Oxford School of Excellence

Oxford School of Excellence

Share

OSE is a branch of Oxford Grammar School located in Qalandarabad Near Tannan Shell pump district Abb

Photos from Oxford School of Excellence's post 16/08/2022

OXFORD SCHOOL
Independence Day
2022

15/07/2022

*پیپر چیکنگ کا فرسودہ نظام*
تحریر و تحقیق:
شوکت محمود ہری پور
ہمارے نظام تعلیم میں میٹرک لیول پر پہلی دفعہ بورڈ کی سطح پر طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ/امتحان لیا جاتا ہے اور بورڈ کی جانب سے نمبروں سے نوازا جاتاہے۔ ہمارے نظام تعلیم کے درج ذیل چار بنیادی اجزاء ہیں
1)نصاب 2)کتاب 3)استاد 4) جائزہ /امتحان

جائزہ/امتحان کی بنیاد پر طلبہ کی قابلیت کو پرکھا جاتا ہے۔مروجہ امتحانی نظام میں سینکڑوں خرابیاں اصلاح طلب ہیں۔لیکن سب سے بڑھ کر طلبہ کے امتحانی پرچہ جات کی چیکنگ کا فرسودہ اور ناقص نظام پورےنظام تعلیم کو تباہ کر رہا ہے۔صوبہ بھر میں آٹھ تعلیمی بورڈز بچوں سےسالانہ کروڑوں روپے وصول کرنے کے باوجود معیاری امتحانی نظام دینے سے قاصر نظر آتے ہیں۔تعلیمی بورڈ کی پہلی ذمہ داری بچوں کی قابلیت کی جانچ پڑتال کے بعد ریزلٹ کا اجراء ہے۔رجسٹریشن فیس،سپورٹس فیس ،امتحانی داخلہ فیس ،سرٹیفیکیٹ فیس،کوریکشن فیس ،ری ٹوٹلنگ فیس،ویریفیکیشن فیس وغیرہ کی مدات میں بچوں سے کروڑوں روپے سالانہ جمع کیے جاتے ہیں۔صرف نہم دہم کے طلبہ سے امتحانی فیس کی مد میں 8 پیپرز کے امتحان کے لیے 1500 روپے تک وصول کیے جاتے ہیں۔جبکہ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ سے 6 پیپرز کے امتحان کے لیے 1800 روپے تک وصول کیے جاتے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ طلبہ کے پیپرز کی چیکنگ کے لیے جو معاوضہ دیا جا رہا ہے اس کی شرح درج ذیل ہے۔
50 نمبرات والے پیپر (اسلامیات ،مطالعہ پاکستان)
*16 روپے فی پیپر*

65 سے 75 نمبرات والے پیپر(انگلش ،اردو،ریاضی و سائنسز وغیرہ)
*18 روپے فی پیپر*

100 نمبرات والے پیپر
*20 روپے فی پیپر*

مارکنگ کے طریقہ کار کے مطابق مارکنگ گروپ کی صورت میں کی جاتی ہے ہر گروپ 5-6 ٹیچرز پر مشتمل ہوتا ہے۔گروپ کے تمام ممبران تقسیم شدہ سوالات چیک کرتے ہیں اور یہ 16 ، 18 اور20 روپے معاوضہ گروپ کے تمام ممبران میں تقسیم کیا جاتا ہے۔16 روپے معاوضے کو اگر گروپ کے 6 افراد میں تقسیم کیا جائے تو2 روپے 75 پیسے بنتے ہیں۔ *اس معاوضے میں چیک کیے گئے پیپرز کا معیار کیا ہو گا* ؟
*ایک دن میں ایک گروپ کتنے پیپر چیک کرے تو معقول معاوضہ مل سکتا ہے؟*
پیپرز کی غلط مارکنگ کا خمیازہ بچے کو ساری زندگی بھگتنا پڑھتا ہے۔ہر سال اپنے ریزلٹ سے غیر مطمئن ہزاروں بچے 600 روپے فی مضمون ری ٹوٹلنگ کی فیس جمع کرواتے ہیں جو اس مارکنگ پر عدم اعتماد ہے۔گزشتہ سال کے ری ٹوٹلنگ ریزلٹ کے مطابق تقریبا 30% بچوں کا ریزلٹ تبدیل ہوا۔صرف ری ٹوٹلنگ کی وجہ سے ریزلٹ میں اتنی بڑی تبدیلی آ سکتی ہے تو اگر ری چیکنگ کی جائے تو صورت حال بالکل مختلف ہو گی۔

ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ

ہر تعلیمی بورڈ کو پابند کیا جائے کہ ہر مضمون کے لیے یکساں مارکنگ سکیم کے مطابق مارکنگ کروائے۔

پیپرز کی مارکنگ صرف متعلقہ مضامین پڑھانے والے اساتذہ سے کروائی جائے۔

بورڈ پیپرز کی چیکنگ کا معاوضہ بڑھایا جائے تا کہ پیپر کو مارکنگ سکیم کے مطابق چیک کیا جا سکے۔16,18 اور 20روپے فی پیپر معاوضہ unjustified ہے۔جس کا سارہ ملبہ طلبہ کے ریزلٹ پر گرتا ہے۔

ہر گروپ کو روزانہ پیپر چیکنگ کے لیے حد مقرر کی جائے۔ایک دن میں 500-600 پیپر چیک کرنے سے مارکنگ کا معیار کیا ہو گا۔

بورڈ کیلنڈر کے مطابق ہر گروپ کو محدور پیپرز چیکنگ کے لیے دیے جائیں۔

ایسے طلبہ جو اپنے ریزلٹ سے مطمئن نہ ہوں ان کو معقول فیس کے عوض ری ٹوٹلنگ کے بجائے Re Marking /ری چیکنگ کی سہولت دی جائے۔

ان تجاویز پر عمل پیرا ہو کر لاکھوں بچوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ایسے ہزاروں بچوں کا مستقبل بچ سکتا ہے جو مارکنگ کے فرسودہ نظام سے مایوس ہو کر اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیں۔

Photos from Oxford School of Excellence's post 12/07/2022

Tooth brush activity

Photos from Oxford School of Excellence's post 12/07/2022
ESFC 2022 WEEK 1 🌞 12/07/2022
Photos from The Oxfordian School's post 12/07/2022
12/07/2022
Photos from The Oxford Education System's post 12/07/2022
Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Abbottabad