعلان جلد محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ خود کریں گی۔
بہت بہت شکریہ، جناب رانا سکندر حیات صاحب، ہماری حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کے لیے۔
دعا گو:
پرنسپل: عتیق الرحمٰن
کوآرڈینیٹر: حافظ عمیر رفیق