Online Quran Learning

Online Quran Learning Learn HOLY QURAN from home.Online Quran Learing

08/08/2023
08/08/2023
03/08/2023

اصحاب الجنتہ یا باغ والوں کا واقعہ قرآن پاک سورت قلم میں بیان ہوا ہے ۔ عبرت اور نصیحت کے لیے اس کا مفہوم لکھتا ہوں۔ "اہل کتاب میں ایک شخص بہت مالدار اور مرد نیک تھا،اپنی پیداوار سے فقراء اور مسکینوں پر کافی خرچ کرتا تھا۔اس کا جب انتقال ہو گیااس پیچھے اسکے بیٹے مالک بن گۓ۔ جب باغات کی چناٸی یا فصل کی کٹاٸی کا وقت آیا تو لڑکوں نے مشورہ کیا کہ باپ کیسا بےوقوف تھا جو اپنی دولت غریبوں اور مسکینوں پر لٹا دیتاتھا ، ہم یہ پاگل پن نہیں کرٸیں گے کہ اپنی محنت یوں ضاٸع کر دیں ہم فصل کی چناٸی کے لیے سویرے سویرے جاٸیں گے کہ نہ کوٸی دیکھے اور نہ مانگے۔ اور ہم مال خوب جمع کر لیں گے۔ جب مشورے کے مطابق وہ صبح سویرے باغ کی طرف گٸے تو کیا دیکتھے ہیں کہ باغ تباہ و برباد ہو چکا ہے اللہ کے حکم سے آندھی نے اسے اکھاڑ پھینکا اب اپنی سوچ پر افسوس کرنے لگے لیکن اب نقصان پہنچ چکا تھا" اس میں ہمارے سبق یہ ہیکہ اللہ تعالی ہمیں اگر مال و دولت سے نوازا ہے تو وہ آزماٸش ہے اس محروم طبقات کا حصہ اور اگر ہم وہ ادا کرنے میں لیت و لعل یا کوتاہی کریں گے تو یقینا وہ بے برکت ہو جاۓ گا کبھی بیماریوں کی ہواٸیں اڑا لے جاٸیں گی اور کبھی مقدمات کی آندھیوں کی نظر ہو جاۓ۔ ہر مسلمان کو اگر صاحب استطاعت ہے تو صدقہ کرتے رہنا چاہیے ۔ صدقہ بلاٶں کو ٹال دیتا ہے ۔ زکوٰۃ کی اداٸیگی میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے خوشدلی سے اپنے مال سے حساب کر کے ہر سال زکوٰۃ ادا کرتے رہیں۔ اس سے فرض بھی ادا ہو گا اور برکات بھی حاصل ہونگیں۔

Qari Asim Rehman Learning Academy.
11/07/2023

Qari Asim Rehman Learning Academy.

Address

Mansehra Road Abbottabad
Abbottabad
22020

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Quran Learning posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share