Waheed jadoon

Waheed jadoon

Share

teaching

20/08/2025

دین اسلام میں تکبیر اولیٰ کی فضیلت

11/08/2025

*🗓️ 15 صفرالمظفر 1447ھ*

مطابق: 10 اگست 2025ء، بروز: اتوار

*✊ عنوان: نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیری*

*"کہ فقط خانقاہی ہے اند و دلگیری"*

*📖 پیغام کی بنیاد*

یہ مصرع علامہ اقبال کا وہ ولولہ انگیز پیغام ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اسلام کی اصل روح صرف گوشہ نشینی، ذکر و وِرد یا خانقاہی مشغلے میں محدود نہیں، بلکہ میدانِ عمل میں اتر کر حق و باطل کی کشمکش میں کردار ادا کرنا بھی ضروری ہے۔

*🌟 رسمِ شبیری کا مفہوم*

"رسمِ شبیری" سے مراد حضرت امام حسین علیہ السلام کی وہ سنت اور طرزِ عمل ہے جو حق کی سربلندی، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور دین کی حفاظت کے لیے اپنی جان، خاندان اور سب کچھ قربان کرنے پر مشتمل ہے۔

*🕌 آج کی ضرورت*

صرف ذکر، تسبیح اور خلوت نہیں بلکہ امت کی اجتماعی مشکلات کا حل تلاش کرنا۔
دین کے لیے میدانِ دعوت، تعلیم، خدمت اور قربانی میں نکلنا۔
ظالم قوتوں، فتنوں اور دین دشمن نظریات کے خلاف علم و عمل سے جہاد کرنا۔

*ہماری ذمہ داریاں*

*1.* خانقاہوں کی روحانی برکت کے ساتھ عملی میدان میں کردار ادا کرنا۔

*2.* امت کے نوجوانوں کو غیرتِ ایمانی اور جذبۂ قربانی کا پیغام دینا۔

*3.* مظلوم مسلمانوں (خصوصاً فلسطین، کشمیر، اور دیگر مقامات) کے لیے آواز بلند کرنا

*📿 آج کی دعا*

اے اللہ! ہمیں رسمِ شبیری پر چلنے کی ہمت عطا فرما، اور حق کے قیام اور باطل کے مٹانے میں ہمیں ثابت قدم رکھ۔
*آمین ثم آمین یا رب العالمین*

01/08/2025

عزت دینے والی صرف اور صرف رب کی ذات ہے

01/08/2025

*موسم برسات کی ایک خوراک*

برسات کے موسم میں بارش کے بعد عموما ایک نبات( جسے آپ سبزی کہہ سکتے ہیں ) قدرتی طور پر زمین کو پھاڑ کر نکلتی ہے جسے ہم اپنی زبان میں نُتْکو کہتے ہیں اردو میں کھمبی اور انگریزی میں اسے مشروم کہتے ہیں۔
حدیث شریف میں اسے من و سلویٰ میں سے شمار کیا گیا ہے اور اس کے پانی کو آنکھوں کی شفاء یابی قرار دیا گیا ہے

عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَفِی یَدِہِ أَکْمُؤٌ ، فَقَالَ : ہَؤُلاَئِ مِنَ الْمَنِّ ، وَہِیَ شِفَائٌ لِلْعَیْنِ۔
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے۔ آپ ﷺ کے دست مبارک میں کھمبیاں تھیں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: " یہ کھمبیاں منّ میں سے ہیں اور یہ آنکھ کے لے شفاء ہیں۔ "
(مصنف ابن ابی شیبہ 24161)

حضرت جابر بن عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں کھمبیاں بہت زیادہ ہوا کرتی تھی تو بعض صحابہ کرام کہنے لگے کہ یہ زمین کے چیچک ہیں( یعنی جس طرح انسان سے بیماری میں چیچک نکلتا ہے گویا یہ بھی زمین کی بیماری میں اس سے نکلتی ہے) اور انہوں نے اسے کھانے سے انکار کردیا یہ بات رسول اللہﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے منبر پر کھڑے ہوکر فرمایا کہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے جو یہ گمان کرتے ہیں کہ کھمبی زمین کا چیچک ہے، خبردار سنو یہ زمین کا چیچک نہیں بلکہ من و سلویٰ سے ہے اور اسکے پانی میں آنکھوں کے لئے شفاء ہے
[شرح مشكل الآثار، ٣٦٧/١٤]

علامہ ابن حجر عسقلانی علیہ الرحمہ کمأة کی تعریف میں لکھتے ہیں کہ یہ ایک ایسی سبزی ہے جو تنا اور پتوں کے بغیر ہوتی ہے اور زمین میں بغیر بوئے پائی جاتی ہے
[فتح الباري لابن حجر، ١٦٣/١٠]

اس کا پانی آنکھوں کے لئے شفاء ہے اب آیا بغیر خالص پانی آنکھوں کے لئے شفاء ہے یا کسی دوائی وغیرہ میں ملایا جائے تب شفاء ہے تو علامہ نووی اس بارے میں لکھتے ہیں کہ
صحیح اور درست بات یہ ہے کہ اس کا پانی مطلقا آنکھوں کے لئے شفاء ہے کہ پانی کو نچوڑ کر آنکھوں پر لگایا جائے اپنے زمانے میں، میں نے اور میرے علاؤہ لوگوں نے دیکھا کہ وہ ایک نابینا تھے جن کی آ نکھوں کی بینائی چلی گئی تھی انہوں نے اپنے آنکھوں پر کھمبی کا خالص پانی لگایا تو وہ شفایاب ہوگئے اور ان کی آنکھیں ٹھیک ہوگئی اور وہ شخصیت علامہ شیخ کمال بن عبد اللہ دمشقی علیہ الرحمہ تھے،جہنوں نے حدیث پاک پر اعتماد کرتے ہوئے اور حدیث سے تبرک کی نیت سے کھمبی کا پانی استعمال فرمایا تھا
[النووي، شرح النووي على مسلم، ٥/١٤]

ان تمام فضائل کے ساتھ ساتھ اس کا سالن بھی بڑا مزیدار اور لذید بنتا ہے ذائقہ بھی گوشت جیسا ہوتا ہے
آپ کے علاقے میں اگر کہیں پائی جاتی ہے تو ایک بار کھاکر ضرور دیکھئے گا..

*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*
صدقہ جاریہ ہے لوگوں کی خدمت اور نیکی کی نیت سے شئیر کریں ۔۔

31/07/2025

دارلعلوم جامعہ محمدیہ غوثیہ رحمتیہ مصباح العلوم قلعہ علی شریف میں اسمبلی کے مناظر

28/07/2025

مسیلمہ کذاب نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا:-
" میرے ساتھ ایک معاہدہ کر لیں ، جب تک آپ حیات ظاہری میں ہیں ، آپ نبی ہیں - جب اپکا وصال ہوجاٸے تو میں نبی"
یا یہ معاہدہ کر لیں کہ
آدھے عرب کے آپ نبی
آدھے عرب کا میں نبی" - - - معاذاللہ

اسکے خط پر نبی ﷺ نے جواب میں لکھا :-
"میں تو اللہ کا رسول ہوں جب کہ تو کذاب ہے - - جھوٹا ہے"-

جب نبی پاک نے خط میں کذاب لکھا تو فرمانے لگے :-
" کون لے کے جاٸے گا یہ خط اس کذاب کے دربار میں" ۔۔

اب اسکے دربار میں جانا ہے حالات بڑے خطرناک ہیں - - - اس کے آگے بھی بندے اور پیچھے بھی بندے ہیں جان کا خطرہ بھی ہے - - ایک صحابی تھے چھابڑی فروش، سر پر ٹوکرا رکھ کے مدینے کی گلیوں میں کجھوریں بیچتے تھے - - - گیارہ بارہ بچوں کے باپ تھے جسمانی طور پر بھی کمزور تھے، کجھور کھا رہے تھے جلدی سے اٹھے ہاتھ کھڑا کر کے کہا :-

" حضور کسی اور کی ڈیوٹی نا لگائیے گا میں جاونگا" - -
جب یہ الفاظ جلد بازی میں کہے تو ان کے منہ سے کجھور کے ٹکڑے مجلس میں بیٹھے صحابہ کے چہروں پر گرے ، ایک صحابی کہنے لگے:-
" اللہ کے بندے پہلے کھجور تو کھا لے" - - - بڑی جلدی ہے تجھے بولنے کی " - - -

مسکرا کے کہنے لگے :-
"اگر کھاتے کھاتے ڈیوٹی کسی اور کی لگ گٸی تو کیا کرونگا مجھے جلدی ہے" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(اللہ اکبر)

حضورﷺ نے اپنا نیزہ دیا, گھوڑا دیا ,اور فرمایا:-
" ذرا ڈٹ کے جانا اس کذاب کے گھر" - -
وہ صحابی عقیدت سے نظریں جھکا کر کہنے لگے:-
" محبوب خدا ! آپ فکر ہی نا کریں" - - -

صحابہ کہتے ہے وہ اس طرح نکلے جیسے کوٸی جرنیل نکلتا ہے,انکا انداز ہی بدل گیا ان کے طور طریقے بدل گٸے وہ یوں نکلے جیسے کوٸی بڑا دلیر آدمی جاتا ہے - - وہ صحابی مسیلمہ کذاب کے دربار میں گٸے، وہاں ایک شحض جو بعد میں مسلمان ہوا وہ بتلاتا ہے:-
" وہ صحابی جن کا نام" حضرت حبیب بن زید " تھا جب وہاں دربار میں پہنچے تو اپنا نیزہ زور سے دربار میں گاڑ دیا

مسلمہ ٹھٹک کے کہتا ہے:-
" کون ہو "؟ - - -
آپ غراتے ہوئے فرمانے لگے:_
" تجھے چہرہ دیکھ کے پتہ نہیں چلا کہ میں رسول اللہﷺ کا نوکر ہو، ہمارے تو چہرے بتاتے ہیں کہ نبیﷺ والے ہیں ، تجھے پتہ نہیں چلا میں کون ہوں" ۔

مسلمہ کہنے لگا:-
" کیسے آٸے ہو" ؟ - - -
بے نیازی سے فرمایا :-
" یہ تیرے خط کا جواب لے کے آیا ہوں" ۔

بادشاہوں کا طریقہ یہ تھا کہ وہ خط خود نہیں پڑھتے تھے، ساتھ ایک بندہ کھڑا ہوتا تھا وہ خط پڑھتا تھا تو مسیلمہ نے خط اس کو دیا کہ - -" پڑھو " - - جب اس نے خط پڑھا تو اسمیں یہ بھی لکھا تھا :- " تو کذاب ہے" - - -

یہ جملہ وہاں موجود سب نے سن لیا اکیلے میں ہوتا تو بات اور تھی - - وہ آگ بگولہ ہوگیا انکھیں سرخ ہوگٸیں سامنے حضرت حبیبؓ بن زید تنے کھڑے تھے، غصے سے تلوار لے کے اٹھا اور کہنے لگا:-
" تیرے نبی نےمجھے" کذاب " کہا ہے تیرا کیا خیال ہے" ۔؟؟
حبیب بن زید مسکرا کے فرمانے لگے:-
" خیال والی بات ہی کوٸی نہیں، جسے میرا نبی کذاب کہے وہ ہوتا ہی کذاب ہے - - - تو سات سمندروں کا پانی بھی بہا دے تو بھی تیرا جھوٹ نہیں دھل سکتا" - - -

مسلمہ غصے کی شدت سے کانپتے ہوئے کہنے لگا :-
" تو پیچھے پلٹ کے دیکھ ، سارے میرے سپاہی میرےپہرےدار، تلواریں , نیزے , خنجر , تیر سب تیرے پیچھے کھڑے میرے ماننے والے ہیں" ۔۔

حضرت حبیب بن زید رض فرمانے لگے:-
" میرے بارہ بچے ہیں ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو دودھ پیتے ہیں کچھ ایسے ہیں جنہوں نے ابھی چلنا نہیں سیکھا - - - میں جب رسول اللہﷺ کا پیغام لے کے نکلا تھا تو میں نے پلٹ کے بچے نہیں دیکھے تو تیرے پہرہ دار کیسے دیکھ لوں ,جو جی میں آتا ہے کر غلامان محمدﷺ جان دینے سے نہیں ڈرتے " - -

مسیلمہ نے زور سے تلوار ماری بازو کٹ کے گر گیا کہنے لگا :-
" اب بول اب تیرا کیا خیال ہے"؟؟؟
آپ فرمانے لگے:-
" تو بڑا بیوقوف ہے ہمیں آزماتا ہے، ہمیں تو بدر سے لے کر احد تک سب آزما چکے ہیں ، تو ابھی بھی خیال پوچھتا ہے، میرا خیال وہی ہے جو میرے نبی نے فرمایا" - - -

مسلمہ نےپھر تلوار ماری دوسرا ہاتھ کٹ گیاکہنے لگا:-
" میں تجھے قتل کر دونگا باز آجا
آپ فرمانے لگے:-
" تو بڑا نادان ہے ، ان کو ڈراتا ہےجو فجر کی نماز پڑھ کے پہلی دعا ہی شہادت کی مانگتے ہیں ، جو کرنا ہے کر لے" - -

مسلمہ کزاب نے تلوار گردن پر رکھی کہنے لگا:-
" میں تیری گردن کاٹ دونگا " - -
حبیب بن زید فرمانے لگے:-
" کاٹتا کیوں نہیں" - - -

روایت کرنے والا فرماتا ہے مسیلمہ کے ہاتھ کانپتے تھے - تلوار چلاٸی گردن کٹ گٸی ، ادھر مدینے میں حضورﷺ کی انکھوں میں آنسو آٸے ، صحابہ کرام رض نے پوچھا :-
" یا رسول اللہ کیا ہوا " - - -
فرمایا :-
"میرا حبیب شہید ہو گیا ہے - - - اور رب کریم نے اس کے لٸے جنت کے سارے دروازے کھول دیئے ہیں" -

کی محمد ﷺ سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
اللہ اکبر *براہِ کرم یہ تحریر کم از کم پانچ پلس گروپس میں سینڈ کریں جزاک اللّہ*
*نیکی کی رہنمائی کرنے والا نیکی*
*کرنے والے کی طرح ہے،*

28/07/2025

عورت کے پردے کا حکم

28/07/2025

دنیا کی حقیقت اور آخرت پر نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان اللّٰہ پاک سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Abbottabad
Abbottabad