17/08/2026
عشرہ رحمت للعالمین
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخار الغنی نے ضلع بھر کے تمام سکولوں کو ہدایت کی ہیکہ وہ ربیع الاول کے ماہ مقدس میں عشرہ رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منائیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہستی کائنات کی عظیم نعمت ہے اس لئیے سکولوں میں نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیغمبر انقلاب کی آمد اور مقصد آمد پر بچوں میں تقریری، تحریری اور کوئیز مقابلے کروائیں تا کہ آنے والی نسلوں میں مقصد آمد رسول خاتم النبیین اجاگر ہوسکے۔