26/08/2026
محفلِ رحمتُ للعالمین ﷺ
گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر (GTVC) بوائز ایبٹ آباد میں محفلِ رحمتُ للعالمین ﷺ نہایت عقیدت، احترام اور نظم و ضبط کے ساتھ منعقد کی گئی۔
یہ بابرکت محفل پروفیسر انجینئر محسن اکرم صاحب کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی، جس میں ادارے کے تمام معزز اساتذہ اور اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل صاحب نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات، کردار اور اسوۂ حسنہ کو ہمارے لیے بہترین نمونہ قرار دیا۔
محفل میں اساتذہ اور طلبہ نے مل کر بھرپور شرکت کی اور حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔
Khyber Pakhtunkhwa Technical Education and Vocational Training Authority Mohsin Akram