Molana Wali Ur Rehman
Islamic videos for educational purpose
Hajj 2026
12/05/2026
جمعیت علمائے اسلام ایبٹ آباد کا تعلیمی اداروں میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف اعلامیہ، وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ۔
ایبٹ آباد جمعیت علمائے اسلام ایبٹ آباد نے تعلیمی اداروں میں مبینہ غیر اخلاقی، مخلوط اور اسلامی اقدار کے منافی سرگرمیوں کے خلاف 11 نکات پر مشتمل اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ایبٹ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ ضلع بھر کے علماء کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت ضلعی امیر مولانا انیس الرحمن اور جنرل سیکرٹری مولانا غلام مجتبیٰ نے کی۔ اجلاس میں مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور تعلیمی اداروں میں ہونے والی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیے میں حکومت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں میوزیکل شوز، کلچرل پروگرامز، مخلوط تقریبات اور بے حیائی پر مبنی سرگرمیوں پر فوری پابندی عائد کی جائے، جبکہ کالجز کے لیے جاری ضابطہ کار کو یونیورسٹی سطح پر بھی نافذ کیا جائے۔
اجلاس میں اس حساس معاملے پر جلد آل پارٹیز کانفرنس بلانے، اور صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین سمیت متعلقہ قیادت سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ ہر فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے 11 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔
مزید برآں اجلاس میں مولانا ادریس کی المناک شہادت میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیے میں ایبٹ آباد میں ایک معیاری ویمن یونیورسٹی کے قیام اور تعلیمی اداروں میں طالبات کے لیے خواتین اساتذہ کی تعیناتی یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
علماء نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو جمعیت علمائے اسلام جمہوری اور آئینی طریقے سے احتجاجی تحریک شروع کرے گی، جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
Abnay Hurmaz
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
22010