Directorate of Curriculum & Teacher Education-DCTE K.P Abbottabad

Directorate of Curriculum & Teacher Education-DCTE K.P Abbottabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Directorate of Curriculum & Teacher Education-DCTE K.P Abbottabad, Education Website, College Road Mandian, Abbottabad.

ریڈ ان سرکل میں موجود عبارت سے مراد یہ ہے کہ انڈکشن پروگرام فیز-IV کے لیے داخلہ فیس جمع کرواتے وقت دیگر اخراجات کے ساتھ ...
18/08/2026

ریڈ ان سرکل میں موجود عبارت سے مراد یہ ہے کہ انڈکشن پروگرام فیز-IV کے لیے داخلہ فیس جمع کرواتے وقت دیگر اخراجات کے ساتھ DMC اور سرٹیفکیٹ کی فیس بھی شامل تھی۔ لہٰذا، انڈکشن پروگرام فیز-IV کے امیدواران کو پہلی مرتبہ DMC یا سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے دوبارہ فیس جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔
البتہ، اگر پہلی DMC یا سرٹیفکیٹ گم ہو جائے، ضائع ہو جائے، یا نام وغیرہ میں تصحیح درکار ہو تو ایسی صورت میں Duplicate DMC/Certificate یا تصحیح شدہ DMC/Certificate کے اجراء کے لیے مقررہ فیس دوبارہ جمع کروانا ہوگی۔

مزید اور اپڈیٹڈ معلومات کے لیے ہمارا وٹس ایپ چینل فالو کریں۔ شکریہ
Follow the Assistant Director (Exams) Official channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Vb7DB696mYPEEvGtYx1c

As part of the capacity-building initiative supported by  ,   , and   , six-day training sessions have been planned for ...
23/07/2026

As part of the capacity-building initiative supported by , , and , six-day training sessions have been planned for 640 School Leaders and ASDEOs from the focused ESPIG districts. Of these, 240 participants (60% female) have successfully completed the training, while sessions for the remaining participants are currently underway at the Directorate of Curriculum and Teacher Education (DCTE), Abbottabad. The training primarily addresses curriculum development, Foundational Literacy and Numeracy (FLN), formative assessment, and classroom observation practices.
,

سرٹیفکیٹ یا ڈی ایم سی کے حصول  یا ویریفیکیشن کے لیے:نوٹ:انڈکشن پروگرام فیز 4 کے موجودہ  امیدواران کی ڈی ایم سیز کے لیے ی...
17/07/2026

سرٹیفکیٹ یا ڈی ایم سی کے حصول یا ویریفیکیشن کے لیے:
نوٹ:
انڈکشن پروگرام فیز 4 کے موجودہ امیدواران کی ڈی ایم سیز کے لیے یہ شرط نہیں ہے۔ ان کے ڈی ایم سیز انکے متعلقہ آر پی ڈیسیز میں بھیجے جائیں گے ۔

29/06/2026

جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہےکہ آج سے سمر کیمپ کا جائزہ شروع ہے جو کہ دو دن 29 اور 30 جون کو ہے۔
سمر کیمپ کے حوالے سے ایک اہم گزارش ہے کہ براہِ کرم صرف حقیقی صورتحال اور اصل نتائج ہی پیش کریں۔ اپنی طرف سے حاضری یا کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر ظاہر نہ کریں۔ اگر ہم غیر حقیقی طور پر سو فیصد کامیابی اور حاضری ظاہر کریں گے تو مستقبل میں حکومت یہی توقع رکھے گی اور پھر گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک ماہ یا اس سے بھی زیادہ عرصے کے لیے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، جس کا اثر ہم سب پر پڑے گا۔

میرے اپنے سکول میں بھی بار بار رابطہ کرنے اور والدین کو آگاہ کرنے کے باوجود تقریباً 50 سے 70 فیصد طلبہ ہی سمر کیمپ میں آتے ہیں جبکہ باقی طلبہ شریک نہیں ہوتے۔ اس لیے کسی بھی بچے کو زبردستی لانے یا حاضری کو غیر حقیقی طور پر ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسسمنٹ کے موقع پر بھی وہی صورتحال رپورٹ کریں جو حقیقت میں موجود ہے۔ درست اور حقیقی ڈیٹا ہی پیش کریں تاکہ زمینی حقائق حکومت تک پہنچ سکیں اور مستقبل کے فیصلے بھی اسی بنیاد پر ہوں۔

ایک اور بات یہ ہے کہ ہم نے اپنی طرف سے طلبہ کو بار بار بلایا، والدین سے رابطہ کیا اور بھرپور کوشش کی، لیکن اگر بچے سمر کیمپ میں باقاعدگی سے شریک ہی نہیں ہوتے تو پھر وہی تعلیمی خلا گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول کھلنے پر دوبارہ پورا کرنا پڑے گا۔ ایسی صورت میں سمر کیمپ کا بنیادی مقصد حاصل نہیں ہو پاتا۔ اگر واقعی طلبہ کی مؤثر شرکت ہوتی، ان کی دلچسپی نظر آتی اور والدین بھی سنجیدگی سے تعاون کرتے تو یقیناً ہم سب اس اسسمنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرتے۔ لیکن جب نہ طلبہ مناسب دلچسپی لیتے ہیں اور نہ ہی والدین اس عمل کو اہمیت دیتے ہیں تو پھر صرف اسسمنٹ کے نتائج کو بہتر دکھانے سے اصل مقصد حاصل نہیں ہوگا۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم حقیقت کو ہی رپورٹ کریں تاکہ آئندہ فیصلے زمینی حقائق کے مطابق کیے جا سکیں۔

خوشحال خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیاد...
21/06/2026

خوشحال خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27

بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت نے عوامی فلاحی بجٹ پیش کیا ہے، جس میں تعلیم کے شعبے کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

تعلیم کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس کا بجٹ گزشتہ مالی سال کے 419+ ارب روپے سے بڑھا کر 468+ ارب روپے کر دیا گیا ہے، جو 13 فیصد اضافہ ہے۔

یہ اضافہ تعلیمی اداروں کی بہتری، اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ، جدید سہولیات کی فراہمی اور ہر بچے تک معیاری تعلیم کی رسائی کو یقینی بنانے کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔

خوشحال خیبرپختونخوا بجٹ - تعلیم میں سرمایہ کاری، روشن مستقبل کی ضمانت!

Revised SBA Date sheet after considering Muharram Holidays
16/06/2026

Revised SBA Date sheet after considering Muharram Holidays

Today introductory meeting of DCTE, UNICEF and GLOW firm regarding roadmap for Impact Study of FLN Intervention
10/06/2026

Today introductory meeting of DCTE, UNICEF and GLOW firm regarding roadmap for Impact Study of FLN Intervention

Revised School Based Assessment (SBA) Notification and Date Sheet
26/05/2026

Revised School Based Assessment (SBA) Notification and Date Sheet

24/05/2026

*اہم اطلاع برائے انڈکشن پروگرام فیز 4 اساتذہ!!*

انڈکشن پروگرام فیز 4 کے امتحان میں ناکام قرار دیے گئے مختلف کیڈرز کے اساتذہ، یا وہ اساتذہ جن کے پری اسسمنٹ اور پریکٹیکم نتائج پورٹل پر اپلوڈ نہیں ہوئے، یا جو امتحان میں کامیاب نہ ہو سکے، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ *02 جون سے 04 جون 2026* تک اپنے متعلقہ RPDC مراکز میں رپورٹ کریں تاکہ پری *اسسمنٹ اور پریکٹیکم* نتائج کی درستگی و اپڈیٹ کی جا سکے اور دوبارہ امتحان میں شرکت ممکن بنائی جا سکے۔
از
ڈاکٹر شکیل احمد
ڈی پی ڈی پشاور

School Based Assessment (SBA) Notification and Date Sheet
22/05/2026

School Based Assessment (SBA) Notification and Date Sheet

Address

College Road Mandian
Abbottabad
22044

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 09:00 - 05:00
Friday 09:00 - 05:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate of Curriculum & Teacher Education-DCTE K.P Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share