اقبال کے شاہین
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from اقبال کے شاہین, College & University, Abbottabad university of science and technology, Abbottabad.
اصل حقائق ⚠️
آئیے اور جانیں عدیل نامی شخص, مشتاق غنی کا پالا ہوا وہ غنڈہ جس نے یونیورسٹی کو تعلیم کا مرکز نہیں بلکہ سیاست کا گڑھ بنا دیا ہے۔ آئے روز پی ٹی آئی کے لوگ یونیورسٹی میں ایسے گھسے رہتے ہیں جیسے یہ کوئی تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ پارلیمنٹ ہاؤس ہو۔ سوال یہ ہے کہ آخر یونیورسٹی کس کی ہے؟
چند ماہ پہلے بھی ایک دلخراش واقعہ سب کے سامنے آیا تھا۔ اسی شخص کی سرپرستی میں آئی ایس ایف کے لوگوں کو استعمال کرتے ہوئے جن میں قاتل اور مقتول سارے شامل تھے، نے نہتے طلبہ پر گاڑی چڑھا دی۔ اُس دن بھی ایم پی اے کا بیٹا ثناءاللہ عدیل کے حکم پر نہ صرف گاڑی چڑھانے آیا تھا بلکہ پستول سمیت وہاں موجود تھا۔ کیا یہی ہے یونیورسٹی کا ماحول؟ کیا اسی لیے والدین اپنے بچوں کو یہاں بھیجتے ہیں؟
اُس وقت بھی طلبہ جن میں اسلامی جمعیت طلبہ کے لوگ شامل تھے نے واضح مطالبہ کیا تھا کہ اس شخص کو یونیورسٹی سے ہٹایا جائے کیونکہ یہ اس ادارے کے لیے کینسر بن چکا ہے۔ یہ صرف غنڈہ گردی تک محدود نہیں بلکہ طالبات کو ہراساں کرنے کی شکایات بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ مگر افسوس کہ وی سی اور انتظامیہ، جو عملاً چند لوگوں کے اثر میں دکھائی دیتی ہے، نے طلبہ کی ایک نہ سنی۔
آج ایک جان کا نقصان ہو چکا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ذمہ دار کون ہے؟ کب تک سیاسی پشت پناہی کے سائے میں کیمپس کو یرغمال رکھا جائے گا؟
اب اگر والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے اور بیٹیاں محفوظ رہیں، تو ایسے عناصر کا راستہ روکنا ہوگا۔ ورنہ خدا نہ کرے کل ہماری بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں اور جانیں بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
یہ یونیورسٹی ہے کسی سیاسی جماعت کا اڈہ نہیں۔ اور اب فیصلہ کن اقدام ناگزیر ہو چکا ہے۔
Nk News Hazara news ubdate ARY News
sher, sher khan
افسوس اس بات کا ہے کہ عبداللہ جن کے لیے چیختا رہا جن کو ووٹ دیا جن کے لیے رات دن انہوں نے محنت کی اور انہی کے ہاتھوں وہ قبر میں گیا افسوس تو اس بات کا ہے یہ سب پی ٹی ائی نوجوانوں کے لیے ایک عبرت ہے اور بالکل اس سے اگر عبرت نہیں لیتا ہے تو پھر اس سے اگے اور..
abbottabaduniversityofscience
کہاں ہے تحریک انصاف اور اس کا انصاف پسند سہیل آفریدی
abbottabaduniversityofscience
11/02/2026
اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کے پل پر آئی ایس ایف کے طلباء کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں عبداللہ ولد خانزادہ (عمر 23 سال، سکنہ کیلک ہری پور) گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے، جبکہ احسن خان ولد آصف خان (سکنہ میرپور) زخمی ہیں۔ SHO نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔
یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ آخر کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی؟ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کیمپس میں ایسے حالات پیدا ہو چکے ہیں، مگر انتظامیہ اور وائس چانسلر کی نااہلی، کمزور پالیسی اور بے حسی نے آج ایک جان لے لی۔
اگر بروقت اور سنجیدہ ایکشن لیا جاتا تو شاید آج ایک نوجوان کی لاش نہ اٹھتی۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور وی سی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ تعلیمی ادارہ کچھ مخصوص لوگوں کے ہاتھوں یرغمال بنتا جا رہا ہے اور انتظامیہ کی خاموشی اس مجرمانہ غفلت کو مزید تقویت دے رہی ہے۔
اب بھی وقت ہے کہ فوری، سخت اور غیر جانبدار کارروائی کی جائے، ورنہ تاریخ اس نااہلی کو معاف نہیں کرے گی۔
24/12/2025
Abbottabad University of Science & Technology will remain closed on Thursday, 25th December, on the occasion of Quaid-e-Azam Day, as declared by the Government of Pakistan.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Abbottabad