03/03/2023
ریکارڈ کی بروقت درستگی اور والدین و اداروں کا کردار.
بچوں کو سکول میں داخل کرواتے وقت والدین ان باتوں کا خیال رکھیں۔
1۔ بچے کے درست نام کا اندراج
2۔ ولدیت کی درستگی جو نام والد کے شناختی کارڈ پر ہے
3۔ تاریخ پیدائش کا درست اندراج۔
4۔ بچے کے نام کے درست سپیلنگ۔
اگر والدین اور ادارے ان باتوں کا خیال نہیں رکھیں گے تو بھاری فیسیں دیکر عدالت سے درستگی کروا کہ بورڈ آفس کی بھاری فیسیں جمع کروا کر درستگی کروانی ہو گی۔
اس لئیے والدین اس بات کی یقین دھانی کر لیں کہ انکے بچے کا نام سکول ریکارڈ میں بالکل درست ہے۔
پرائمری سطح پر اپنے بچوں کا ریکارڈ داخل/خارج میں لازمی جا کر دیکھیں ورنہ بعد میں عزیمت اٹھانی پڑے گی۔
ادارے بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچے کا نام سکول ریکارڈ میں لکھتے وقت والدین سے لازماً پیدائشی سرٹیفکیٹ طلب کریں اور اس کے مطابق بائیو ڈیٹا درج کریں۔