Sohrab Bhi
is page per Islamic videos Milenge
کسی کمرے کے اندرایک انسان اپنے نرم بستر پر لیٹا ہوا ہوتا ہے
باہر سے وہ مکمل پُرسکون نظر آتا ہے،مگر اندر ایک شور برپا ہوتا ہے
اور ایک عجیب سا احساس کہ:
"میرے بغیر شاید یہ سب کچھ ختم ہو جائے گا"
وہ سوچتا ہے کہ اگر میں نہ رہا تو گھر بکھر جائے گا
اگر میں نہ ہوں تو کاروبار رک جائے گا
اگر میں نہ ہوں تو لوگ ٹوٹ جائیں گے
اور شاید… دنیا ہی ٹھہر جائے گی
مگر وہ یہ حقیقت بھول جاتا ہے
کہ اسی زمین کے نیچے بے شمار ایسے لوگ سو رہے ہیں
جو کبھی اپنے آپ کو بہت بڑا انسان سمجھتے تھے
وہ لوگ جن کے آنے پر محفلیں آباد ہوتی تھیں
جن کی ایک نظر پر لوگ اپنی تقدیریں بدلنے کی کوشش کرتے تھے
جن کے نام سن کر دروازے کھل جاتے تھے
اور جن کی خاموشی سے لوگ ڈر جایا کرتے تھے
آج اُن کی قبروں پر صرف مٹی ہے
کچھ گھاس اُگی ہوئی ہے
اور وقت نے ان کے نام بھی دھندلا دیے ہیں
اور دنیا؟
دنیا آج بھی بالکل ویسے ہی چل رہی ہے
سورج اُسی طرح نکلتا ہے
رات اُسی طرح آتی ہے
بازار ویسے ہی سجے ہیں
اور لوگ ویسے ہی ہنستے، روتے اور بھولتے چلے جاتے ہیں
کچھ دن پہلے جو انسان کسی کی زندگی کا مرکز تھاآج اُس کا کمرہ کسی اور کے استعمال میں ہے
اُس کے کپڑے کسی اور کو دے دیے گئے ہیں اُس کی کرسی کسی اور نے سنبھال لی ہے
اور اُس کا موبائل؟
وہ بھی کسی اور ہاتھ میں ہے
اور سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جس نمبر پر کبھی کالز کی لائن لگی رہتی تھی
چند مہینوں بعد وہ نمبر “غیر فعال” ہو جاتا ہے
اور پھر یادوں کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہتا
انسان واقعی عجیب ہے
وہ چند لمحوں کی طاقت کو ہمیشہ کی حقیقت سمجھ لیتا ہے
وہ سانسوں کے عارضی قرض کو اپنی ملکیت سمجھ بیٹھتا ہے
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ
وہ ایک کمزور چراغ سے زیادہ کچھ نہیں
جو ذرا سی ہوا سے بھی بجھ سکتا ہے…
وہ بھول جاتا ہے کہ
ایک دن ایسا بھی آئے گا جب اُس کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہو جائے گی
اور لوگ جن کے درمیان وہ آج خود کو مرکز سمجھتا ہےاُسے ایک خاموش قبر میں اتار کر واپس اپنی زندگیوں میں لوٹ جائیں گے
پھر وقت گزرے گاراتیں آئیں گی اور چلی جائیں گی
کھانے پکیں گے
لوگ ہنسیں گے
بچے کھیلیں گے
بازار آباد رہیں گے
اور دنیا بالکل ویسے ہی چلتی رہے گی
تو پھر یہ غرور کیوں؟
یہ تکبر کیوں؟
مرنے کے بعد صرف اُسی انسان کو یادکیا جاتا ہے جس کا اخلاق لوگوں کے ساتھ اچھا ہوتا ہے۔🌸
کیا آپکو پہلے اس کا علم تھا؟
سورہ الفلق میں چار چیزوں سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے، اور وہ چاروں بڑی خطرناک خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں۔
جبکہ سورۃ الناس میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے، مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورة الفلق والى چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔
اب غور کریں سورہ الفلق میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی مگر اس کے آغاز میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی صرف ایک صفت کا وسیلہ
پکڑا گیا۔
أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی۔ 11
... ان چار چیزوں سے
تمام مخلوق کے شر سے (۱)
چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے (۲)
جادوگر عورتوں کے شر سے (۳)
حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں (٤)
اب سورۃ الناس کو دیکھیں۔ اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی مگر آغاز میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی تین صفات کا
وسیلہ پکڑا گیا
أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، إِلَهِ النَّاسِ
میں پناہ مانگتا ہوں تمام انسانوں کے رب کی تمام انسانوں کے بادشاہ کی تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی۔
صرف ایک چیز سے اور وہ چیز ہے خناس کا وسوسہ۔ اے تمام انسانوں کے رب! اے تمام انسانوں کے شہنشاہ اے تمام انسانوں کے معبود برحق مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے۔
یہ خناس، یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان خناس اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے اور آپ کو پتا ہی نہ چلے۔ اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے۔ چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ یا تو نظر ہی نہ آئے، یا بظاہر دوست اور خیر خواہ
نظر آئے مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے۔ بڑا خطرناک معاملہ ہے، بہت ہی خطرناک دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے
خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں۔ کوئی آتا ہے، ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر اُن میں سے کسی ایک کے دل میں وسوسے کا بیج ہوتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے اور محبت فنا ہو جاتی ہے۔ دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں۔
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں۔ اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے۔ ایک چغل خور آتا ہے، باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وایسا وسوسہ ڈال جاتا ہے کہ آپ کی محبت نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے، اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے۔
اسی طرح شیاطین جو جنات ہیں نظر نہیں آتے۔ آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے اور اس بدگمانی کے طوفان میں آپ کے کتنے رشتے نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں۔ اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے آمین منقول
01/08/2023
Sohrab Bhai official - YouTube Assalam o AlaikumTo all my views my name is sohrab Ali channel name Sohrab Bhai official is channel per aapko Hazrat Muhammad Sallallahu Alaihi wa alayhi wa ...
30/07/2023
M sohrab Islamic - YouTube 😍😍Assalamu AlaikumWelcome to my channel M s o h r a b I s l a m I cAapko is channel per Islamic videos MilengeAap is channel ke sath Jude RahiIslamic video...
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
123445