FLAG.School

FLAG.School

Share

Future Leaders Alliance Group (FLAG)
Empowering Education, Shaping Leaders

01/06/2025

فلیگ کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ مضمون نویسی کے نتائج

ہائی سیکشن

پہلی پوزیشن ۔ فاتحہ نور ۔ قلندرآباد پبلک سکول

دوسری پوزیشن ۔ کشمالہ ۔ اسلامیہ پبلک سکول

تیسری پوزیشن عدنان احمد ۔ قلندرآباد پبلک سکول

مڈل سیکشن

پہلی پوزیشن ۔ شانزے شہر یار ۔ قلندرآباد پبلک سکول

دوسری پوزیشن ۔ بسمہ خالد ۔ قلندرآباد پبلک سکول

تیسری پوزیشن ۔ نور عدن ۔ قلندرآباد پبلک سکول

پرائمری سیکشن

پہلی پوزیشن مریم شیر باز ۔ قلندرآباد پبلک سکول

دوسری پوزیشن ۔ شفق یاسر ۔ قلندرآباد پبلک سکول

تیسری پوزیشن ۔ شاہ زیب ۔ قلندرآباد پبلک سکول

۔
ان تمام بچوں اور ان کے اساتذہ کو بہت بہت مبارک باد

قلندرآباد پبلک سکول نے تینوں سیکشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ان بچوں کو فلیگ ایوارڈز سرمنی میں فلیگ کی طرف سے سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے ۔

15/04/2025

فلیگ کے آئندہ مقابلوں کا شیڈیول جاری۔

26/03/2025

فلیگ مقابلہ حسن قرآت و نعت کے پوزیشن ہولڈر طلبہ

24/03/2025

فلیگ قرآت ٹرافی حافظ ابو بکر اور نعت ٹرافی سیدہ نور حرم نے جیت لی۔

تقریب تقسیم انعامات 23 مارچ کو فلیگ ایمبیسڈر قلندرآباد پبلک سکول میں منعقد ہوئی ۔ جہاں بچوں کو انعامات دیئے گئے

۔

فلیگ کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ حسن قرآت و نعت کی ٹرافی کا مقابلہ 23 مارچ کو ہوا۔ فلیگ ایمبیسڈر قلندرآباد پبلک اسکول میں منعقدہ اس تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلہ ہوا۔ فلیگ قرآت ٹرافی 2025 کا اعزاز دار نور پبلک اسکول کے حافظ ابو بکر نے اپنے نام کیا، جبکہ فلیگ نعت ٹرافی 2025 اسلامیہ پبلک اسکول کی سیدہ نور حرم نے جیت لی۔ قرآت ٹرافی کے لیے عثمانیہ اسلامک فاؤنڈیشن اسکول اینڈ کالج، لودھی آباد کے معاذ شاہد اور البدر ایجوکیشنل اکیڈمی کی فاتحہ نور بھی مقابلے میں شامل تھے۔ نعت ٹرافی کے لیے مقابلہ طلبہ اور طالبات کے درمیان ہوا، جس میں قلندرآباد پبلک اسکول کے ذوالقرنین اور ایان کا مقابلہ اسلامیہ پبلک اسکول کی زنیرہ منیر اور سیدہ نور حرم سے تھا۔ زبردست نعت خوانی کے بعد سیدہ نور حرم نے یہ ٹرافی اپنے نام کر لی۔ مقابلوں میں شریک چالیس طلبہ و طالبات کو فلیگ کی جانب سے ٹیلنٹ سرٹیفکیٹ دیے گئے، جبکہ چار مختلف مقابلوں میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے بچوں کو خصوصی انعامات دیے گئے۔ تقریب میں مختلف اسکولوں کے سربراہان، اساتذہ، اور طلبہ کے علاوہ نائب امیر جماعت اسلامی ایبٹ آباد مولانا صابر اعوان، خطیب مدنی مسجد مولانا خلیل الرحمٰن، مولانا نور محمد، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول میر پور عبد الوحید ، حاجی عبد القدوس خان، محمد سلیم اعوان، عابد خان جدون، ملک وسیم اعوان، واصب علی سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ فلیگ کے چیف پیٹرن عتیق الرحمٰن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ محمد سلیم اعوان کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز بچوں کو کیش انعامات بھی دیے گئے۔ قلندرآباد پبلک اسکول کے ایڈمنسٹریٹر حذیفہ جہانگیر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
--------------------------------

22/03/2025

فلیگ کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ حسن قرآت و نعت کے نتائج جاری ۔

فلیگ کی طرف سے جاری کردہ ٹیلنٹ شیٹ کے مطابق مقابلوں میں قلندرآباد سرکل کے 7 سکولوں کے 81 بچوں نے شرکت کی جن میں سے 37 بچے مقابلے کے اہل قرار پائے اور فلیگ ٹیلنٹ سرٹیفکیٹ حاصل کیا ۔ چار کیٹگریز میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو فلیگ کی طرف سے شیلڈز اور قرآت و نعت میں ایک ایک خصوصی انعام دیا جائے گا ۔ تقریب تقسیم انعامات اتوار 23 مارچ کو فلیگ ایمبیسڈر قلندرآباد پبلک سکول میں منعقد ہو گی
فلیگ ٹیلنٹ شیٹ پر جاری ہونے والے نتائج

مقابلہ حسن قرآت برائے طلبہ کے نتائج

پہلی پوزیشن عثمانیہ اسلامک فائونڈیشن سکول اینڈ کالج لودھی آباد کے معاذ شاہد نے حاصل کی
دوسری پوزیشن پر داد نور پبلک سکول کے حافظ ابو بکر رہے
تیسری پوزیشن البدر پبلک سکول کے طلحہ ایان قریشی نے حاصل کی
جب کہ ایک خصوصی انعام ایگل ماڈل سکول سجی کوٹ کے شاہ عالم نے حاصل کیا

مقابلہ حسن قرآت برائے طالبات کے نتائج

البدر پبلک سکول کی فاتحہ نور اول آئیں ۔

دار نور پبلک سکول کی نمرہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی
قلندرآباد پبلک سکول کی عروہ مظہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی

مقابلہ نعت برائے طلبہ کے نتائج

قلندرآباد پبلک سکول کے ذوالقرنین اور ایان نے پہلی پوزیشن حاصل کی

محمد حسین نے ینگ سکالرز سکول سسٹم کی طرف سے شرکت کرتے ہوئے دوسری جب کہ ایگل ماڈل سکول سجی کوٹ کے عبداللہ غلام ضمیر نے حاصل کی

مقابلہ نعت برائے طالبات کے نتائج
اس کیٹگری میں پہلی دونوں ہوزیشنیں
اسلامیہ پبلک سکول کی دو طالبات زنیرہ منیر اور سیدہ نور حرم نے حاصل کیں جب کہ تیسری پوزیشن عثمانیہ اسلامک فائونڈیشن سکول اینڈ کالج لودھی کی کلثوم اشفاق نے تیسری پوزیشن لی جب کہ حافظہ حمنہ نور نے خصوصی انعام حاصل کیا
--------------------------------

20/03/2025

فلیگ کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ نعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 12 مارچ کو عثمانیہ اسلامک فاؤنڈیشن اسکول اینڈ کالج، لودھی آباد میں منعقد ہونے والے مقابلہ نعت برائے طلبہ میں قلندرآباد پبلک سکول کے بچوں ذوالقرنین اور ایان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
محمد حسین، جو کہ ینگ اسکالرز اسکول سسٹم کے طالب علم ہیں، نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ عبداللہ غلام ضمیر نے ایگل ماڈل اسکول کی جانب سے شرکت کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

13 مارچ کو فلیگ نے طالبات کے مابین مقابلہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں طالبات نے خوبصورت آواز اور محبتِ رسول ﷺ سے بھرپور کلام پیش کر کے حاضرین کو مسحور کر دیا۔

اس مقابلے میں پہلی دونوں پوزیشنیں اسلامیہ پبلک سکول نے حاصل کیں ۔ زنیرہ منیر نے بہترین نعت خوانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسلامیہ پبلک سکول کی طالبہ، سیدہ نور حرم نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی،
جبکہ عثمانیہ اسلامک فاؤنڈیشن اسکول اینڈ کالج کی کلثوم اشفاق نے مقابلہ نعت برائے طالبات میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

منتظمین کے مطابق، ان مقابلوں کا مقصد نئی نسل میں نعت خوانی کے فن کو فروغ دینا اور ان کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ کو اجاگر کرنا ہے۔

دوسری جانب مقابلہ حسن قرآت کی پوزیشنوں کا اعلان فائنل رائونڈ کے بعد کیا جائے گا ۔ ابتدائی مقابلوں کے نتائج کے مطابق چار سکولوں نے فائنل رائونڈ کے لیئے کوالیفائی کیا ہے جن میں دار نور پبلک سکول ، عثمانیہ اسلامک فائونڈیشن سکول اینڈ کالج ، البدر پبلک سکول ، اور قلندرآباد پبلک سکول شامل ہیں ۔
فلیگ کی طرف سے ان پوزیشن ہولڈر بچوں میں 23 مارچ کو انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔ تقریب تقسیم انعامات قلندرآباد پبلک سکول میں منعقد ہو گی ۔
فلیم میڈیا
--------------------------------

17/03/2025

فلیگ مقابلہ حسن قرآت برائے طلبہ کا فائنل 19 مارچ کو قلندرآباد پبلک سکول میں ہوگا
۔
فلیگ کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ حسن قرآت کے فائنل راؤنڈ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فائنل راؤنڈ 19 مارچ بروز بدھ کو قلندرآباد پبلک اسکول میں منعقد ہوگا، جس میں چار اسکولوں کے طلبہ حصہ لیں گے۔
ججز کے فیصلے کے مطابق مقابلہ حسن قرآت برائے طلبہ کے فائنل مرحلے کے لیے دار نور پبلک اسکول، عثمانیہ اسلامک فاؤنڈیشن اسکول اینڈ کالج سے ، البدر پبلک اسکول، اور قلندرآباد پبلک اسکول نے کوالیفائی کیا ہے۔
فائنل مقابلے میں قراءت حدر میں ہوگی، اور نصاب مکمل قرآن مجید پر مشتمل ہوگا۔ ہر طالب علم قرآن مجید کے کسی بھی حصے کی قراءت پیش کر سکتا ہے۔
منتظمین کے مطابق، اس مقابلے کا مقصد طلبہ میں قرآنی تعلیمات سے محبت، تجوید و قراءت میں مہارت، اور خود اعتمادی کو فروغ دینا ہے۔ مقابلے میں ججز قراءت کی فنی مہارت، تلفظ، اور تجوید کے اصولوں کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔
فائنل راؤنڈ میں کامیاب ہونے والے طلبہ فلیگ مقابلہ حسن قرآت کے پوزیشن ہولڈرز ہوں گے انہیں 23 مارچ کو تقریب تقسیم انعامات میں ایوارڈز اور اسناد سے نوازا جائے گا۔
فلیگ کے زیر اہتمام مقابلوں کی تمام کوریج فلیگ ڈاٹ سکول کی ویب سائٹ اور آفیشل یوٹیوب چینل فلیم پر نشر ہو گی۔ اگر آپ بھی مقابلوں کی تفصیلات سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو فلیگ کے یوٹیوب چینل فلیم کو سبسکرائب کرلیں۔ مقابلہ حسن قرآت کے پہلے رائونڈ میں شامل ہونے والے طلبہ کی ویڈیوز فلیگ کے آفیشل یو ٹیوب چینل فلیم پر موجود ہیں ۔ جب کہ مقابلہ نعت کی ویڈیوز بھی آپ فلیم یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔
فلیم میڈیا
--------------------------------

14/03/2025

فلیگ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت و نعت دو روز جاری رہنے کے بعد مکمل ہو گیا ۔ چار کیٹگریز کے مقابلوں میں کل 70 طلبہ نے حصہ لیا جن کا تعلق گیارہ مختلف تعلیمی اداروں سے تھا ۔ یہ مقابلے عثمانیہ اسلامک فاونڈیشن سکول اینڈ کالج میں منعقد ہوئے۔ بدھ گیارہ مارچ کو طلبہ کے مابین دو مقابلے ہوئے اور جمعرات کو طالبات کے مابین دو مقابلے منعقد ہوئے فلیگ سے منسلک قلندرآباد سرکل کے تمام تعلیمی اداروں نے ان مقابلوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ ان مقابلوں کے نتائج 17 رمضان المبارک کو جاری کیئے جائیں گے جب کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو 23 مارچ کو انعامات دیئے جائیں گے ۔ ابھی تک صرف مقابلہ نعت کی پہلی پوزیشنوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق مقابلہ نعت برائے طلبہ میں قلندرآباد پبلک سکول نے جب کہ مقابلہ نعت برائے طالبات میں اسلامیہ پبلک سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ مقابلہ حسن قرآت کے ججز کا فیصلہ فائنل ہونے کے بعد فلیگ ڈاٹ سکول پر چاروں کیٹگریز کے نتائج جاری کیئے جائیں گے ۔
فلیم ڈیجیٹل میڈیا ان مقابلوں کی مکمل کوریج اپنے ناظرین کے لیئے پیش کرے گا ۔ مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر ایم ڈی عثمانیہ پبلک سکول اینڈ کالج وقار احمد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فلیگ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی جانب سے مستقبل میں بھی بطور فلیگ کوآرڈینیٹر تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ طالبات کے مقابلوں کی تکمیل پر پرنسپل قلندرآباد پبلک سکول میڈم منیبہ دائود نے مقابلوں کا حصہ بننے والے تمام اداروں اور بچوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ فلیگ ایمبیسیڈرز کی حیثیت سے ہم مقابلوں کے منصفانہ اور غیر جانبدرانہ نتائج پر یقین رکھتے ہیں ۔ اور ججز کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیئے فلیگ کا فورم جوائن کرنا چاہیئے ۔ کیوں کہ فلیگ بچوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق مواقع فراہم کر رہا ہے ۔ انہی مواقع سے فایدہ اٹھا کر مستقبل میں اپنے اپنے شعبہ ہائے حیات میں یہی بچے قائدانہ کردار ادا کرنے کے قابل ہوں گے ۔

12/03/2025

فلیگ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت ونعت کا آغاز ہو گیا ۔ ان مقابلوں میں سرکل قلندرآباد کے مختلف سکولوں کے 70 بچے حصہ لے رہے ہیں ۔ بدھ کے روز پینتیس بچوں نے قرآت و نعت کے دو مقابلوں حصہ لیا ۔ مقابلے عثمانیہ اسلامک فائونڈیشن سکول اینڈ کالج لودھی آباد میں منعقد ہو رہے ہیں ۔ کل 13 مارچ کو بھی پینتیس طالبات مقابلوں میں حصہ لیں گی ۔ مقابلوں کے شرکاء کو چار کیٹگریز میں انعامات دیئے جائیں گے جن میں مقابلہ حسن قرآت اور مقابلہ نعت برائے طلبا بدھ کے روز منعقد ہوئے ۔ جب کہ مقابلہ حسن قرآت و نعت برائے طالبات تیرہ مارچ کو منعقد ہو گا۔
قلندرآباد پریس کلب کے صدر اور چیف پیٹرن فلیگ عتیق الرحمٰن شاہ نے بتایا ہے کہ مقابلوں کے نتائج 17 رمضان المبارک کو جاری کیئے جائیں گے اور ان۔ شاءاللہ 23 مارچ 2025 ء کو انعام لینے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات قلندرآباد پبلک سکول میں منعقد کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11/03/2025

فلیگ کے زیر اہتمام مقابلہ حسنِ قرآت و نعت میں شامل ہونے والے طلبہ اور طالبات کے لیئے اہم ہدایات

10/03/2025

فلیگ کے تحت مقابلہ حسنِ قرآت و نعت کا انعقاد

07/03/2025

فلیگ مقابلہ حسن قرآت کے لیے ججز پینل کا اعلان
فلیگ کے تحت ہونے والے مقابلہ حسن قرآت کے لیے تین رکنی ججز پینل تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چیف پیٹرن عتیق الرحمٰن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کو غیرجانبدارانہ اور منصفانہ بنانے کے لیے ماہر اور باصلاحیت ججز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ججز کا تعلق بیرونی اداروں سے ہے اور وہ قرآت اور عربی زبان میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔
آئیے ان ججز کے پروفائل پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
پینل میں شامل قاری حافظ سید خلیق الرحمٰن شاہ آل پاکستان مقابلہ حسن قرآت 2016ء کے انعام یافتہ ہیں۔ وہ تجوید اور قرآت میں مہارت رکھتے ہیں اور اپنی خوبصورت اور پرسوز آواز کے لیے مشہور ہیں۔
آمنہ مصطفیٰ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں عربی ادب کی پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔ انہوں نے جامعہ المحصنات منصورہ لاہور سے درس نظامی اور سند تجوید مکمل کی۔ وہ وفاق المدارس سے علوم القراءات میں تخصص یافتہ ہیں اور اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان میں بطور کوآرڈینیٹر خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں، جبکہ جامعہ المحصنات میں تدریسی فرائض بھی سر انجام دے رہی ہیں۔
مفتی حافظ اویس احمد کشمیری نے کراچی کے معروف ادارے سے حفظ مکمل کیا اور جامعہ اشرف المدارس سے درس نظامی، تخصص فی الفقہ اور دورہ حدیث مکمل کیا۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات و عربی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اے ٹی ٹی سی بھی کیا۔ وہ اس وقت العصر اسلامک اسکول کراچی میں تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یہ مقابلہ بچوں میں قرآن سے محبت، تجوید کی درستگی اور قرآنی آداب کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ججز اپنی علمی مہارت اور غیرجانبدارانہ فیصلوں کے ذریعے اس مقابلے کو معیاری بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

فلیم میڈیا
--------------------------------

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Urdunagar Qalandarabad
Abbottabad