اقراء جامعۃ العلوم محمدیہ

اقراء جامعۃ العلوم محمدیہ

Share

تم میں سے بہترین وہ ہے جو قران کریم کو سیکھے اور سکھائے (الحدیث)🌺

19/04/2026

اکیلی ماں کی 16 سال تک سیمنٹ بوریاں اٹھا کر مشقت سے بچوں کو پالنے کی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات: https://jang.com.pk/news/1574746

Photos from Jamaat-e-Islami Pakistan Women's Wing's post 01/04/2026
01/04/2026

ای-ر-ا-ن کیلئے چندہ مہم کے دوران ایک بچے نے اپنا سائیکل دیدیا، امدادی مراکز پر جذباتی مناظر، ایسا جذبہ کہ آنکھیں نم ہوگئیں۔۔۔See more

01/04/2026

’’ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن بند نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی‘‘
روس نے امریکہ کو خبردار کر دیا
مزید تفصیلات کیلئے کمنٹ میں دیے گئے لنک پر کلک کریں۔۔۔

01/04/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی Mary L. Trump نے ایران میں رجیم چینج سے متعلق اپنے چچا کے مؤقف کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی ایران میں نہیں بلکہ امریکا میں ہوگی۔
میری ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا، "ڈونلڈ کو آخرکار رجیم چینج ملے گا،مگر ایران میں نہیں بلکہ امریکا میں۔ کوئی بادشاہت نہیں۔" ان کا یہ بیان تیزی سے وائرل ہوگیا اور ہزاروں افراد نے اسے پسند کیا۔
یہ ردعمل اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے حالیہ ہفتوں میں ایران پر امریکی و اسرائ*یلی حم*لوں کے بعد وہاں رجیم چینج حاصل کر لیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا، "ہم نے واقعی رجیم چینج کیا ہے، کیونکہ قیادت مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے۔"
تجزیہ کاروں کے مطابق اس معاملے پر امریکا میں سیاسی بحث میں شدت آ گئی ہے اور مختلف حلقے اس دعوے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
Disclaimer:
This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources. It does not represent any personal opinion or endorsement of any party involved.

01/04/2026

*آسیہ اندرابی — حریت، استقامت اور مزاحمت کی علامت*
بھارت کی دہلی عدالت کا حالیہ فیصلہ ایک بار پھر یہ سوال اٹھا رہا ہے کہ کیا انصاف واقعی سب کے لیے یکساں ہے؟
ایک تعلیم یافتہ، باحوصلہ اور بلند کردار کشمیری خاتون—جنہوں نے اپنی زندگی مظلوم کشمیریوں، بیواؤں، یتیموں اور معاشرتی اصلاح کے لیے وقف کر دی—آج تین بار عمر قید کی سزا کی مستحق قرار دی گئی ہیں۔ ان کے ساتھ فہمیدہ صوفی اور نہیدہ نسرین کو بھی 30، 30 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔
یہ وہ خواتین ہیں جو گزشتہ تقریباً آٹھ سال سے تہاڑ جیل میں بطور زیرِ سماعت قیدی پابندِ سلاسل تھیں—اپنے گھروں سے سینکڑوں کلومیٹر دور، بنیادی انسانی حقوق اور طبی سہولیات سے یکسر محروم۔
یہ صرف ایک عدالتی فیصلہ نہیں ہے…
یہ ایک سوچ، ایک توانا آواز اور ایک اصولی موقف کو دبانے کی مذموم کوشش ہے۔
کیا اختلافِ رائے اب جرم بن چکا ہے؟
کیا حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے تگ و دو بغاوت ہے؟
آسیہ اندرابی، جو شدید علالت کے باوجود استقامت کا استعارہ بنی رہیں… فہمیدہ صوفی، جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے مگر میسر نہیں… نہیدہ نسرین، جو بنیادی حقوق سے محروم رکھی گئیں… یہ ظلم و جبر ہمیں جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں۔
یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں۔
یہ وقت ہے کہ ہم حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہوں، مظلوم کی آواز بنیں اور انصاف کے تقاضوں کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔
یاد رکھیں، خاموشی کی کوکھ سے کبھی انصاف جنم نہیں لیتا۔ آواز اٹھانا ہی زندہ ضمیر کی پہچان ہے۔
*ثمینہ سعید*
_وائس پریزیڈنٹ، ویمن ونگ جماعتِ اسلامی پاکستان_

01/04/2026
24/03/2026
18/03/2026

روس نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جاری تنازع میں ایران کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
لندن میں تعینات روسی سفیر اینڈری کیلن نے کہا ہے کہ روس اس تنازع میں غیر جانبدار نہیں بلکہ ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک صرف ایران کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں، جبکہ یہ بات نظر انداز کی جا رہی ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے پہلے ایران پر حملہ کیا تھا۔روسی سفیر کے مطابق ایران صرف ان حملوں کا جواب دے رہا ہے، تاہم بہتر یہی ہے کہ جنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

Disclaimer: This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources. It does not represent any personal opinion or endorsement of any party involved.

09/03/2026

مادر علمی دارالعلوم دیوبند کے مہتمم کے نام کھلا خط
مولانا ابوالقاسم نعمانی صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند(انڈیا)
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
محترم
1989 میں بندہ ناچیز محمد امتیاز مروت دارالعلوم دیوبند کا طالب علم رہ چکا ہوں
اس مناسبت سے آپ کی خدمت اقدس میں چند معروضات پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں امید ہے گستاخی درگزر فرمائیں گے
محترم
کئی دنوں سے دارالعلوم دیوبند کی طرف منسوب چند اشتہارات سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں
جس کا عنوان مندرجہ ذیل ہے(فرقہ مودودیت اہلسنت والجماعت سے خارج کیوں؟)
محترم
میں اس وقت اس بحث میں جانا نہیں چاہتا کہ مودودیت کے نام سے کوئی فرقہ دنیا میں ہے بھی یا نہیں ؟
اسی طرح یہ بحث بھی بالکل لاحاصل ہے کہ اہلسنت والجماعت سے کیا مراد ہے؟
اسی طرح یہ بھی ایک لغو و لایعنی بات ہے کہ اہلسنت والجماعت کے ٹھیکیدار کون ہیں؟؟
میں بصد احترام آپ کی خدمت میں عرضگزار ہوں کہ اس وقت جبکہ اسلام کے انگنت دشمن(یہود ، ہنود ، قادیانی، نصارٰی وغیرہ)اسلام کیخلاف بے شمار سازشوں میں مصروف ہیں ۔
شیطان اکبر امریکہ اور شیطان اخبث اسرائیل کی ایران پر لشکر کشی ۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین، قرآن کریم کی توہین، حرمین شریفین کی توہین، شعائر اسلام کا انکار و مسلسل اہانت
ایسے میں دارالعلوم دیوبند کی طرف سے جماعت اسلامی کیخلاف مہم جوئی سے کس کو خوش اور کونسے قلعے کو فتح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
کیا ہم اب بھی فراست سے محروم رہیں گے؟!
یہ سب کام دار العلوم دیوبند میں ایک زمانے سے ہوتے آئے ہیں - فِرَقِ ضالّہ میں سے ایک 'مودودیت' کو بھی شمار کیا گیا تھا ، اس کے خلاف مناظرہ بازی کا باقاعدہ ایک شعبہ قائم کیا گیا تھا - اس پر فاضل اساتذہ کے محاضرات ہوتے تھے ، لائبریری میں تمام موافق و مخالف لٹریچر جمع کیا گیا تھا - دار الإفتاء سے وابستہ مفتیوں کے فتاویٰ جاری کیے گئے تھے ، جن میں 'مودودیوں' کے پیچھے نماز پڑھنے اور ان سے رشتۂ نکاح اور دوسرے تعلقات رکھنے سے منع کیا گیا تھا - ہم سمجھتے تھے کہ یہ سب ماضی کا قصہ ہے ، جسے دہرانے کی موجودہ حالات اجازت نہیں دیتے - لیکن ان پوسٹروں کو دیکھ کر حیرت اور افسوس ہورہا ہے کہ کچھ نادان حالات سے بالکل بے خبر ہیں - انہیں نہیں معلوم کہ اغیار ہمارے خلاف کیا کیا حربے اختیار کر رہے ہیں، جن کی منصوبہ بند سازش ہے کہ مسلمانوں کے مختلف طبقات ، مسالک ، گروہوں اور جماعتوں کے درمیان منافرت اور عداوت کی لہر کو تیز سے تیز تر کیا جائے ، تاکہ ایک ایک کرکے سب کا گلا گھونٹا جاسکے -
مولانا مودودی کو ہم معصوم عن الخطأ نہیں سمجھتے _ دوسرے علماء ان کی جن باتوں کو غلط سمجھتے ہیں ان پر خوب تنقید کریں اور امّت کے سامنے صحیح نقطۂ نظر پیش کریں - لیکن تنقید کا انداز مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے - کسی کی منفرد آراء کی بنا پر اسے گم راہ ، بے دین اور ضال و مضل کہنا درست رویّہ نہیں ہے - خود پاک و ہند دونوں جگہوں پر جماعت اسلامی کے علماء نے مولانا کی بہت سی آراء سے اختلاف کیا ہے -
لیکن یہ 'مودودیت' کیا ہے ، جس کا ابطال کرنے کے لیے مناظرہ کی مجلسیں سجائی جارہی ہیں؟ اگر حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ کے فیض یافتگان کا گروہ 'قاسمیت' نامی فرقہ نہیں ہے؟ اگر حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ سے محبت و عقیدت رکھنے والے 'حسینیت' نامی فرقہ نہیں ہیں ، تو مولانا مودودی کی دعوت پر جماعت اسلامی کے نام سے ایک دینی جماعت تشکیل دینے والوں پر 'مودودیت' کا لیبل کیوں چسپاں کیا جائے؟ جماعت اسلامی کی طرف سے بار بار یہ وضاحت کی جاتی رہی ہے کہ جماعت اسلامی سے وابستگی کے لیے مولانا مودودی کی ہر بات کی تائید ضروری نہیں ہے - رسائل و مسائل میں حوالہ موجود ہے۔۔
دار العلوم دیوبند امّت مسلمہ ہندیہ کا ایک قلعہ ہے - اس قلعہ کا کام امّت کے تمام گروہوں کو تحفّظ فراہم کرنا ہونا چاہیے ، نہ کہ اس کی دیواروں میں شگاف ڈالنا اور قلعہ کے مکینوں کو آپس میں دست و گریباں کرنا -
سیلاب میں لکڑی کا ایک تختہ کہیں سے بہہ کر آجائے تو اس پر بکری ، بندر ، خرگوش ، سانپ ، بچھو ، سب سوار ہوجاتے ہیں - اس افراتفری کے عالم میں سب سہمے ہوتے ہیں - کوئی کسی کو ڈستا ہے نہ ڈنک مارتا ہے - کیا ہم جانوروں سے بھی گئے گزرے ہیں؟!
اگر طالب علم نادانی کررہے ہیں اور موجودہ حالات سے بے خبر پرانی قبریں کھود رہے اور گڑے مردے اکھاڑ رہے ہیں - تو کیا دار العلوم کے اساتذہ اور انتظامیہ میں کوئی ایسا نہیں جو انہیں سمجھا سکے اور دانش مندی کی راہ دکھا سکے -
اَلَیسَ مِنکُم رَجُلٌ رَشِیدٌ
محمد امتیاز مروت مدیر جامعہ ختم نبوت اسلام آباد

05/02/2026

روزانہ چند ایات
ایک حدیث مبارکہ

سے اپنے دن کی ابتدا کیجئے تاکہ پورا دن بابرکت گزرے اس چینل میں اپ کو یہ چیز پرووائڈ کی جائے گی

روزانہ کی تاریخ اور اسلامک تاریخ بھی ساتھ ائی گی

چینل کو سبسکرائب اور شیئر کر لیجئے

جزاک اللہ خیرا 💖✨💫

https://whatsapp.com/channel/0029Vb7cklK0QeanwMCcw30N

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Abbottabad