29/09/2025
الحمد للہ!
پاکستان کڈنی سنٹر ایبٹ آباد کی جانب سے منڈی بہاؤ الدین کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں اور فری میڈیکل کیمپس کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جہاں سات دیہاتوں میں متاثرہ عوام کو علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔
اس عظیم خدمت پر میں اپنے محترم چاچو سردار جلیل الرحمان صاحب (مکول پائیں، گلیات، ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد) اور ان کی پوری ٹیم کو دل سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ خدمت نہ صرف ہمارے خاندان بلکہ پورے قبیلہ کڑلال کے لیے باعثِ فخر ہے۔
یقیناً یہ اقدام قبیلہ کڑلال کے اُس ویژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد انسانیت کی خدمت اور مشکل وقت میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
🌸 اللہ تعالیٰ سردار جلیل الرحمان صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے اور انہیں مزید حوصلہ دے کہ وہ اسی طرح خدمتِ خلق کا مشن جاری رکھ سکیں۔