JAMIA UMA SALMA LIL BANAT ABBOTTABAD
جامعہ ام سلمہ رض للبنات ایبٹ آباد
ملحق وفاق المدارس العربیہ پاکستان
16/05/2026
مفتی جعفرطیارمقبول اعوان رئیس الجامعہ جامعہ ام سلمہ رض للبنات ایبٹ آباد
14/05/2026
مفتی جعفرطیارمقبول اعوان سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل خیبرپختونخواہ کی جانب سے ممتاز مذہبی اسکالر، خطیب تاریخی مسجد مہابت خان، رئیس جامعہ اشرفیہ پشاور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے علمبردار مولانا محمد طیب قریشی کو صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
مولانا محمد طیب قریشی نے ہمیشہ دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات، اعتدال پسندی، بین المذاہب ہم آہنگی، اقلیتوں کے حقوق، قومی یکجہتی اور عوامی فلاح کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ دہشت گردی، انتہاپسندی، پولیو، کورونا آگاہی مہمات اور سماجی اصلاح جیسے اہم قومی معاملات پر ان کی خدمات قابلِ قدر اور قابلِ تقلید ہیں۔
مولانا محمد طیب قریشی کو تمغۂ امتیاز حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات نوجوان نسل کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا طیب قریشی نے دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات، بین المذاہب ہم آہنگی، اعتدال، قومی یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے فروغ میں قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے، جس پر پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔