آل پاکستان پرائیویٹ سکول منیجمنٹ اینڈ ایسوسی ایشن عبد الحکیم

  • Home
  • Pakistan
  • Abdul Hakim
  • آل پاکستان پرائیویٹ سکول منیجمنٹ اینڈ ایسوسی ایشن عبد الحکیم

آل پاکستان پرائیویٹ سکول منیجمنٹ اینڈ ایسوسی ایشن عبد الحکیم PSA Abdulhakim

Eid Mubarak
21/03/2026

Eid Mubarak

16/03/2026

🎡 عبدالحکیم میں پہلی بار شاندار میگا فن فیئر 🎉

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالحکیم کے زیر اہتمام بچوں، نوجوانوں اور فیملیز کے لیے ایک یادگار اور خوشیوں بھرا میگا فن فیئر منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام تفریح، مسکراہٹوں اور خوبصورت لمحات سے بھرپور ہوگا جہاں بچے اور بڑے سب مل کر خوشیوں کا جشن منائیں گے۔

🎠 اس میگا فن فیئر میں دلچسپ اور دلکش سرگرمیاں شامل ہوں گی:
✨ رنگا رنگ جھولے
👻 سنسنی خیز بھوت بنگلہ
🎭 حیران کن میجک شو
🍔 مزیدار فوڈر سٹال
🎈 بچوں کے لیے مختلف گیمز اور تفریحی پروگرام

📅 تاریخ:
22 مارچ — صرف لڑکوں کے لیے
23 مارچ — فیملیز کے لیے

📍 مقام: کرکٹ اسٹیڈیم، بوائز کالج روڈ، عبدالحکیم

اپنے بچوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ آئیں اور خوشیوں، تفریح اور یادگار لمحات سے بھرپور اس خوبصورت تقریب کا حصہ بنیں۔

📞 رابطہ:
0306-7374396
0332-4333890

*کیا سکول بند کرنا ہی ہر مسئلے کا حل ہے؟*کبھی سردیاں زیادہ ہو جائیں تو کہا جاتا ہے سکول بند کر دو۔کبھی کوئی وبا آ جائے ت...
10/03/2026

*کیا سکول بند کرنا ہی ہر مسئلے کا حل ہے؟*
کبھی سردیاں زیادہ ہو جائیں تو کہا جاتا ہے سکول بند کر دو۔
کبھی کوئی وبا آ جائے تو سب سے پہلے تعلیمی ادارے بند کر دیے جاتے ہیں۔
کبھی شدید گرمی کی لہر آئے تو حکم جاری ہو جاتا ہے کہ سکول بند کر دو۔
اور اب اگر پٹرول کی قلت کا مسئلہ پیدا ہو جائے تو اس کا حل بھی یہی سمجھا جاتا ہے کہ سکول بند کر دیے جائیں۔
گزشتہ رات حکومت کی طرف سے اچانک ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا کہ 10 مارچ 2026 سے 31 مارچ 2026 تک تمام سکول بند رہیں گے اور اس کی وجہ پٹرول کی قلت کو کنٹرول کرنا بتائی گئی ہے۔
یہ فیصلہ نہ صرف اچانک ہے بلکہ کئی سوالات کو بھی جنم دیتا ہے۔
کیا واقعی پٹرول صرف سکولوں کے بچوں کے آنے جانے سے استعمال ہوتا ہے؟
کیا باقی پورا پاکستان پٹرول کے بغیر چل رہا ہے؟
کیا دفاتر، بازار، فیکٹریاں اور دیگر ادارے بند ہو گئے ہیں؟
یا پھر ہر بار کی طرح سب سے آسان ہدف صرف تعلیمی اداروں کو ہی سمجھ لیا گیا ہے؟
سوال یہ بھی ہے کہ کیا سکول بند کرنا اتنا آسان فیصلہ ہے؟
کیا کسی نے یہ سوچا ہے کہ بار بار سکول بند ہونے سے بچوں کی تعلیم پر کیا اثر پڑتا ہے؟
کیا ایک قوم کا تعلیمی مستقبل اس طرح محفوظ کیا جا سکتا ہے کہ جب بھی کوئی مسئلہ آئے تو سب سے پہلے تعلیم کا دروازہ ہی بند کر دیا جائے؟
تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے۔ سکول صرف عمارت نہیں ہوتے بلکہ وہ ادارے ہوتے ہیں جہاں سے ڈاکٹر، انجینئر، اساتذہ، سائنسدان اور رہنما تیار ہوتے ہیں۔ اگر انہی اداروں کو بار بار بند کیا جاتا رہے تو قوم کی ترقی کا سفر کیسے آگے بڑھے گا؟
یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ فیصلے کرنے والوں کو شاید اس نقصان کا مکمل احساس نہیں ہوتا۔ وجہ صاف ظاہر ہے۔ سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کے بچے تو عموماً بیرونِ ملک یا مہنگے نجی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔ انہیں اس بات کی فکر کہاں کہ ایک عام آدمی کا بچہ بار بار سکول بند ہونے سے کتنی تعلیمی مشکلات کا شکار ہو رہا ہے۔
وزارتِ تعلیم اور متعلقہ حکام سے یہ توقع ضرور کی جاتی ہے کہ وہ ایسے اہم فیصلے کرتے وقت زمینی حقائق کو مدِنظر رکھیں گے اور تعلیمی ماہرین، اساتذہ اور والدین کی رائے کو بھی اہمیت دیں گے۔ کیونکہ جب سکول بند ہوتے ہیں تو صرف دروازے بند نہیں ہوتے بلکہ ہزاروں بچوں کے خواب اور ایک قوم کا مستقبل بھی متاثر ہوتا ہے۔
مسائل کا حل تلاش کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن اگر ہر مسئلے کا آسان حل سکول بند کرنا ہی رہ جائے تو یہ فیصلہ وقتی تو ہو سکتا ہے، مگر اس کے اثرات ایک پوری نسل کو متاثر کر سکتے ہیں۔
قومیں تعلیم سے بنتی ہیں، اور تعلیم کا تسلسل ہی ایک مضبوط اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔
اس لیے ضروری ہے کہ مسائل کے حل نکالے جائیں، نہ کہ ہر بار بچوں کی تعلیم کو قربان کر دیا جائے۔
*تحریر: ڈاکٹر عمراقبال ساقی*
*رہنما پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن عبدالحکیم*
Rana Sikandar Hayat

🎉 ضلع خانیوال میں پہلی بار شاندار میگا فن فیئر 🎉📢 پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن عبدالحکیم کے زیر اہتمامMega Fun Fair 2026 کا...
07/03/2026

🎉 ضلع خانیوال میں پہلی بار شاندار میگا فن فیئر 🎉
📢 پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن عبدالحکیم کے زیر اہتمام
Mega Fun Fair 2026 کا عظیم الشان انعقاد کیا جا رہا ہے۔
✨ اس میگا فن فیئر میں بچوں اور فیملیز کے لیے بہت کچھ موجود ہوگا:
🎡 دلچسپ جھولے
👻 سنسنی خیز بھوت بنگلہ
🎭 شاندار میجک شو
🍔 مزیدار فوڈ اسٹالز
🎯 بچوں کے دلچسپ گیمز اور ایکٹیویٹیز
🎁 سرپرائز گفٹس
🧸 ٹوائز اور جیولری اسٹالز
📍 مقام: کرکٹ اسٹیڈیم عبدالحکیم
📅 22 مارچ
پورا دن پروگرام — بوائز کے لیے
📅 23 مارچ
پورا دن پروگرام — گرلز کے لیے
🎊 اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ اس یادگار اور دلچسپ ایونٹ کا حصہ بنیں۔
📞 رابطہ نمبر:
0306-7374396
🔥 مت بھولیے! یہ ضلع خانیوال کا پہلا اور سب سے بڑا میگا فن فیئر ہوگا۔

میڈیا کوریج
28/05/2025

میڈیا کوریج

🌟 دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌟ہمارے نہایت ہی مخلص اور قابلِ احترام دوست ماسٹر الیاس چوہدری صاحب کو گورنمنٹ ہائی سکول عبد...
28/05/2025

🌟 دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌟

ہمارے نہایت ہی مخلص اور قابلِ احترام دوست ماسٹر الیاس چوہدری صاحب کو گورنمنٹ ہائی سکول عبدالحکیم کا انچارج ہیڈ ماسٹر بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🎉👏

اس خوشی کے موقع پر عمر اقبال ساقی (انفارمیشن سیکرٹری APPSMA عبدالحکیم) نے خود ملاقات کر کے مبارکباد دی۔ ان کے ہمراہ محمد وسیم اکرم (باب العلم اکیڈمی) بھی شریک تھے۔

ہم دعاگو ہیں کہ ماسٹر صاحب کی نئی ذمہ داری ان کے لیے برکت، کامیابی اور تعلیمی ترقی کا ذریعہ بنے۔ 🌹📚

#مبارکباد #تعلیمیترقی #ماسٹرالیاس چوہدری #عبدالحکیم

اپسما عبدالحکیم کے وفد کی ڈپٹی ڈی ای او کبیر والا محمد یونس صاحب سے اہم ملاقاتعبدالحکیم (پریس ریلیز) — آل پاکستان پرائیو...
23/05/2025

اپسما عبدالحکیم کے وفد کی ڈپٹی ڈی ای او کبیر والا محمد یونس صاحب سے اہم ملاقات

عبدالحکیم (پریس ریلیز) — آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (APPSMA) عبدالحکیم کی قیادت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کبیر والا محترم محمد یونس صاحب سے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، تعلیمی اصلاحات اور سرکاری و نجی شعبہ جات کے درمیان باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اپسما وفد کی قیادت شفیق الرحمن سندھو صاحب نے کی، جبکہ دیگر عہدیداران میں نائب صدر محمد شہباز اور انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر عمراقبال ساقی سیال شامل تھے۔

وفد نے محترم محمد یونس صاحب کو عبدالحکیم میں موجود نجی تعلیمی اداروں کے مسائل، رجسٹریشن، انسپیکشن، امتحانی نظام، اور اساتذہ کی تربیت سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او کبیر والا نے اپسما کے کردار کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری و نجی اداروں کا باہمی اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے، اور محکمہ تعلیم تمام نجی اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں جانب سے مستقل رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان محض ایک ملک نہیں، ایک نظریہ ہے!پاکستان کی بنیاد محض زمین کے ایک ٹکڑے پر نہیں، بلکہ ایک عظیم نظریے — لا الہ الا ا...
14/05/2025

پاکستان محض ایک ملک نہیں، ایک نظریہ ہے!

پاکستان کی بنیاد محض زمین کے ایک ٹکڑے پر نہیں، بلکہ ایک عظیم نظریے — لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ — پر رکھی گئی ہے۔
یہ نظریہ ناقابلِ شکست ہے اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری حالیہ حالات کے تناظر میں ضلع خانیوال کے سینئر رہنماؤں محمد اسلم زار، محمد انور چوہدری، محمد آ صف رانا، محمدشفیق الرحمان سندھو، ندیم الحق خان ڈاکٹر عمراقبال ساقی سیال ، اور دیگر نے اپنے مشترکہ میڈیا بیان میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا وجود ایک نظریاتی بنیاد رکھتا ہے، جسے دشمن کبھی شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج، عوام، اور نظریاتی سپاہی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، اور وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ہم بطور تعلیمی رہنما یہ عزم کرتے ہیں کہ نئی نسل کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ نظریہ پاکستان، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔

پاکستان زندہ باد، نظریہ پاکستان پائندہ باد۔

ڈاکٹر عمر اقبال ساقی سیال
انفارمیشن سیکرٹری
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (اپسما) عبد الحکیم

Address

Abdulhakim
Abdul Hakim
58180

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آل پاکستان پرائیویٹ سکول منیجمنٹ اینڈ ایسوسی ایشن عبد الحکیم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share